رابطۃ المدارس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

رابطة المدارس الاسلامیہ پاکستان دینی مدارس کا ایک امتحانی بورڈ ہے 1987ء سے اس امتحانی بورڈ کو حکومت پاکستان نے منظور کیا رابطة المدارس الاسلامیہ پاکستا ن کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے نصابی کمیٹی وقتا فوقتا نصاب کا جائز اور مزید بہتر اضافے طے کرتی ہے ۔ عصری مضامین بھی ابتدائی درجات کے نصاب میں شامل کئے گئے ہیں ان کی تنفیذ کو یقینی بنایا گیا ہے ۔اور ہر سال اس کے مطابق امتحانات ہوتے ہیں ۔ مجلس مشاورت عالیہ اور عالمیہ کے مہتممین یا ناظمین اعلیٰ پر مشتمل فورم ہے ۔ رابطة المدارس الاسلامیہ کے حوالہ سے جملہ امور کے فیصلوں اور ان کی تنفیذ کے لئے یہ فورم موثر انداز میں کام کر رہا ہے ۔

رابطة المدارس الاسلامیہ سے ملحقہ ہزاروں مدارس رابطہ کے نصاب سے استفادہ کرتے ہیں اور مختلف مواقع پر راہنمائی لیتے ہیں۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. http://www.rabtatulmadaris.com.pk/ur/getpage.php?id=1