تبادلۂ خیال ویکیپیڈیا:منتظمین/معیارات

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

موجودہ[ترمیم]

اردو ویکیپیڈیا کی رکنیت ہر کسی کے لئے عام ہے۔ اگر آپ اردو ویکیپیڈیا کے منتظم بننا چاہتے ہیں یا کسی کو منتظمی کے لئے نامزد کرنا چاہتے ہیں تو یہاں درخواست دیں۔ رائے شماری میں کامیاب ہونے پر یہ اختیار دے دیا جائے گا۔

معیارات برائے نامزدگی[ترمیم]

تین ماه سے موجود ہو[ترمیم]

منتظمی کے لئے درخواست دہنده یا نامزد صارف کے لئے ضروری ہے کہ درخواست یا نامزدگی سے قبل کم از کم اردو ویکیپیڈیا پر تین ماه سے زائد عرصہ سے متحرک ہو، یا رکنیت کو تین ماه گذر چکے ہوں (مؤخر الذکر صورت میں ویکیپیڈیا کا تجربہ ہونا لازمی ہے)۔

انتظامی امور میں شریک ہو[ترمیم]

درخواست یا نامزدگی سے قبل اردو ویکیپیڈیا کے انتظامی امور (استرجع اور رائے شماری وغیره) میں شریک ره چکا ہو۔

معروفیت[ترمیم]

درخواست دہنده یا نامزد صارف غیر جانبداری اور دائرة المعارف کی حکمت عملیوں اور اصول کی پاسداری میں معروف ہو۔

اردو میں ماہر ہو[ترمیم]

درخواست دہنده یا نامزد صارف اردو زبان میں مہارت رکھتا ہو اور دائرة المعارف میں (باستثناء ضرورت) اردو کے علاوه کسی اور زبان میں اظہارِ خیال نہ کرتا ہو۔

وقت نکال سکتا ہو[ترمیم]

نیز منتظم بننے کے بعد روزآنہ کچھ وقت ویکیپیڈیا کے کاموں کے لیے نکال سکتا ہو، ہفتوں اور مہینوں بغیر اطلاع غائب رہنا منتظم کے لیے نامناسب ہے۔

- - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - -

جدید معیارات اور ذمہ داریاں[ترمیم]

منتظمی کے لئے یہ موجودہ معیارات موجود ہیں۔ لیکن یہ محسوس کیا گیا ہے کہ کچھ منتظمین وہکیپیڈیا کو وقت نہیں دے پا رہے۔ دراصل منتظم بننا ویکیپیڈیا پر ایک عہدہ ہے جس کی کچھ ذمہ داریاں بھی ہیں۔ اسی لیے یہ خیال کیا گیا ہے کہ معیارات کے ساتھ منتظم کی ذمہ داریاں اور کچھ شرائط بھی شامل کی جائیں تا کہ منتظمین اردو ویکیپیڈیا پر اپنا کردار احسن طریقے سے انجام دیں سکیں۔

معیارات برائے نامزدگی[ترمیم]

چھ ماه سے موجود ہو[ترمیم]

منتظمی کے لئے درخواست دہنده یا نامزد صارف کے لئے ضروری ہے کہ درخواست یا نامزدگی سے قبل کم از کم اردو ویکیپیڈیا پر چھ ماه سے زائد عرصہ سے متحرک ہو، یا رکنیت کو چھ ماه گزر چکے ہوں (مؤخر الذکر صورت میں ویکیپیڈیا کا تجربہ ہونا لازمی ہے)۔

انتظامی امور میں شریک ہو[ترمیم]

درخواست یا نامزدگی سے قبل اردو ویکیپیڈیا کے انتظامی امور (استرجع اور رائے شماری وغیره) میں شریک ره چکا ہو۔

ویکی اصولوں سے واقف ہو[ترمیم]

درخواست دہنده یا نامزد صارف غیر جانبداری اور دائرة المعارف کی حکمت عملیوں اور اصول کی پاسداری میں معروف ہو۔

اردو میں ماہر ہو[ترمیم]

درخواست دہنده یا نامزد صارف اردو زبان میں مہارت رکھتا ہو اور دائرة المعارف میں (باستثناء ضرورت) اردو کے علاوه کسی اور زبان میں اظہارِ خیال نہ کرے۔

بعد از منتظمی اختیارات ذمہ داریاں اور شرائط[ترمیم]

ویکیپیڈیا کے تمام منتظمین نے اپنی فعالیت کے دنوں میں اردو ویکیپیڈیا کے لیے بے پناہ خدمات سر انجام دی ہیں۔ اردو ویکیپیڈیا جس مقام پر کھڑا ہے اس میں اردو ویکیپیڈیا کے منتظمین کی خدمات کو بھلایا نہیں جا سکتا لیکن اب اردو ویکیپیڈیا پر فعال صارفین کے علاوہ فعال منتظمین کی بھی شدید کمی ہے۔ حالانکہ بہت سے منتظمین انٹرنیٹ یا سماجی ذرائع ابلاغ پر خاصے فعال ہیں۔ حیرت کی بات ہے کہ ویکیپیڈیا کے غیر فعال منتظمین کی تعداد اس کے فعال صارفین سے زیادہ ہے۔ اردو ویکیپیڈیا کے بعض منتظمین نے تو سالوں سے اردو ویکیپیڈیا کا رخ ہی نہیں کیا، ایسی صورت میں غیر فعال ویکیپیڈیا منتظمین کے کھاتے کی تفصیلات غلط ہاتھوں میں پڑنے سے اردو ویکیپیڈیا کو کافی نقصان بھی پہنچ سکتا ہے۔

اردو ویکیپیڈیا پر صارفین کے ساتھ ساتھ منتظمین اور دیگر عہدے داروں کو کو بھی فعال رکھنے کے لیے اردو ویکیپیڈیا کی حکمت عملی میں چند تبدیلیاں کی جا رہی ہیں، جنہیں رائے شماری سے منظور ہونے کے بعد نافذ کر دیا جائے گا۔

  1. ویکیپیڈیا کا منتظم بنے رہنے یا دوسرا عہدہ رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ منتظم یا دوسرا عہدے دار ہر 6 ماہ میں کم از کم 180ترامیم کرے۔ ایسا منتظم یا عہدے دار جو 6 ماہ میں 180 ترامیم نہیں کرے گا اسے عہدے سے برطرف کر دیا جائے گا۔
  2. ایسے تمام منتظمین یا دیگر عہدے دار جو 6 ماہ سے غیر فعال ہیں ، اُن سے اردو ویکیپیڈیا کی منتظمی کے اختیارات اور دیگر عہدے واپس لے لیے جائیں۔
  3. ایسے منتظمین یا دیگر عہدے داران جو کسی بھی وجہ سے ویکیپیڈیا پر کام نہ کرنا چاہیں اور اپنے عہدے سے رضاکارانہ سبکدوش ہونا چاہیں، وہ دیوان عام میں اعلان کر کے سبکدوش ہو سکتے ہیں۔ ایسے صارفین کو دوبارہ فعال ہونے یعنی 6 ماہ میں 180 ترامیم کرنے پر دوبارہ بغیر رائے شماری کے اُن کے سابقہ اختیارات واپس کر دیے جائیں گے۔ تاہم اس بات کا امکان ہے کہ کسی صارف کے اعتراض کرنے پر متعلقہ شخص کے لیے دوبارہ رائے شماری کرائی جا سکتی ہے۔

انتظامی امور[ترمیم]

  1. منتظم ویکیپیڈیا پر تخریب کاری اور تخریب کار صارفین کی روک تھام کرے گا۔
  2. منتظم نئے صارفین کی مدد کرے گا، اور ویکیپیڈیا قوانین کے مطابق صارفین کو موجودہ حکمت عملیوں سے آگاہ کرے گا۔
  3. صارفین کی جانب سے حذف کا سانچہ لگائے جانے والے صفحات کی مناسب جانچ کے بعد کارروائی کرے گا۔

موجوہ معیارات اور ذمہ داریوں سے متعلق رائے[ترمیم]

تجاویز نئے منتطم کی ذمہ داریاں[ترمیم]

  1. ابتدائی طور پر کسی بھی عام صارف کو 6 ماہ کے لیے منتظم بنایا جائے، اور 6 ماہ میں اس کی ترامیم اور اوپر بیان کردہ منتظم کی ذمہ داریوں کو بروئے کار لانے کے اسلوب کی بنیاد پر، دوبارہ مستقل اختیار دیا جائے۔
  2. جو منتظم بنے گا، وہ کم از کم دیگر منتظمین کو یا مامور اداری حضرات کو اپنا موبائل نمبر اور برقی پتہ ضرور مہیا کرے گا، تاکہ غیر حاضری کے دوران میں، اس سے رابطہ کیا جا سکے۔ کیوں کہ پہلے جو لوگ غیر متحرک ہیں۔ ان میں سے کچھ ایسے ہیں۔ جن سے برقی پتہ یا موبائل سے رابطہ ممکن ہی نہیں ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:53, 19 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
سوال
ہم کس طرح عارضی منتظم بنائیں گے؟ اور اگر وہ چھ ماہ تک فعال نہ رہے تو کس طرح اسے ہٹایا جائے گا؟ :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  17:41, 20 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

رائے شماری[ترمیم]

  1. تائید--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:36, 19 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
  2. تائید--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:35, 19 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
  3. تائید :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  14:35, 19 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
  4. تائید----Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:50, 19 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
  5. تائید--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:54, 21 جولا‎ئی 2016 (م ع و)