"دل اپنا اور پریت پرائی" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
0 مآخذ کو بحال کرکے 1 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.8
1 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.8.5
سطر 22: سطر 22:
}} '''''دل اپنا اور پریت پرائی''''' [[بالی وڈ فلموں کی فہرست 1960|1960]] میں بنائی گئی [[ہندی زبان|ہندی]] زبان کی [[رومانوی فلم|ایک رومانٹک ڈرامہ]] فلم ہے ، جسے ایس اے باگر نے بنایا تھا۔ اس فلم کے ہدایتکار اور مصنف کشور ساہو تھے۔ فلم میں [[راج کمار]] ، [[مینا کماری]] اور [[نادرہ (اداکارہ)|نادرا]] نے مرکزی کردار ادا کئے تھے ۔ اس فلم میں ایک ایسے سرجن کی کہانی بیان کی گئی ہے جو ایک خاندانی دوست کی بیٹی سے شادی کا پابند ہے ، جبکہ اسے ایک ساتھی نرس سے پیارہو جاتا ہے ، جس کا کردار مینا کماری نے ادا کیا تھا۔ یہ مرکزی کردار اداکارہ مینا کماری کے کیریئر کی نمایاں اداکاری میں سے ایک ہے۔ <ref name="Mahmood1974">{{حوالہ کتاب|url=https://books.google.com/books?id=hH43AAAAIAAJ|title=The kaleidoscope of Indian cinema|last=Mahmood|first=Hameeduddin|publisher=Affiliated East-West Press|year=1974|page=213}}</ref>
}} '''''دل اپنا اور پریت پرائی''''' [[بالی وڈ فلموں کی فہرست 1960|1960]] میں بنائی گئی [[ہندی زبان|ہندی]] زبان کی [[رومانوی فلم|ایک رومانٹک ڈرامہ]] فلم ہے ، جسے ایس اے باگر نے بنایا تھا۔ اس فلم کے ہدایتکار اور مصنف کشور ساہو تھے۔ فلم میں [[راج کمار]] ، [[مینا کماری]] اور [[نادرہ (اداکارہ)|نادرا]] نے مرکزی کردار ادا کئے تھے ۔ اس فلم میں ایک ایسے سرجن کی کہانی بیان کی گئی ہے جو ایک خاندانی دوست کی بیٹی سے شادی کا پابند ہے ، جبکہ اسے ایک ساتھی نرس سے پیارہو جاتا ہے ، جس کا کردار مینا کماری نے ادا کیا تھا۔ یہ مرکزی کردار اداکارہ مینا کماری کے کیریئر کی نمایاں اداکاری میں سے ایک ہے۔ <ref name="Mahmood1974">{{حوالہ کتاب|url=https://books.google.com/books?id=hH43AAAAIAAJ|title=The kaleidoscope of Indian cinema|last=Mahmood|first=Hameeduddin|publisher=Affiliated East-West Press|year=1974|page=213}}</ref>


فلم کی موسیقی [[شنکر جے کشن|شنکر جےکشن نے ترتیب دی تھی]] ، اس فلم کا مقبول ترین نغمہ تھا " عجیب داستاں ہے یہ" ، جسے [[لتا منگیشکر]] نے گایا تھا۔ <ref>{{حوالہ ویب|url=https://onrecord.jiosaavn.com/the-ultimate-lata-mangeshkar-hit-songs-list/|title=The Ultimate Lata Mangeshkar Hit Songs List|last=Mahajan|first=Mradula|date=6 September 2018|website=Onrecord|publisher=[[JioSaavn]]|accessdate=5 March 2019}}{{مردہ ربط|date=February 2021 |bot=InternetArchiveBot }}</ref> 1961 کے فلم فیئر ایوارڈ میں اس نے نوشاد کے مشہور میوزیکل مہاکاوی ''[[مغل اعظم (فلم)|مغل اعظم]]'' کو بہترین میوزک ڈائریکٹر کے زمرے میں شکست دے کر عجیب صورتحال پیدا کردی۔
فلم کی موسیقی [[شنکر جے کشن|شنکر جےکشن نے ترتیب دی تھی]] ، اس فلم کا مقبول ترین نغمہ تھا " عجیب داستاں ہے یہ" ، جسے [[لتا منگیشکر]] نے گایا تھا۔ <ref>{{حوالہ ویب|url=https://onrecord.jiosaavn.com/the-ultimate-lata-mangeshkar-hit-songs-list/|title=The Ultimate Lata Mangeshkar Hit Songs List|last=Mahajan|first=Mradula|date=6 September 2018|website=Onrecord|publisher=[[JioSaavn]]|accessdate=5 March 2019|archive-date=2019-03-06|archive-url=https://web.archive.org/web/20190306044136/https://onrecord.jiosaavn.com/the-ultimate-lata-mangeshkar-hit-songs-list/|url-status=dead}}</ref> 1961 کے فلم فیئر ایوارڈ میں اس نے نوشاد کے مشہور میوزیکل مہاکاوی ''[[مغل اعظم (فلم)|مغل اعظم]]'' کو بہترین میوزک ڈائریکٹر کے زمرے میں شکست دے کر عجیب صورتحال پیدا کردی۔


== پلاٹ ==
== پلاٹ ==

نسخہ بمطابق 10:02، 22 دسمبر 2021ء

دل اپنا اور پریت پرائی
Dil Apna Aur Preet Parai
Theatrical release poster
ہندیदिल अपना और प्रीत पराई
ہدایت کارکشور ساہو
پروڈیوسرکمال امروہی
تحریرKishore Sahu
Madhusudan (supervising writer)
ستارےراج کمار
مینا کماری
نادرہ (اداکارہ)
موسیقیشنکر جے کشن
سنیماگرافیJosef Wirsching
ایڈیٹرکانتی لال بی شکلا
پروڈکشن
کمپنی
محل پکچرز
تاریخ نمائش
  • 4 مارچ 1960ء (1960ء-03-04)
[1]
دورانیہ
155 منٹ
ملکبھارت
زبانہندی
باکس آفس90 (امریکی $1.30)

دل اپنا اور پریت پرائی 1960 میں بنائی گئی ہندی زبان کی ایک رومانٹک ڈرامہ فلم ہے ، جسے ایس اے باگر نے بنایا تھا۔ اس فلم کے ہدایتکار اور مصنف کشور ساہو تھے۔ فلم میں راج کمار ، مینا کماری اور نادرا نے مرکزی کردار ادا کئے تھے ۔ اس فلم میں ایک ایسے سرجن کی کہانی بیان کی گئی ہے جو ایک خاندانی دوست کی بیٹی سے شادی کا پابند ہے ، جبکہ اسے ایک ساتھی نرس سے پیارہو جاتا ہے ، جس کا کردار مینا کماری نے ادا کیا تھا۔ یہ مرکزی کردار اداکارہ مینا کماری کے کیریئر کی نمایاں اداکاری میں سے ایک ہے۔ [2]

فلم کی موسیقی شنکر جےکشن نے ترتیب دی تھی ، اس فلم کا مقبول ترین نغمہ تھا " عجیب داستاں ہے یہ" ، جسے لتا منگیشکر نے گایا تھا۔ [3] 1961 کے فلم فیئر ایوارڈ میں اس نے نوشاد کے مشہور میوزیکل مہاکاوی مغل اعظم کو بہترین میوزک ڈائریکٹر کے زمرے میں شکست دے کر عجیب صورتحال پیدا کردی۔

پلاٹ

سشیل ورما ( راج کمار ) شملہ اسپتال میں ایک سرجن ہیں۔ وہ اپنی عمر رسیدہ والدہ اور چھوٹی بہن منی (کماری ناز) کے ساتھ اسپتال کے احاطے میں ڈاکٹر کے لئے بنے گھر میں رہائش پذیر ہیں۔ سشیل کے والد کی وفات کے بعد ، اس کے والد کے قریبی دوست نے سشیل کے میڈیکل اسکول کی فیس ادا کردی ، اس طرح ایسی صورت حال نے جنم لیا جس کی وجہ سے سشیل کی والدہ کو لگتا ہے کہ وہ رقم ان پر قرض ہے اور اسے اداکرنے کی ضرورت ہے۔ کرُونا ( مینا کماری ) ایک نرس ہیں جن کی تقرری شملہ اسپتال میں ہوتی ہے اور آنے کے بعد ان کا سامنا ایک ہنگامی سرجری کے دوران سشیل سے ہوتاہے۔ دونوں ہی ایک دوسرے پر ددا ہوجاتے ہیں ، لیکن اپنے جذبات کو قابو میں رکھتے ہیں۔

اتفاق سے ،ایک دن جب نرسیں ساحل پر تفریح کے لئے گئیں ، تو کرونا کی ملاقات مُنی سے ہوئی ، جو کھیلنے کے دوران زخمی ہو جاتی ہے۔ وہ مُنی کو اس کے گھر لے جاتی ہے ، لیکن اسے یہ علم نہیں ہوتا کہ وہ ڈاکٹر ورما کی بہن ہیں ، اور جس گھر میں وہ جا رہے ہیں وہ اسی کا ہے۔ وہ منی کے زخموں کپر پٹی باندھتی ہے، دیکھتی ہے کہ گھر میں کتنے کام ادھورے پڑے ہیں ، اور اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کی والدہ شدید بیمار ہیں جس کی وجہ سے وہ گھر کے کام کاج کو نہین دیکھ سکتیں۔ واس نے فورا ان تمام کاموں کو سرانجام دیا اور گھریلو خاتون کے فرائض پوری کئے۔ کھانا پکانا ، صفائی ستھرائی اور سب کا خیال رکھنا۔ سشیل جب گھر آتا ہے تو یہ سب دیکھ کر اسے کرُونا سے اور بھی زیادہ پیار ہوجاتا ہے۔

کچھ عرصہ بعداس کی والدہ پورے خاندان کے ساتھ کشمیر کی سیر کرنے جاتی ہیں ، اور سشیل کو اس کی میڈیکل اسکول کی فیسوں کی ادائیگی کرنے والے شخص کی بیٹی کسُم ( نادرا ) سے شادی کرنے پر رضامند کر لیتی ہے۔

وہ واپس شملہ آ گئے ، جب کرُونا کو اس سارے واقعے کی خبر ہوتی ہے تو وہ ٹوٹ جاتی ہے۔ اگرچہ وہ تھوڑی دیر کے لئے اس کیفیت کو چھپانے میں کامیاب ہوجاتی ہے ، گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ کسُم کو سشیل کا کرُونا کا اس قدر خیال رکھنا ایک آنکھ نہیں بھاتا اور وہ اس سے جلنے لگتی ہے۔ وہ اپنی ساس اور نند سے بھی بدسلوکی کرتی ہے ، یہاں تک کہ سشیل اسے گھر سے نکال دیتا ہے۔ وہ واپس کشمیر چلی گئ۔

ڈاکٹر ورما کی والدہ کو تب اپنی غلطی کا احساس ہوا ، کہ انہیں سشیل کی شادی کرونا سے کرنی چاہئے تھی۔

اسکینڈل سے بچنے کے لئے ، کرونا دوسرے اسپتال میں منتقل ہوگئی۔ لیکن کسُم اس سے بدلہ لینا چاہتی تھی۔ ایک دن وہ ان دونوں کا موٹر کار میں پیچھا کری ہے اور تیز رفتاری کے باعث کار پہاڑی سے گر جاتی ہے جس کے نتیجے میں کسُم ہلاک ہوجاتی ہے۔ فلم کے اختتام پر سشیل اور کرُونا کا ملاپ ہو جاتا ہے۔

ستارے

  • راج کمار بحیثیت ڈاکٹر سشیل ورما
  • مینا کماری بطور کرُونا
  • نادرہ بطورکسم
  • روبی ایرس ہیڈ نرس کے طور پر
  • ٹن ٹن بحیثیت حسینہ
  • اوم پرکاش بطور گردھاری
  • شمی بحیثیت شیلہ
  • کماری ناز بطور مُنی
  • مسز طور مائما دیوی کے. ورما (بحیثیت پروٹیما دیوی)
  • نرس روزی طور ادوانا
  • ہیلن بطور کیبری ڈانسر

ساؤنڈ ٹریک

تمام موسیقی شنکر جے کشن نے کمپوز کی۔.

نمبر.عنوانبولگلوکارطوالت
1."عجیب داستان ہے یہ"شیلندرلتا منگیشکر 
2."آنند میرا مستانہ"شیلندرلتا منگیشکر 
3."دل اپنا اور پریت پرائی"شیلندرلتا منگیشکر 
4."اتنی بڑی محفل"حسرت جے پوریآشا بھوسلے 
5."جین کہاں گئی"شیلندرمحمد رفیع 
6."میرا دل اب تیرا ہو سجنا"شیلندرلتا منگیشکر 
7."شیشہِ دل اتنا نہ اچھالو"حسرت جے پوریلتا منگیشکر 

ایوارڈ

مزید دیکھیے

  • ارمان (2003 فلم)

حوالہ جات

  1. "Dil Apna Aur Preet Parai"۔ Times of India۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 جولا‎ئی 2018 
  2. Hameeduddin Mahmood (1974)۔ The kaleidoscope of Indian cinema۔ Affiliated East-West Press۔ صفحہ: 213 
  3. Mradula Mahajan (6 September 2018)۔ "The Ultimate Lata Mangeshkar Hit Songs List"۔ Onrecord۔ JioSaavn۔ 06 مارچ 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 مارچ 2019 

بیرونی روابط

Dil Apna Aur Preet Parai آئی ایم ڈی بی پر (انگریزی میں)