تبادلۂ خیال صارف:Talal Bin Hasan
خوش آمدید!
[ترمیم](?_?)
جناب Talal Bin Hasan کی خدمت میں آداب عرض ہے! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔
یہاں آپ کا مخصوص صفحۂ صارف بھی ہوگا جہاں آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں، اور آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیگر صارفین آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کو پیغامات ارسال کرسکتے ہیں۔
ویکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں وہ تلاش کے خانے میں لکھیں، اور تلاش پر کلک کریں۔ آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
|
Fahads1982 (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 21:15، 19 جنوری 2024ء (م ع و)
بنگلہ دیش فوج نامزد برائے حذف
[ترمیم]آداب؛ بنگلہ دیش فوج نامی مضمون کے متعلق یہ گفتگو جاری ہے کہ آیا یہ ویکیپیڈیا کی ہدایات اور پالیسیوں کے مطابق ہے یا اسے حذف کر دیا جائے۔
اتفاق رائے سے کوئی فیصلہ کرنے سے قبل یہاں اس مضمون پر آزادانہ گفتگو جاری رہے گی جس میں تمام صارفین اور آپ بذات خود شریک ہو سکتے اور اپنی رائے پیش کر سکتے ہیں۔ نیز دوران گفتگو میں صارفین کو مذکورہ مضمون میں ترمیم و تبدیلی کی اجازت ہے تاکہ حذف کے امکانات ختم ہو جائیں اور مضمون باقی رہ سکے، تاہم گفتگو مکمل ہونے سے قبل مضمون سے حذف کا ٹیگ نہیں ہٹایا جا سکتا۔
طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 14:11، 30 جنوری 2024ء (م ع و)
گزارش
[ترمیم]اردو ویکیپیڈیا پر آپ کی شراکتوں سے خوشگوار حیرت اور بے پناہ مسرت ہوئی۔ امید ہے آپ کا ویکی سفر اسی برق رفتاری سے جاری رہے گا اور ہم سب آپ کی رفاقت سے یوں ہی مستفید ہوتے رہیں گے۔ ایک گزارش یہ تھی کہ آپ جس مضمون کو بنا رہے ہیں، کیا ایسا ممکن ہے کہ آپ تخلیق کے معاً بعد اسے ویکی ڈیٹا پر انگریزی یا کسی اور زبان سے مربوط کر دیں تاکہ اردو ویکیپیڈیا کا مضمون گم نہ ہو جائے اور مرکزی مخزن میں وہ سب کے ساتھ جڑا رہے۔ امید ہے اس درخواست کو شرف قبول بخشیں گے۔ بے حد شکریہ! :)
—خادم— مورخہ 31 جنوری 2024ء، بوقت 1 بج کر 01 منٹ (بھارت) 07:31، 31 جنوری 2024ء (م ع و)
حذف شدہ مضامین
[ترمیم]آپ نے ایک ہتلی صارف کے بنائے ہوئے کچھ حذف شدہ مضمون دوبارہ تخلیق کیے ہیں مثلا میدانی برقیہ اخراج۔ کیا آپ کو کسی اور نے ایسا کرنے کو کہا ہے؟ --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 09:49، 30 جون 2024ء (م ع و)
اردو ویکیپیڈیا پر 1،500 ترامیم کا سنگ میل عبور کرنے پر مبارک باد قبول فرمائیں
[ترمیم]1،500 ترامیم | ||
اردو ویکیپیڈیا پر 1،500 ترامیم کا سنگ میل عبور کرنے پر مبارک باد قبول فرمائیں، جو اردو ویکیپیڈیا برادری کے لیے ایک بڑی خوشی اور فخر کی بات ہے! |
Fahads1982 (تبادلۂ خیال)- -(شراکتیں) 07 23:02، 3 جولائی 2024ء (م ع و)
مضمون ویڈیو گیمز کی ڈیجیٹل تقسیم کو مجوزہ حذف شدگی کے لیے نامزد کیا گیا ہے ، ذیل میں اس کی وجہ درج ہے:
- آلاتی ترجمہ
اگر آپ اس مضمون کو حذف ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو مضمون میں موجود خامیوں اور غیر معیاری اسلوب کو حذف کریں اور ویکیپیڈیا کے معیاری اسلوب و انداز کو سامنے رکھ کر مضمون میں اصلاح کریں، ان اصلاحات کے بعد اگر حذف شدگی کی وجہ باقی نہ رہے نیز مضمون کو معیاری اسلوب میں تحریر کر دیا گیا ہو تو آپ نامزد کنندہ صارف یا کسی منتظم سے درخواست کرکے اس نامزدگی کو ختم کرسکتے ہیں۔ بصورت دیگر مذکورہ مضمون کو پير 26 اگست، 2024ء کے بعد منتظمین کی جانب سے حذف کردیا جائے گا۔
اطلاع:اس بات کا خیال رہے کہ مضمون میں موجود {{مجوزہ حذف شدگی/پیغام}}
کو ہٹانے سے مجوزہ حذف شدگی کی کارروائی تو رک سکتی ہے، لیکن حذف شدگی کی دیگر کارروائیاں جاری رہیں گی۔ نیز اگر یہ مضمون فوری حذف شدگی کے معیار کے مطابق نظر آئے تو بغیر کسی پیشگی اطلاع اور گفتگو کے مضمون کو حذف کیا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ اگر نامزدگی برائے حذف پر گفتگو کے نتیجے میں مضمون کی حذف شدگی پر اتفاق ہو جائے تو بہرصورت مضمون کو حذف کر دیا جائے گا۔ طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 13:05، 11 اگست 2024ء (م ع و)
اصطلاحات
[ترمیم]برائے مہربانی ایسی اصطلاحات کا استعمال نہ کیا کریں جو عام اردو زبان میں رائج نہیں ہیں۔ جیسے لینڈنگ گیئر کے لیے آپ نے سامان اتراؤ کا استعمال کیا۔ مجھے تو یہ اصطلاح خود ساختہ لگی ہے۔ کیا کسی لغت میں یہ استعمال ہوئی ہے؟ اگر ہوئی بھی ہے تو آپ نے صفحٰہ مروج اصطلاح سے بنانا ہے۔ اب گوگل پر لینڈنگ گیئر اور سامان اتراؤ الگ الگ سرچ کر لیں۔ آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ عام طور پر اسے کیا بولتے ہیں۔ یاد رکھیں کہ ہم اردو ویکیپیڈیا پر اردو ایجاد نہیں کرتے۔ اگر کسی اصطلاح کا اردو متبادل نہیں ہے تو اسے ایسے ہی استعمال کر لیں جیسے لوگ کر رہے ہیں یعنی انگریزی اصطلاح کو اردو کلمہ نویسی میں لکھ دیں۔ امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 14:22، 24 اگست 2024ء (م ع و)
نفاثی دھکیل نامزد برائے حذف
[ترمیم]آداب؛ نفاثی دھکیل نامی مضمون کے متعلق یہ گفتگو جاری ہے کہ آیا یہ ویکیپیڈیا کی ہدایات اور پالیسیوں کے مطابق ہے یا اسے حذف کر دیا جائے۔
اتفاق رائے سے کوئی فیصلہ کرنے سے قبل یہاں اس مضمون پر آزادانہ گفتگو جاری رہے گی جس میں تمام صارفین اور آپ بذات خود شریک ہو سکتے اور اپنی رائے پیش کر سکتے ہیں۔ نیز دوران گفتگو میں صارفین کو مذکورہ مضمون میں ترمیم و تبدیلی کی اجازت ہے تاکہ حذف کے امکانات ختم ہو جائیں اور مضمون باقی رہ سکے، تاہم گفتگو مکمل ہونے سے قبل مضمون سے حذف کا ٹیگ نہیں ہٹایا جا سکتا۔
محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 04:35، 24 اکتوبر 2024ء (م ع و)