اندرونی احتراقی انجن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

اندرونی احتراقی انجن (internal combustion engine) جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ ایک ایسا انجن ہوتا ہے جس میں توانائی بنانے کے ليے احتراق کا عمل، انجن کے اندر ہی موجود ایک خانے میں واقع ہوتا ہے۔ یعنی اس بات کو آسان الفاظ میں یوں بھی کہ سکتے ہیں کہ؛ ایک ایسا انجن کہ جس میں ایندھن اور تکسید کے آپس میں مل کر جلنے یا احتراق کرنے کا عمل ایک مخصوص اور محدود خانے میں ہوا کرتا ہو اسے اندرونی احتراقی انجن کہتے ہیں اور اس کا یہ احتراقی خانہ انجینئری کی زبان میں احتراقی حجیرہ کہلاتا ہے۔