جامع الکبیر (سیوطی)
جامع الکبیر (سیوطی) | |
---|---|
مصنف | جلال الدين السيوطي |
موضوع | حديث نبوي |
ناشر | عدد كبير من دور النشر |
نوع الطباعہ | ورقي - إلكتروني |
درستی - ترمیم |
الجامع الكبير امام جلال الدین سیوطی کی تصنیف جسےجمع الجوامع بھی کہا جاتا ہے۔
مصنف
[ترمیم]حافظ جلال الدین ابوالفضل بن ابی بکر بن محمد بن سابق سیوطی (متوفی 911ھ) ہیں۔
تعداداحادیث
[ترمیم]امام سیوطی کا نقطہ نگاہ تمام احادیثِ نبویہ کو جمع کرنا تھا، لیکن تمام کوشش اوربساط بھرمحنت کے باوجود وہ اس مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے اوراُنہوں نے جمع الجوامع میں جو احادیث جمع کی ہیں ان احادیث کی کل تعداد 46624 ہے۔ ذخیرہ احادیث کا ایک بہت بڑا مجموعہ جس میں انھوں نے نبی ﷺ کی قولی وفعلی اَحادیث کو بالاستیعاب جمع کرنے کی انتھک کوشش کی ہے۔
طریقۂ انتخاب
[ترمیم]حصہ اوّل: قولی احادیث حصہ دوم: فعلی احادیث
- (1) قولی احادیث: یہ حصہ فقط قولی احادیث پرمشتمل ہے۔
- (2) فعلی احادیث : یہ حصہ محض فعلی احادیث پر مشتمل ہے
امام سیوطی نے تمام قولی احادیث کو حروفِ تہجی کے حساب سے جمع کیا اور قولی احادیث کو مسند صحابی کی طرز پر ترتیب دیا ہے اور صحابی سے مروی مرفوع و موقوف روایت کو ہرصحابی کی الگ مرویات میں جمع کیا ہے
رموز کا استعمال
[ترمیم]قولی اور فعلی احادیث کی تخریج کے لیے رموز استعمال کیے گئے ہیں جن کی توضیح درج ذیل ہے:
1. (ح) بخاری
2. (م) مسلم
3. (د) ابوداؤد
4. (ت) ترمذی
5. (ن) نسائی
6. (ہ) ابن ماجہ
7. ( حم) مسنداحمد
8. (حب) صحیح ابن حبان
9. (ك) مستدرک حاکم
10. (ض) المختارۃ للضیاء المقدسی
11. (ط) مسندطیالسی
12. (عم) زوائد المسند لعبداللہ یعنی احمدبن حنبل
13. (عب) مصنف عبد الرزاق
14. (ش) مصنف ابن ابی شیبہ
15. (ص) سنن سعید بن منصور
16. (ع)مسندابویعلیٰ
17. (طب) معجم طبرانی کبیر
18. (طس) معجم طبرانی اوسط
19. (طص) معجم طبرانی صغیر
20. (قط) سنن الدارقطنی (اگر روایت سنن میں ہو تو (قط) استعمال کرتے اور اگر کسی او رکتاب میں ہو تو کتاب کی صراحت کردیتے ہیں۔
21. (حل) حلیۃ الاولیاء لأبی نعیم
22. (ق) سنن الکبریٰ للبیہقی (اگر روایت سنن بیہقی میں ہو تو (ق) رمز استعمال کرتے ہیں اور اگر امام بیہقی کی دوسری کتب میں روایت ہو تو توضیح کردیتے ہیں۔
23. (ھب) شعب الایمان للبیہقی 24. (عق) الضعفاء للعقیلی
25. (عد) الکامل فی الضعفاء الرجال لابن عدی
26. (خط) تاریخ بغداد (27)(کر) تاریخ ابن عساکر
پھر کچھ کتب کے رموز مستعمل نہیں بلکہ اصل نام ذکر کر دیے گئے۔[1]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ اسماء الكتب المؤلف: عبد اللطيف بن محمد بن مصطفى لطفی ناشر: دار الفكر - دمشق شام