انکل سرگم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
انکل سرگم
 

معلومات شخصیت

انکل سرگم ایک کٹھ پتلی کردار ہے جو پہلی بار 1976ء میں پی ٹی وی پر نشر ہونے والے پاکستانی بچوں کے ٹیلی ویژن شو کلیاں میں نمودار ہوا۔ انکل سرگم کو ایوارڈ یافتہ کٹھ پتلی اور ٹیلی ویژن ڈائریکٹر فاروق قیصر نے تخلیق کیا اور آواز دی تھی۔ چچا سرگم اور ماسی مصیبتے کو پاکستان کی افسانوی کٹھ پتلی جوڑی کے طور پر جانا جاتا ہے۔ کلیاں پی ٹی وی کا وہ پہلا پروگرام تھا جس میں پتلی تماشا شروع ہوا[1]

فاروق قیصر اپنی کامکس کتابوں کی وجہ سے مشہور ہیں۔ قیصر کی بنیادی وجہ شہرت ان کا افسانوی کردار انکل سرگم جو پہلی بار 1976ء میں بچوں کے اردو زبان کے پروگرام کلیاں میں ادا کیا گیا۔ [2] کلیاں نامی یہ شو ویسے تو بچوں کے لیے تھا لیکن اس میں موجود ہلکا پھلکا طنز و مزاح بڑوں کی بھی توجہ حاصل کیے رکھتا [3]

اینٹرٹینمنٹ صحافی اور مصنف خرم سہیل فاروق قیصر کا ایک انٹرویو بھی کر چکے ہیں۔ وہ بتاتے ہیں کہ انٹرویو کے سلسلے میں وہ اسلام آباد میں فاروق قیصر کا گھر ڈھونڈ رہے تھے مگر انھیں گھر مل نہیں رہا تھا۔ چلتے چلتے وہ ایک پارک میں پہنچ گئے جو گلی کے پاس ہی تھا۔

’پارک میں انکل سرگم اور ماسی مصیبتے کے دو دیو قامت مجسمے تھے۔ میں سمجھ گیا کہ میں صحیح جگہ ہوں، پھر کسی سے پوچھا تو اُنھوں نے بتایا کہ فاروق قیصر پاس میں ہی رہتے ہیں۔ ‘[3]

آغاز[ترمیم]

انکل سرگم دراصل فاروق قیصر کے رومانیہ میں گرافک آرٹ کی تعلیم کے دوران ایک استاد تھے موہن لعل یہ کردار انھوں نے ہوبہو اسے دیکھ کر بنایا۔ جنوری 1976 میں اس کی تخلیق کی گئی۔

بہ قول ان کے، ’میں نے انھیں شکل بنا کر تصویر بھیجی تو انھوں نے کہا یہ کن کاموں میں لگ گئے ہو۔ ‘ اسے پروفیسر کا نام دیا تھگا لیکن پی ٹی وی والوں نے کہا اچھا نہیں لگتا تو اے انکل میں تبدیل کر دیا تھا۔ ماسی ان سے ایک سال چھوٹی ہیں۔

اس سال پی ٹی وی میں رنگین پروگرام شروع ہوئے تھے اور میرے جیسے بچوں کے لیے ان کرداروں کو اصل رنگوں میں دیکھنا یقیناً ایک اپنا ہی لطف رکھتا تھا۔ وہ تصاویر اب بھی کہیں نہ کہیں دماغ کے کونے کھدرے میں پھنسی ہیں۔"[4]

کام[ترمیم]

بہ قول ڈاکٹر ہما میر کے "سرگرم ٹائم میں ایک Mascot تھا، انکل سرگم کا۔ فاروق قیصر سیٹ پہ ایک کونے میں بیٹھ کے آواز نکالتے تھے، جب کہ سرگم کا Mascot ایک دوسرا فن کار بنا تھا۔"[5]

"ماں اور بچے کی صحت سے متعلق پروگرام میں ہم میزبان تھے اور ہمارے ساتھ ہر شو میں مقامی ڈاکٹرز، مشہور سماجی شخصیت اور انکل سرگم ہوتے تھے۔ یہاں انکل سرگم کا Mascot بابر نامی فن کار بنا تھا اور فاروق قیصر اسٹیج کے پیچھے کونے میں بیٹھ کے وائس اوور Voice Over کرتے۔ انکل سرگم اپنے روایتی مزاحیہ انداز میں خواتین کو سمجھاتے تھے، ان میں شعور بیدار کرتے تھے۔ لوگوں پر اس کا بہت اثر پڑتا تھا۔ فاروق قیصر کی آواز میں بھی تاثیر تھی اور قلم میں بھی۔ بڑی سے بڑی کاٹ دار بات خوب صورت انداز میں انکل سرگم کے کردار کے ذریعے کہلوا دیتے۔ "[5]

اعزاز[ترمیم]

اپنے منفرد کرداروں انکل سرگم اور ماسی مصیبتے ہمیشہ رہیں گے چاہے انھیں تخلیق کرنے والا نہ رہے۔ لیکن فاروق قیصر کو فکر ضرور لاحق ہوئی کہ ان کے جانے کے بعد ان کے کردار بھی کہیں فنا نہ ہو جائیں۔ انھوں نے نواز شریف اور بے نظیر جب وہ اقتدار کی کرسی پر براجمان تھے لکھا کہ ان دو کرداروں کے لیے کچھ کریں لیکن جیسا کہ ہوتا ہے شاید کوئی نالی یا گلی پکی کروانی ہوتی جس کے بدلے ووٹ مل سکتے تھے تو فوراً شاید ہو جاتا لیکن کچھ نہیں ہوا۔

قیصر فاروق کے گھر کے قریب ان کے پتلی کردار انکل سرگم اور ماسی مصیبتے کی یادگار مجسمہ

بلاآخر اس وقت کے گورنر پنجاب خالد مقبول نے وفاقی دار الحکومت اسلام آباد کے انتظامی ادارے سی ڈی اے کو لکھا تو فاروق قیصر کی رہائش گاہ کے قریب ایک چھوٹے سے پارک میں دونوں کے فائبر گلاس کے بنے بڑے مجسمے نصب کر دیے گئے۔ دونوں کی حالت کچھ زیادہ اچھی نہیں ہے۔

مئی کے تیز دھوپ میں دونوں کے رنگ اڑ چکے ہیں اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار بھی ہیں۔ یہ نہیں معلوم کہ اس مجسمے نصب کرنے کے لیے یہ کونا کیوں منتخب کیا گیا۔ شاید فاورق قیصر کی رہائش گاہ اس فیصلے کی بڑی بنیاد تھی۔

لیکن نہ تو اس پارک کو جانے والی کسی سڑک گلی میں ان مجمسوں کا کوئی ذکر ہے۔ پارک کی تلاش مشکل ہو سکتی ہے۔ ایف الیون ٹو کے اس پارک کے باہر بھی اس پارک کو انکل سرگم کا نام دینے یا تعارف کروانے کی کوئی کوشش کی گئی ہے۔ پارک کے گیٹ پر تالہ پڑا ہے تاہم ادھر ادھر سے داخل ہوا جا سکتا ہے۔[4]

1 نومبر 2023 کو گوگل نے انکل سرگم کا ڈوڈل بنا کر اسے سرچ انجن پر پیش کر کے انہيں خراج تحسین پیش کیا۔ [6]

ٹیلی ویژن شو[ترمیم]

  • کلیاں (1976ء) – پی ٹی وی
  • ڈاک ٹائم (1993ء) – این ٹی ایم
  • سرگم سرگم (1995ء) – پی ٹی وی
  • سیاسی کلیاں (2010ء) – ڈان نیوز
  • سرگم بیک ہوم (2016ء ) – پی ٹی وی

حوالہ جات[ترمیم]

  1. استشهاد فارغ (معاونت) 
  2. "Paying tribute: After decades, Uncle Sargam remains darling of the crowd"۔ دی ایکسپریس ٹریبیون newspaper۔ جون 17, 2012۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 نومبر 2016 
  3. ^ ا ب "انکل سرگم: معروف ٹی وی کردار کے خالق فاروق قیصر چل بسے"۔ بی بی سی اردو۔ BBC Urdu۔ 14 مئ 2021 
  4. ^ ا ب "انکل سرگم، ماسی مصیبتے کو یاد کیسے رکھیں؟"۔ انڈیپنڈنٹ اردو۔ انڈیپنڈنٹ نیوز۔ 15 مئی 2021 
  5. ^ ا ب "فاروق قیصر سے انکل سرگم کیسے بنے!!"۔ جنگ آن لائن۔ 25 مئی ، 2021 
  6. "Farooq Qaiser's 78th Birthday"۔ 01-نومبر 2023