مندرجات کا رخ کریں

تبادلۂ خیال سانچہ:خوش آمدید

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اردو ویکیپیڈیا میں ! خوش آمدید
Welcome to Urdu Wikipedia
  • السلام علیکم! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔
  • اگر آپ کھاتا بنا چکے ہیں (یا بناتے ہیں) تو آپ کا ایک مخصوص صفحۂ صارف بھی ہوگا جہاں آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں۔
  • آپ جب داخل ہوں گے تو اپنے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیگر ساتھیوں سے پیغامات وصول کرسکتے ہیں۔
  • پیغام کے آخر میں اپنی دستخط ضرور کیجیئے؛ اس کے لیے درج کیجیے یہ علامت --~~~~ یا اس () نشان پر طق کیجیے۔
تعارفی صفحات، آپ اور دائرۃ المعارف
صفحات برائے تحریر و تدوین
For non-Urdu-speakers: You may leave a message in English Here.
درج ذیل گفتگو بند کردی گئی ہے اور جلد ہی وثق میں تبدیل کردی جائے گی۔

رائے شماری برائے سانچہ خوش آمدید

سب ساتھیوں سے گذارش ہے کہ موجودہ {{خوش آمدید}} سے متعلق اپنی رائے دیں۔ بنیادی طور پر اس سانچہ کی ترمیز عربی ویکیپیڈیا کے دو سانچوں سے ماخوذ ہے۔ ان میں سے پہلا سانچہ عربی ویکیپیڈیا میں پیغام خوش آمدید کے لیے پہلے مستعمل تھا اب متروک ہوچکا ہے اس کی جگہ دوسرا سانچہ کا استعمال رائج ہے۔ ہم نے پہلے سانچہ سے مختلف زبانوں میں موجود خوش آمدید کے الفاظ اخذ کیے، اس کے علاوہ مکمل ترمیز وہی ہے جو اس وقت عربی میں رائج ہے۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 09:37, 23 اگست 2012 (UTC)


شعیب بھائی نئے صارفین کو خوش آمدید کہنے کے سانچے کے سلسلے میں چند گذارشات

  1. سانچہ جس قدر ہو سکے مختصر ہو اور صارف کے صفحے کی کم سطور گھیرے
  2. سانچہ برائے خوش آمدید تمام صارفین کو اردو ویکیپیڈیا کی جانب سے صرف ایک ہی ارسال ہو، طرح طرح کے سانچوں سے اجتناب ضروری ہے کہ اس سے آزادی اظہار کا نہیں بلکہ بدنظمی کا تاثر پیدا ہوگا
  3. پہلے سانچہ:صارف جدید کے نام سے بنایا گیا تھا جو کہ بذات خود تو مختصر تھا لیکن ایک اور مفصل صفحے بنام معلومات برائے نئے صارفین کی جانب صارف جدید کی توجہ بھیجا کرتا تھا
  4. آپ کے کہنے کے مطابق سانچہ:خوش آمدید کا ایک نمونہ اس ہی کے تبادلۂ خیال سانچہ:خوش آمدید پر رکھ دیا ہے۔
  5. تمام ساتھیوں سے اس پر مشورے کے بعد اس کو محفوظ کر دیا جانا چاہیئے اور پھر کسی ترمیم سے پہلے اس پر تبادلۂ خیال سے اتفاق رائے درکار ہو۔
  6. تمام صارفین کو اردو دائرۃ المعارف کی جانب سے ایک ہی خوش آمدید پیغام ارسال ہو، اپنی اپنی پسند کے رنگ برنگے پیغامات نا بھیجیں جائیں۔

--سمرقندی (تبادلۂ خیال) 09:12, 23 اگست 2012 (UTC)

خوش آمدید سانچہ ضرور ہرنا چاہیے۔ میں اسکی خاص ضرورت سمجھتا ہوں کیونکہ مجھے ایسا کچھ بھی نہیں ملا تھا اور ابتدا میں کئی چھوٹی چیزوں کے بارے میں کافی دقت ہوئی۔
البتہ میں سمرقندی صاحب کے نقاط سے بالکل متفق ہوں۔--Tahir mq (تبادلۂ خیال) 10:23, 23 اگست 2012 (UTC)

  • مجھے سمرقندی صاحب کا نمونہ جو انہوں نے اس تبادلۂ خیال صفحہ پر رکھا ہے زیادہ پسند آرہا ہے۔ تاہم اہم بات یہ ہے کہ ایک ہی سانچہ ہو جسے تمام احباب استعمال کریں۔ بہتر تو یہ ہوگا کہ یہ کام کوئی بھی صارف نہ کرے بلکہ روبہ انجام دے؛ ایسا کرنے سے آپ لوگوں پر کام کا بوجھ بھی نہ ہوگا اور یکسانیت اور معیار بھی برقرار رہے گا۔ --کاشف عقیل (تبادلۂ خیال) 20:19, 23 اگست 2012 (UTC)
  • تائید۔ ماضی میں بھی یہ کام روبہ کرتا رہا ہے۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 20:22, 23 اگست 2012 (UTC)
  • تائید برائے سمرقندی بھائی، ان کی رائے پر رائے دینا میرے لئے ممکن نہیں، انہوں نے بہت بہتر مشورہ دیا ہے۔ فائل:Smile.PNG۔ البتہ ایک بات کہنا چاہوں گا کہ شعیب بھائی کی بنائے ہوئے سانچہ ہذا جو مختلف "ٹیبز" پر مشتمل ہے کو اختیار کیا جائے اور کسی روبہ کے ذریعے خودکار طریقے سے تمام جدید صارفین کے تبادلہ خیال کے صفحہ پر پیغام ارسال کر دیا جائے۔
یہاں ایک اور گزارش بھی کرنا چاہوں گا کہ تمام مضامین/مقالات کے خالی تبادلہ خیال ہمیشہ سرخ نظر آتے ہیں لیکن انگریزی وکیپیڈیا پر ایسا نہیں ہے۔ کیا ایسا ممکن نہیں ہے کہ روبہ کے ذریعے کوئی ایسا مختصر سا پیغام چھوڑ دیا جائے جیسا کہ انگریزی پر مستعمل ہے تا کہ تبادلہ خیال کا ربط سرخ نظر نہ آئے، لیکن اس میں ایک احتیاط ضروری ہے کہ جو پیغامات پہلے سے ہی کسی تبادلہ خیال پر موجود ہیں وہ ختم نہ ہو جائیں۔ --ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 07:32, 24 اگست 2012 (UTC)
  • ساجد بھائی آپ نے تو گویا غالب کے مصداق کہ -- قسم کھائی ہے اس کافر نے کاغذ کو جلانے کی -- والا معاملہ کر دیا یعنی -- قسم کھائی ہے ساجد نے ناچیز کو شرمندہ کرنے کی -- خاکسار کی گذارشات بس یوں تھیں کہ 1۔ سانچہ ممکنہ حد تک مختصر ہو 2۔ عبارت میں الجھانے کے بجائے صارف جدید کو معاونتی صفحات کی جانب راہ دکھا دی جائے 3۔ عبارت پڑھنے میں رنگوں یا اضافی زیبا کے باعث توجہ منتشر نا ہو۔ ان نکات کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ ترمیز کو tabs کی صورت میں رکھ دیجیئے یا اور کسی مناسب صورت میں، ہمارا مقصد حاصل ہو جائے گا۔ میں تو آپ کی رائے کو بہت اہمیت دیتا ہوں کیونکہ آپ مستقل متحرک ہیں اور مجھ سے بہت زیادہ شمارندی ترمیز میں مہارت رکھتے ہیں۔ سانچے میں مناسب ترامیم فرما لیجیئے، اور اصل صفحے پر موجود سانچے کو بھی ختم کرنے کے بجائے کسی اور نام کے صفحے پر منتقل کر کے اس کی جانب کا بھی ایک ربط نئے سانچے میں رکھا جاسکتا ہے۔ جس صارف کو تجسس ہوگا وہ مزید معلومات روابط پر جاکر حاصل کر سکتا ہے۔ --سمرقندی (تبادلۂ خیال) 01:43, 25 اگست 2012 (UTC)
ساقی روبہ پھر سے چلا دیا ہے۔ ابھی دیکھ رہا ہوں کے نئے صارف کے لیے کیسے استعمال کیا جاے۔ سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 18:05, 25 اگست 2012 (UTC)

نتیجہ

میڈیاویکی مصنع لطیف کے جانب سے نئے صارفین کو جو پیغام خوش آمدید دیا جاتا ہے، اس میں سمرقندی بھائی کی فراہم کردہ ترمیز داخل کردی گئی ہے میڈیاوکی:Welcomecreation اور روبہ کے ذریعہ سانچہ خوش آمدید ہی استعمال کیا جارہا ہے۔ --محمد شعیب 12:59, 20 نومبر 2012 (UTC)


تعاملی ٹیوٹوریل کا اضافہ

[ترمیم]

احباب گرامی! السلام علیکم، امید ہے آپ سب بخیر ہونگے۔
میری خواہش ہے کہ اس سانچہ {{خوش آمدید}} میں ابھی تیار کیے گئے کچھ ٹیوٹریلز کا اضافہ کیا جائے، مجھے قوی امید ہے کہ یہ ٹیوٹوریلز نئے صارفین کے لیے انتہائی مفید ثابت ہونگے نیز انہیں ویکی ماحول سے مزید قریب کرنے اور سہل بنانے میں معاون ثابت ہونگے۔ فی الحال دو ٹیوٹوریلز تیار کیے ہیں، جو انٹرفیس اور معیاری مضمون کے اہم مندرجات کے تعارف سے متعلق ہیں۔ مزید دو ٹیوٹوریلز (ترمیم اور ایڈوانسڈ فیچرز کا تعارف) کی تیاری پیش نظر ہے لیکن وقت کی کمی کے باعث سردست دو پر ہی اکتفاء کررہا ہوں۔
چونکہ اب تک اکثر ایسا ہوتا آیا ہے کہ میری جانب سے کی گئی اہم تبدیلیوں پر مختلف جانب سے بعد میں شکایتیں موصول ہونے لگتی ہیں خواہ وہ روبہ سے متعلق ہوں یا کسی تکنیکی تبدیلی سے متعلق۔ اس لیے میں یہ تبدیلی اس وقت کے اہم اراکین کے سامنے پیش کررہا ہوں تاکہ وہ ان کو اچھی طرح جانچ لیں، پرکھ لیں، نیز کسی بھی خامی کی صورت میں اس کی اطلاع کریں، املاء کی اغلاط، عبارت میں کوئی تبدیلی وغیرہ کے متعلق بھی کھل کر تجاویز فراہم کریں۔ اگر کسی رکن کی نظر میں یہ تبدیلی نہیں ہونا چاہیے تو وہ کھل کر تنقیدی رائے کا اظہار کرسکتا ہے۔
ٹیوٹوریل کے روابط (آپ کے سامنے اس وقت یہ روابط کی شکل میں پیش کررہا ہوں، لیکن سانچہ خوش آمدید میں یہ خوبصورت بٹنز کی صورت میں نظر آئیں گے):

:) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  15:06, 22 ستمبر 2014 (م ع و)

سانچہ خوش آمدید میں شمولیت ، تائید

[ترمیم]
  1. تائید۔امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:21, 22 ستمبر 2014 (م ع و)
  2. تائید۔--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:14, 23 ستمبر 2014 (م ع و)
  3. تائید۔--Latif Malk (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:37, 23 ستمبر 2014 (م ع و)
  4. تائید--قیصرانی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:11, 23 ستمبر 2014 (م ع و)
  5. تائید--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:48, 23 ستمبر 2014 (م ع و)
  6. تائید----ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:39, 24 ستمبر 2014 (م ع و)

سانچہ خوش آمدید میں شمولیت ، تنقید

[ترمیم]

تبصرے

[ترمیم]
  • صفحہ1: اس کی پہلی اوپر والی پٹی بہت بڑی ہے، اس میں عبارت ایک طرف کونے سے شروع ہو کر دوسری سطر میں دوسری طرف والے کونے میں ختم ہوتی ہے۔ اس کو اکٹھا کر دیں۔
  • صفحہ2: پہلی سطر کا آخری لفظ خانے سے باہر نظر آرہا ہے (مجھے تو)۔ اگر یہ مسئلہ ہے تو اس کو درست کریں۔ اس پر بھی اور باقی صفحات پر بھی اطلاع کے الفاظ ہیں، جو شاید انگریزی نوٹ کی جگہ استعمال ہوئے ہیں۔ اگر مناسب لگے تو کوئی اور لفظ استعمال کریں، اردو میں عام طور پر عوام اطلاع کا لفظ نوٹ یا متوجہ کے لیے استعمال نہیں کرتے، اسے توجہ فرماہیں، متوجہ ہوں اور یادہانی یا مزید کوئی لفظ سے بدلہ جا سکتا ہے۔
  • صفحہ3: کسی صفحہ کو منتقل کرنا مشکل نہ سہی، مگر ایک ذمہ داری والا کام ہے، نئے صارف کو اس اختیار کا استعمال کرنے میں کافی احتیاط کرنی ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ بھی اطلاع میں اس کی نزاکت بیان کی جائے۔
  • صفحہ4: اس میں استرجع کا ذکر شامل نہیں کیا گیا، ، نئے صارفین عام طور پر شروع شروع میں مضامین میں موجود سانچوں میں ترمیم کردیتے ہیں۔ اسطرح وہ خود ہی اپنی غلطی کو فوری ٹھیک کر سکتے ہیں، اگر ان کو استرجع کا پتہ ہو تو۔
  • صفحہ5: اس کا پہلا لفظ فارسی کا (ویرایش) ختم کرنا رئے کيا ہے، اس صفحہ کی اطلاع 1 کی دوسری سطر میں ذکر کریں سے پہلے میں کا اضافہ فرماہیں۔ اسی صفحہ کی اطلاع 2 کی سطر 2 میں لفظ اس دو بار لگا تار آ گیا ہے۔
  • صفحہ6: اس کی عبارت کو واضح بیان کیا جائے۔ کہ ( اگر مضمون میں ایسا مواد موجود ہے جو آپ کی نظر میں غیر مناسب ہے، تو آپ اس پر مضمون کے تبادلۂ خیال پر بات کریں۔
  • صفحہ بین الویکی روابط: اطلاع 2 میں لفظ لے فالتو ہے۔
  • صفحہ حوالہ جات: <‌‌ref‌>حوالہ یہاں لکھیں<‌‌/r‌ef>۔
  • اورمضمون کے آخر میں زمروں سے پہلے، سانچہ حوالہ جات اس طرح {{حوالہ جات}} درج کردیں۔**پہونچ کو پہنچ کر دیں۔
  • صفحہ زمرہ جات: ۔۔۔۔ تو ترمیم پر طق کیے بنا ہی زمرہ جات میں تبدیلی اور اضافہ بھی کرسکتے ہیں۔

اس انتہائی اہم کام پر مبارکباد قبول فرماہیں۔
اس کی ضرورت کب سے محسوس کی جا رہی تھی، بہت اہم کام تھا یہ، مجھے اس بات کا اچھی طرح اندازہ ہے، شروع شروع میں مجھے سمجھ نہیں آئی تھی تو چھوڑ کر چلا گيا تھا، نیٹ پر ٹیوٹوریل تلاش کرتارہا مگر کچھ ہاتھ نہ آیا۔۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:08, 22 ستمبر 2014 (م ع و)

تفصیلی جائزہ لینے اور اغلاط کی نشاندہی نیز تجاویز پیش کرنے پر انتہائی مشکور ہوں۔
1) یہ شاید آپ کے براؤزر کا مسئلہ ہے۔ یہ تری کے نشان والی تصاویر محض اشارہ کے لیے ہی رکھی گئی ہے کہ آگے اور پیچھے جانے کے لیے کونسا اشارہ استعمال کرنا ہوگا۔
2) اطلاع کے لیے کوئی دوسرا بہترین متبادل؟ اطلاع کا لفظ چونکہ ویکیپیڈیا میں انگریزی Note کے لیے استعمال ہوا ہے، اس لیے یہاں بھی یہی استعمال کرلیا۔
3) یہ بہترین تجویز ہے، ان شاء اللہ اس کی نزاکت بیان کردوں گا۔
4، 5، 6، بین الویکی، حوالہ جات اور زمرہ جات آپ کی نشاندہی پر درست کرلیے ہیں۔ استرجع کا ذکر اس لیے نہیں کہ وہ اس انٹرفیس کا حصہ نہیں ہے، جس پر یہ ٹیوٹوریل بنا ہے، اس کے لیے تاریخچہ کے صفحہ پر جانا ہوگا۔
مزید آپ سے یہ درخواست تھی کہ اس ٹیوٹوریل میں بعض روابط پر صفحہ موجود نہیں ہے، مثلا معاونت:کتاب، ویکیپیڈیا:معتبر حوالہ جات، ویکیپیڈیا:حوالہ جات وغیرہ وغیرہ۔ اگر ان پر صفحات بنانے میں معاونت فرمائیں تو انتہائی ممنون ہوں گا۔ :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  19:24, 22 ستمبر 2014 (م ع و)
بہت ہی اعلیٰ شعیب بھائی، ہم تو سوچتے ہی رہ گئے اور آپ نے کا م کر بھی دیا۔ میری رائے میں ابھی اس ٹٹؤریل میں گاڑھی اردو استعمال نہ کریں، یہ ہم نئے صارفین کے لیے بنا رہے ہیں، جو گاڑھی اردو ہضم نہیں کر سکتے۔ بعد میں وہ خود عادی ہو جائیں گے مضامین دیکھ دیکھ کر۔ آپ اس کو خوش آمدید کے سانچے میں شامل کر دیں۔ اضافہ جات اور تصیحات تو بعد میں چلتی ہی رہیں گی۔امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:21, 22 ستمبر 2014 (م ع و)
جزاک اللہ امین بھائی میری بھی کوشش یہی تھی کہ آسان سے آسان اردو استعمال کروں، تاہم مجھے یقین ہے مشکل الفاظ آئے ہونگے۔ آپ ان مشکل الفاظ کی جانب رہنمائی فرمادیں، میں انہیں تبدیل کردوں گا۔ :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  08:36, 23 ستمبر 2014 (م ع و)

تجاویز

[ترمیم]
  • اس میں ایک چیز کا اضافہ کر لیں، اردو اصطلاحات کو شامل کریں ساتھ میں، کیونکہ اکثر جگہ اردو ویکی پر وہ استعمال میں ہیں۔ کی بورڈ (کلیدی تختہ)، لیکن کچھ اردو ویکی کی مشکل اصطلاحات ٹیوٹوریل میں شامل ہیں ان کی جگہ عام الفاظ لکھیں، جیسے نام فضا۔۔
  • کچھ عام غلطیاں کی جاتی ہیں، جن سے نیا صارف پریشان ہو جاتا ہے۔ ان کے لیے ایک صفحہ کا اضافہ آخری سے پہلے شامل کریں،
    • اغلاط:
  • کھاتہ بنائے بغیر مسلسل کام کرنا۔(نیا صفحہ بنانے کے لیے کھاتہ بنانے کی پابندی ہونی چاہیے)
  • سطر کے شروع میں خالی جگہ۔
  • اپنا نام شامل کرنا۔
  • مضمون کے عنوان میں القابات اور سابقوں کا استعمال۔
  • غیر متعلقہ زمروں کا اندراج۔
  • (*) کا استعمال نہ کرنا۔
  • رموز اوقاف کے استعمال کے بغیر طویل جملے لکھنا۔
  • رومن اردو کا استعمال۔
  • انگریزی میں عنوان دینا۔
  • مختصر مضامین بنا بنا کر چھوڑتے جانا۔

یہ میری رائے بہت طویل ہو گئی ہے۔ پتہ نہیں کچھ کام کی بات بھی اس میں سے آپ کے لیے نکلے گی یا نہیں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:08, 22 ستمبر 2014 (م ع و)

مجھے طویل رائے ہی درکار ہوتی ہے، تاکہ اچھے سے مدعا اور مفہوم سمجھ میں آسکے
ان شاء اللہ ان اغلاط کو شامل کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ ممنون :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  19:28, 22 ستمبر 2014 (م ع و)
صفحہ کا اضافہ کردیا ہے، ملاحظہ فرمائیں اگر کچھ غلطی رہ گئی ہو تو اطلاع کریں۔ :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  19:41, 22 ستمبر 2014 (م ع و)
تاریخچہ کے ضمن میں استرجع کی اطلاع کا اضافہ کردیا ہے۔ :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  09:34, 23 ستمبر 2014 (م ع و)
صفحہ تعارف پر مجھے ئے ہمیشہ الگ دکھائی دیتی ہے۔ مثلاً جامع ہو جاۓ۔ اس کا کچھ کیجئے--قیصرانی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:15, 23 ستمبر 2014 (م ع و)
کونسے صفحہ تعارف پر؟ لنک دے سکیں گے؟ :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  14:23, 23 ستمبر 2014 (م ع و)
یہ صرف ایک صفحہ پر مسئلہ نہیں ہے، جہاں جہاں بھی (ئے کو ئ ے، کو جوڑ کے نہیں لکھا گيا وہاں وہاں ایسے ہی نظر آرہا ہے۔ جس کلید سے ے لکھی جاتی ہے، ‎اگر شفٹ کو دبا کے اسی کلید کو دبایا جائے تو اس طرح ۓنظر آتی ہے۔ جاۓ، کھاۓ، آۓ، وغیرہ۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:48, 23 ستمبر 2014 (م ع و)

اردو زبان مین واوین کا استعمال

[ترمیم]

محترم! مجھے مضمون لکھنے میں اس وقت مشکل کاسامنا کرناپڑا جب میں ایک جملے میں بیان کردہ اہم الفاظ کو واوین میں نہ لکھ سکا۔ مجھے اپنے ویکی صفحے پر کہیں بھی واوین کا بٹن نظر نہیں آیا۔ اور اگر ایسا بٹن ہے تو براہ کرم رہنمائی فرمائیں۔ اور اگر ایسا بٹن سرے سے دستیاب ہی نہیں تو مہربانی کرکے ایسا بٹن بنائیں۔ اور ہاں کچھ دنوں سے ویکی صفحے پر انگریزی بھی لکھی نہیں جارہی۔۔۔۔ انگریزی کیسے لکھیں؟