تبادلۂ خیال زمرہ:طوائفیں

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ڈدڈ(خ

Courtesan کا ترجمہ طوائفیں نہیں کیا جا سکتا۔

Prostitutes کا ترجمہ طوائفیں ہو سکتا ہے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:55, 29 مئی 2016 (م ع و)

قومی انگریزی لغت کے مطابق، http://www.nlpd.gov.pk/lughat/index.php طوائف وہ ہوتی ہے، جس کے گاہگ امیر اور جاگیر دار طبقہ ہوتا ہے، جبکہ فاحشہ، مال ذاری، کسبی، رنڈی prostitute کو کہتے ہیں، prostitute کا اردو متبادل طوائف ہی نہیں ہے، طوائف بھی استعمال کر دیا جاتا ہے۔ جبکہ، Courtesan کا متبادل طوائف ہی ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:09, 29 مئی 2016 (م ع و)
Courtesan درباری، درباری مغنیہ ہو سکتی ہے۔ اگر کسی شخصیت کو آپ نے خود گناہ کرتے نہ دیکھا ہو تو اس پر یہ سانچہ نہ لگائیں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:04, 29 مئی 2016 (م ع و)
۔۔۔اگر کسی شخصیت کو آپ نے خود گناہ کرتے نہ دیکھا ہو تو اس پر یہ سانچہ نہ لگائیں
اس کی وضاحت فرمائیں گے،میں سمجھا نہیں، آپ کیا کہنا چاہ رہے ہیں۔ میں نے لغت کے مطابق جو درست لگا وہ کیا ہے، اگر آپ لغت کے مطابق Courtesan کا متبادل صرف درباری مغنیہ کا حوالہ فراہم کر دیں، تو بے شک، اسے اس درست اصطلاح کی طرف منتقل کر دیں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:11, 29 مئی 2016 (م ع و)
میری رائے میں بھی Courtesan کے لیے طوائف کا لفظ مناسب نہیں۔ کیونکہ اب عموما یہ لفظ کسبیوں ہی کے لیے مستعمل ہے۔ :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  10:58, 29 مئی 2016 (م ع و)
en:Courtesan A courtesan was originally a courtier, which means a person who attends the court of a monarch or other powerful person. پر ایک نظر ڈال لیں۔ یہ ضروری نہیں کہ وہ طوائف ہی ہو۔ میرا مطلب ہے کسی ایسی خاتون کے ساتھ یہ سانچہ نہ لگائیں جس کا طوائف ہو ثابت نہ ہو۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:00, 29 مئی 2016 (م ع و)
طوائف وہ ہوتی ہے، جس کے گاہگ امیر اور جاگیر دار طبقہ ہوتا ہے http://www.nlpd.gov.pk/lughat/index.php آپ اسے دوبارہ پڑھیں۔ کورٹیزن؛ بیسوا؛ طوائف، خصوصاً ایسی طوائف جس کے گاہک امیر، جاگیردار یا اشرافیہ کے لوگ ہوں؛ ڈیرے دار طوائف۔
اس کا مطلب یہ نہیں طوائف وہ ہوتی ہے، جس کے گاہگ امیر اور جاگیر دار طبقہ ہوتا ہے بلکہ یہ لکھا ہے کہ کورٹیزن - خصوصاً ایسی طوائف جس کے گاہک امیر، جاگیردار یا اشرافیہ کے لوگ ہوں --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:06, 29 مئی 2016 (م ع و)
Courtesan اور Prostitutes دونوں انگریزی الفاظ ہیں۔ دونوں کے متبادل اردو الفاظ کو لے کر بحث ہو رہی ہے۔ لغت کا حوالہ اپنی جگہ پر مسلم ہوتا ہے۔ اس طرح عبید رضا صاحب بحوالہ بات کر رہے ہیں۔ طاہر صاحب بھی حوالہ دے دیں کسی مستند لغت کا تو بات ختم ہو جائے گی۔ ایسے بھی ہمارے پاس مستند لغات کا فقدان ہمیشہ سے ہی رہا ہے۔ رہی رائے کی بات تو اولذکر کا تعلق دربار سے ہے (شہزادوں کی اتالیقی کے لیے ایسی عورتوں کا بھی استعمال کیا جاتا تھا جو تعلیم یافتہ اور مہذب ہو تی تھیں ۔) طوائف کے پاس صرف ذی حیثیت اور خوشحال لوگ غم ہلکہ کرنے جاتے تھے۔ تقرباً ہر لغت میں اس کے پہلے دو معانی ناچنے والی اور رقاصہ کے آتے ہیں۔ آخر الذکر کا معاملہ اس کے برعکس ہے۔ یہاں ہر جانے والے کا منشا عموماً صرف جسم کی بھوک مٹانا ہوتا ہے۔ تقرباً ہر لغت میں اس کے معانی قحبہ،فاحشہ وغیرہ کے آتے ہیں۔ دونوں ں الفاظ کو ہر گز گڈ مڈ نہیں کیا جا سکتا۔ --Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:11, 29 مئی 2016 (م ع و)
تو کیا ہم اردو ویکی پر ان دونوں انگریزی زمروں کا ایک ہی معنی لیں؟ Prostitutes ایک پیشہ ہے، جس میں صرف جسم فروشی کی جاتی ہے، جبکہ Courtesan میں صرف جسم فروشی نہیں ہے، بلکہ درباروں، جاگیرداروں کے لیے رقص کرنے اور صرف اس طبقہ اشرافیہ کے لیے یہ چند کام سر انجام دینے والی طوائف کہلائے گی، اسے کسبی بھی کہا جانے لگا ہو تو اس سے اس کا طوائف ہونا ختم نہیں ہو گیا، کیوں کہ جسم فروش، رنڈی، بازاری وغیرہ جیسے الفاظ نچلے طبقے کے لیے یہ کام کرنے والیوں کو دیا جاتا ہے، طوائف بڑے طبقے کے لیے مخصوص ہے، جسے نچلے والے کے لیے بھی استعمال کر دیا جاتا ہے۔ انگریزی ویکی پر یہ زمرہ جن مضامین پر ہے، ان میں فلم دیوداس، پاکیزہ وغیرہ ہیں، اردو ویکیپیڈيا پر بازاری زبان (معنوں) کو نہیں ادبی زبان کو ترجیح دینا چاہیے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:58, 29 مئی 2016 (م ع و)
اسے کورٹیزن ہونا چاہیے۔ — بخاری سعید تبادلہ خیال 12:12، 14 اپریل 2018ء (م ع و)