جارج بول
جارج بول (George Boole) | |
---|---|
(انگریزی میں: George Boole) | |
جارج بول
| |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 2 نومبر 1814 لنکن، لنکنشائر، انگلستان |
وفات | 8 دسمبر 1864 بیلنٹمپل، کاؤنٹی کورک، آئرستان |
(عمر 49 سال)
وجہ وفات | نمونیا |
مدفن | کورک |
قومیت | برطانوی |
مذہب | وحدانیت (مسیحیت) |
رکن | رائل سوسائٹی |
عملی زندگی | |
پیشہ | ریاضی دان[1]، فلسفی، منطقی، کمپیوٹر سائنس دان |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی[2] |
شعبۂ عمل | ریاضیاتی منطق |
اعزازات | |
رائل میڈل (1844) رائل سوسائٹی فیلو |
|
درستی - ترمیم ![]() |
جارج بول (/ˈbuːl/؛ 2 نومبر 1814ء - 8 دسمبر 1864ء) ایک انگریز ریاضی دان، معلم، فلسفی اور منطقی تھے۔ تفرقی مساوات اور الجبرائی منطق کے میدان میں اُنھوں نے خاصا کام کیا۔ وہ اپنی کتاب دی لاز آف تھاٹ (The Laws of Thought) کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں، جس میں اُنھوں نے بولین الجبرا پیش کیا۔ بولین منطق کو عہدِ معلومات کی بنیادوں میں سے ایک مانا جاتا ہے۔[3]
ابتدائی زندگی[ترمیم]
جارج بول لنکنشائر، انگلستان میں پیدا ہوئے۔ اُن کے والد، جان بول (1779ء - 1848ء) ایک ہنر مند تھے۔[4] جارج نے اسکول میں ابتدائی تعلیم حاصل کی، تاہم رسمی تعلیم سے اُن کا واسطہ کم ہی رہا۔ لنکن کے ایک کتب فروش، ولیم بروک نے اُنہیں لاطینی سیکھنے میں مدد کی، جسے وہ اسکول آف تھامس بینبرج میں بھی سیکھ چکے تھے۔ اُنھوں نے جدید زبانوں کی تعلیم خود ہی حاصل کی۔[5] 16 سال کی عمر میں، بول اپنے والدین اور اپنے سے چھوٹے تین بہن بھائیوں کے لیے کماؤ پوت بن چکے تھے اور ڈونکاسٹر کے ہائیھم اسکول میں پڑھانے لگے تھے۔ اُنھوں نے کچھ عرصہ لیورپول میں بھی پڑھایا۔[6]
حوالہ جات[ترمیم]
- ↑ ربط : https://d-nb.info/gnd/118661655 — اخذ شدہ بتاریخ: 25 جون 2015 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb122540641 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ لیزا ویزنٹائن (2 نومبر 2015ء). "Who is George Boole: the mathematician behind the Google doodle" (بزبان انگریزی). سڈنی مارننگ ہیرالڈ.
- ↑
چشولم، ہیو، ویکی نویس (1911ء). "Boole, George". دائرۃ المعارف بریطانیکا (ایڈیشن 11ویں). کیمبرج یونیورسٹی پریس.
- ↑ سر فرانسس ہل. "Victorian Lincoln" (بزبان انگریزی). کیمبرج یونیورسٹی پریس.
- ↑ لوا خطا ماڈیول:Citation/CS1/Utilities میں 38 سطر پر: bad argument #1 to 'ipairs' (table expected, got nil)۔.
- 1814ء کی پیدائشیں
- 2 نومبر کی پیدائشیں
- رائل سوسائٹی کے رفقا
- 1815ء کی پیدائشیں
- 1864ء کی وفیات
- انگریز فلسفی
- انگریز منطقی
- انیسویں صدی کے انگریز ریاضی دان
- انیسویں صدی کے انگریز مصنفین
- انیسویں صدی کے فلسفی
- ریاضیاتی منطقی
- منطق کی تاریخ
- مُخترِع
- وکٹوریہ عہد کے مصنفین
- برطانوی مخترع
- تنفسی امراض سے اموات
- برطانوی مترجمین
- انیسویں صدی کے مترجمین
- تاریخ ریاضی
- تاریخ سائنس
- تاریخ فلسفہ
- برطانوی مضمون نگار
- انیسویں صدی کے مضمون نگار
- انگلستانی غیر افسانوی مصفنین
- انگریز مترجمین
- تاریخ الجبرا
- انگریز ریاضی دان
- برطانوی فلسفی
- برطانوی ریاضی دان