نضر
Appearance
(النضر بن کنانہ سے رجوع مکرر)
نضر رسول اللہ کے تیرھویں پشت پر جد امجد ہیں۔
نضر | |
---|---|
(عربی میں: النضِر) | |
معلومات شخصیت | |
اولاد | مالک بن نضر |
والد | کنانہ بن خزیمہ |
درستی - ترمیم |
تعارف
[ترمیم]آپ کا نام قیس اور کنیت ابو یخلد تھی۔ نضر آپ کا لقب تھا جو حسن و جمال کی وجہ سے دیا گیا جس کا مطلب شاداب اور خوبصورت ہے۔ آپ کی والد کا نام کنانہ بن خزیم اور والدہ کا نام برہ بنت مر بن اود تھا۔ [1]
آپ کا سلسلہ نسب کچھ یوں ہے نضر بن کنانہ بن خزیمہ بن مدرکہ بن الیاس بن مضر بن نزار بن معد بن عدنان
نضر رسول اللہ کے تیرھویں پشت پر جد امجد ہیں۔ آپ تک رسول اللہ کا شجرہ نسب کچھ یوں ہے۔ محمد ﷺ بن عبداللہ بن عبدالمطلب بن ھاشم بن عبد مناف بن قصی بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لوی بن غالب بن فھر بن مالک بن نضر[2]
اولاد
[ترمیم]نضر نے عاتکہ بنت ادوان بن عمرو سے شادی کی تھی جس سے آپ کے تین بیٹے ہوئے جن کے نام درج ذیل ہیں۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ سیرت انسائیکلو پیڈیا تصنیف و تالیف حافظ محمد ابراہیم طاہر گیلانی، حافظ عبد اللہ ناصر مدنی اور حافظ محمد عثمان یوسف جلد دوم صفحہ 45 اور 46
- ↑ ضیاء النبی مولف پیر محمد کرم شاہ جلد اول صفحہ 399
- ↑ سیرت انسائیکلو پیڈیا تصنیف و تالیف حافظ محمد ابراہیم طاہر گیلانی، حافظ عبد اللہ ناصر مدنی اور حافظ محمد عثمان یوسف جلد دوم صفحہ 46