انموذج اللبیب فی خصائص الحبیب
مصنف | جلال الدین سیوطی |
---|---|
زبان | عربی زبان |
موضوع | سیرت نبوی |
ناشر | طبعة مکتبۃ النجاح، الدار البيضاء، المغرب |
تاریخ اشاعت | 1416ھ/ 1995ء |
صفحات | 125 |
انموذج اللبیب فی خصائص الحبیب امام جلال الدین سیوطی (849ھ/1445ء–911ھ/1505ء) کی تصنیف ہے جو سیرت نبوی کے حوالے سے تحریر کی گئی ہے۔ یہ کتاب الخصائص الكبرٰی کا ملخص ہے اور سیرت نگاروں کے یہاں مشہور و مقبول ہے۔
مواد
[ترمیم]یہ کتاب دراصل الخصائص الكبرٰی کا خلاصہ اور تلخیص ہے۔ کتاب میں 2 ابواب ہیں اور ہر باب میں 4 فصول (فصلیں) موجود ہیں۔ کتاب کے مقدمہ میں مصنف جلال الدین سیوطی نے مختصراً عربی زبان میں اِس کتاب کی وجہ تسمیہ اور وجہ تالیف بیان کی ہے کہ:
هذا أنموذج لطيف، وعنوان شريف، لخصته من كتابي الكبير الذي جمعت فيه المعجزات والخصائص النبوية بدلائلها، وتتبعت فيه الأحاديث الواردة في منصب النبوة وعظيم فضائلها، قصرته على إيراد الخصائص سرداً وجيزاً، وميزت فيه كل نوع من أنواعها تمييزاً، وسميته: أنموذج اللبيب في خصائص الحبيب صلى الله عليه وعلى آله وسلم، وما توفيقي إلا بالله عليه توكلت وإليه أنيب۔ [1]
امام جلال الدین سیوطی نے اِس کتاب کے باب اول میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اُن خصوصیات و اِمتیازات کا ذکر کیا ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تمام انبیا میں حاصل ہیں اور کسی اور نبی یا رسول کو حاصل نہیں ہیں۔ باب دؤم میں وہ خصوصیات و اِمتیازات بیان کیے گئے ہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی اُمت میں حاصل ہیں اور کسی اور نبی یا رسول کی اُمت کو وہ امتیازات اور خصوصیات حاصل نہیں ہیں۔[2]
باب اول
[ترمیم]باب اول في الخصائص التي اختص بها عن جميع الأنبياء ولم يؤتها نبي قبله ہے اور اِس میں 4 فصول ہیں :[3]
- فيما اختص به صلى الله عليه واله وسلم في ذاته في الدنيا [4]
- فيما اختص به صلى الله عليه واله وسلم في شرعه في أمته في الدنيا [5]
- فيما اختص به صلى الله عليه واله وسلم في ذاته في الاخره [6]
- فيما اختص به صلى الله عليه واله وسلم في أمته في الاخره [7]
باب دؤم
[ترمیم]باب دؤم في الخصائص التي اختص بها عن أمته ہے اور اِس میں 4 فصول ہیں :[8]
- فيما اختص به صلى الله عليه واله وسلم من الواجبات والحكمه فيه [9]
- فيما اختص به صلى الله عليه واله وسلم من المحرمات [10]
- فيما اختص به صلى الله عليه واله وسلم من المباحات [11]
- فيما اختص به صلى الله عليه واله وسلم من الكرامات والفضائل[12]
شرح
[ترمیم]محمد احمد اھدال نے اِس کی شرح فتح القریب شرح انموذج اللبیب کے نام سے کی ہے۔ اِس شرح کی دوسری اشاعت 1405ھ/ 1985ء میں مکہ مکرمہ مطبعۃ النھضۃ الحدیثۃ کے سے ہوئی۔[2]
اشاعت
[ترمیم]پہلی بار یہ کتاب مکتبۃ النجاح، دارالبیضاء، المغرب سے 1416ھ/ 1995ء میں شائع ہوئی اور اِسی سال مدینہ منورہ سے عباس احمد جعفر کی تحقیق کے ساتھ مکتبہ دارالمدینۃ المنورۃ، مدینہ منورہ نے شائع کی۔ اِس جدید نسخہ میں 125 صفحات ہیں اور سرورق پر گنبدِ خضریٰ کی شبیہ موجود ہے۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ جلال الدین سیوطی: انموذج اللبیب فی خصائص الحبیب، صفحہ 8، مطبوعہ مکتبۃ النجاح، دارالبیضاء، المغرب، 1416ھ/ 1995ء۔
- ^ ا ب عبد الحلیم چشتی: تذکرہ جلال الدین سیوطی، باب پنجم، صفحہ 218۔ مطبوعہ کراچی، 1421ھ۔
- ↑ جلال الدین سیوطی: انموذج اللبیب فی خصائص الحبیب، صفحہ 10، مطبوعہ مکتبۃ النجاح، دارالبیضاء، المغرب، 1416ھ/ 1995ء۔
- ↑ جلال الدین سیوطی: انموذج اللبیب فی خصائص الحبیب، صفحہ 11، مطبوعہ مکتبۃ النجاح، دارالبیضاء، المغرب، 1416ھ/ 1995ء۔
- ↑ جلال الدین سیوطی: انموذج اللبیب فی خصائص الحبیب، صفحہ 26، مطبوعہ مکتبۃ النجاح، دارالبیضاء، المغرب، 1416ھ/ 1995ء۔
- ↑ جلال الدین سیوطی: انموذج اللبیب فی خصائص الحبیب، صفحہ 44، مطبوعہ مکتبۃ النجاح، دارالبیضاء، المغرب، 1416ھ/ 1995ء۔
- ↑ جلال الدین سیوطی: انموذج اللبیب فی خصائص الحبیب، صفحہ 49، مطبوعہ مکتبۃ النجاح، دارالبیضاء، المغرب، 1416ھ/ 1995ء۔
- ↑ جلال الدین سیوطی: انموذج اللبیب فی خصائص الحبیب، صفحہ 50، مطبوعہ مکتبۃ النجاح، دارالبیضاء، المغرب، 1416ھ/ 1995ء۔
- ↑ جلال الدین سیوطی: انموذج اللبیب فی خصائص الحبیب، صفحہ 53، مطبوعہ مکتبۃ النجاح، دارالبیضاء، المغرب، 1416ھ/ 1995ء۔
- ↑ جلال الدین سیوطی: انموذج اللبیب فی خصائص الحبیب، صفحہ 59، مطبوعہ مکتبۃ النجاح، دارالبیضاء، المغرب، 1416ھ/ 1995ء۔
- ↑ جلال الدین سیوطی: انموذج اللبیب فی خصائص الحبیب، صفحہ 65، مطبوعہ مکتبۃ النجاح، دارالبیضاء، المغرب، 1416ھ/ 1995ء۔
- ↑ جلال الدین سیوطی: انموذج اللبیب فی خصائص الحبیب، صفحہ 76، مطبوعہ مکتبۃ النجاح، دارالبیضاء، المغرب، 1416ھ/ 1995ء۔