ربیع المدخلی
| شیخ | |
|---|---|
| ربیع بن ہادی بن عمیر المدخلی | |
| (عربی میں: ربيع بن هادي عمير المدخلي) | |
| معلومات شخصیت | |
| پیدائش | سنہ 1933ء سعودی عرب |
| وفات | 9 جولائی 2025ء (91–92 سال)[1] مدینہ منورہ |
| مدفن | جنت البقیع |
| شہریت | |
| نسل | عرب |
| عملی زندگی | |
| مادر علمی | جامعہ اسلامیہ، مدینہ منورہ |
| تخصص تعلیم | شریعت |
| تعلیمی اسناد | بیچلر ،ایم اے ،ڈاکٹریٹ |
| استاذ | حافظ حکمی ، احمد بن یحیی نجمی ، محمد امان بن علی جامی ، عبد العزیز ابن باز ، البانی ، عبد المحسن العباد ، محمد امین شنقیطی ، عبد الغفار حسن رحمانی |
| پیشہ | محدث ، استاد جامعہ |
| پیشہ ورانہ زبان | عربی |
| شعبۂ عمل | علم حدیث |
| ملازمت | جامعہ اسلامیہ، مدینہ منورہ |
| تحریک | مدخلیت |
| ویب سائٹ | |
| ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
| درستی - ترمیم | |
ربیع بن ہادی عمیر مدخلی (1933ء – 9 جولائی 2025ء) ایک سعودی اسلامی عالم دین اور محدث تھے۔ مدینہ کی جامعہ اسلامیہ میں پروفیسر تھے، جہاں وہ علوم سنت شعبہ کے سربراہ تھے۔[2][3][4]
ربیع المدخلی معروف سلفی تحریک مدخلیت کے بانی تھے، ان کا شمار سلفی کے مفکرین میں ہوتا ہے۔[3][5][6]
زندگی
[ترمیم]پیدائش
[ترمیم]سعودی عرب کے ایک قصبہ جرادیہ میں1933ء میں ربیع المدخلی کی پیدائش ہوئی۔
تعلیم
[ترمیم]1961ء میں سیکنڈری تعلیم سے فارغ ہو کر سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض میں واقع جامعۃ الامام محمد بن سعود کے کلیۃ الشریعہ میں داخل ہوئے، کچھ عرصہ یہاں گذرا۔ اسی اثناء میں جامعہ اسلامیہ، مدینہ منورہ کا قیام عمل میں آیا، تو ربیع المدخلی مدینہ منورہ منتقل ہو گئے اور جامعہ اسلامیہ کے کلیۃ الشریعہ میں داخلہ لیا۔ جامعہ اسلامیہ میں انھوں نے عبد العزیز بن باز، محمد ناصر الدین البانی، عبد المحسن العباد، محمد امین الشنقیطی، صالح العراقی اور عبد الغفار حسن الہندی وغیرہ سے شرف تلمذ حاصل کیا، چار سال یہاں تعلیم حاصل کی اور 1964ء میں جامعہ سے فراغت حاصل کی۔[7]
فراغت کے بعد
[ترمیم]جامعہ اسلامیہ سے فراغت کے بعد ربیع المدخلی جامعہ اسلامیہ ہی کے معہد میں مدرس مقرر ہو گئے، ایک عرصہ وہیں تدریسی خدمات انجام دیں، اس کے بعد جامعہ میں اپنی اعلیٰ تعلیم کا آغاز کیا، 1977ء میں جامعہ ملک عبد العزیز سے بین الامامین مسلم و الدارقطنی کے موضوع پر ایم اے کی ڈگری حاصل کی، پھر 1980ء میں اسی جامعہ سے ابن حجر عسقلانی کی کتاب النكت على كتاب ابن الصلاح پر تحقیق کی اور ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ ڈاکٹریٹ مکمل کرنے کے بعد واپس جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ آئے اور یہاں کلیۃ الحدیث الشریف میں مدرس مقرر ہو گئے، جہاں بعد میں وہ شعبہ سنہ کے صدر بھی بنے اور 1990ء کی وسط دہائی تک اس عہدہ پر فائز رہنے کے بعد وظیفہ یاب ہوئے۔[8]
تصنیفات
[ترمیم]ربیع المدخلی نے حدیث اور اسلامی علوم کے موضوع پر تیس سے زائد کتابیں تصنیف کی ہیں، جن میں سے اکثر کتابیں پندرہ جلدوں پر مشتمل ایک کتاب میں یکجا شائع کیا گیا ہے۔[9] 1984ء میں جس کتاب کے ذریعہ انھیں سعودی عرب میں شہرت ملی وہ منہاج الانبیاء في الدعوة الى الله (دعوت الی اللہ کا انبیائی طریقہ کار) تھی، اس کتاب میں مدخلی نے اخوان المسلمون اور دعوت کے میدان میں ان کے طریقہ ہائے کار پر تنقید کی تھی جس کی وجہ سے تنازع بھی پیدا ہوا۔[10]
فہرست
[ترمیم]
|
|
وفات
[ترمیم]ربیع المدخلی کا انتقال 9 جولائی 2025ء کو 92 سال کی عمر میں مدینہ منورہ میں ہوا۔ ان کی نماز جنازہ فجر کے بعد مدینہ منورہ کی مسجد نبوی میں 10 جولائی کو ادا کی گئی۔ اس کی قیادت مسجد نبوی کے امام خالد مہنا نے کی۔[11][12]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ تاریخ اشاعت: 10 جولائی 2025 — وفاة الشيخ ربيع بن هادي المدخلي تُثير موجة من الحزن في السعودية — اخذ شدہ بتاریخ: 10 جولائی 2025 — سے آرکائیو اصل فی 10 جولائی 2025
- ↑ "Rabee Ibn Haadi 'Umayr Al-Madkhali". The Muslim 500 (بزبان امریکی انگریزی). 30 May 2018. Retrieved 2021-09-21.
- 1 2 آل بیت برائے فکر اسلامی انسٹی ٹیوٹ, Sheikh Rabi’ Ibn Haadi ‘Umayr Al Madkhali. The Muslim 500: The World's Most Influential Muslims
- ↑ Inga Kristina Trauthig; Guy Robert Eyre (29 Oct 2023). "'Quietist' Salafis after the 'Arab revolts' in Algeria and Libya (2011–2019): Between insecurity and political subordination". Mediterranean Politics (بزبان انگریزی). 30: 78–101. DOI:10.1080/13629395.2023.2272474. ISSN:1362-9395.
- ↑ Roel Meijer, Global Salafism: Islam's New Religious Movement, pg. 49. نیویارک شہر: Columbia University Press, 2009.
- ↑ Omayma Abdel-Latif, "Trends in Salafism." Taken from Islamist Radicalisation: The Challenge for Euro-Mediterranean Relations, pg. 74. Eds. Michael Emerson, Kristina Kausch and Richard Youngs. برسلز: Centre for European Policy Studies, 2009. ISBN 978-92-9079-865-1
- ↑ Roel Meijer, Politicizing al-jarh wa-l-ta'dil p.377
- ↑ Lacroix, pg. 212.
- ↑ Zafiri, K., "Thabt mu'allafat al-shaykh Rabi b. Hadi al-Madkhali" [Meijer says to see this book in 'Politicizing al-jarh wa-l-ta'dil' p.380].
- ↑ Lacroix p.212
- ↑ بوابة الوسط۔ "وفاة الشيخ ربيع المدخلي و«أوقاف طرابلس» تنعيه"۔ alwasat.ly (بزبان عربی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 2025-07-10
- ↑ "سبب وفاة الشيخ ربيع المدخلي وموعد جنازته وسيرته الذاتية الكاملة - النصر الإخباري" (بزبان عربی)۔ 9 جولائی 2025۔ اخذ شدہ بتاریخ 2025-07-10[مردہ ربط]
بیرونی روابط
[ترمیم]- ربیع المدخلی کی دفتری ویب گاہآرکائیو شدہ (غیرموجود تاریخ) بذریعہ rabee.net (نقص:نامعلوم آرکائیو یو آر ایل)
- 1933ء کی پیدائشیں
- 2025ء کی وفیات
- 9 جولائی کی وفیات
- مدینہ منورہ میں وفات پانے والی شخصیات
- اثری شخصیات
- جامعہ ام القری کے فضلا
- جامعہ ملک عبد العزیز کے فضلا
- سعودی شخصیات
- سعودی عرب سلفی
- سعودی عرب کے سنی علماء اسلام
- سعودی مصنفین
- سلفی شخصیات
- فضلاء جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ
- محدثین
- 1931ء کی پیدائشیں
- شیعیت کے نقاد
- وہابی شخصیات