رسول بیراج
ظاہری ہیئت
| رسول بیراج Rasool Barrage | |
|---|---|
| آبی راستہ | دریائے جہلم |
| ملک | پاکستان |
| ریاست | پنجاب |
| زیر انتطام | محکمہ آبپاشی پنجاب |
| طریق عمل | ہائیڈرولک |
| اولین تعمیر | 1968 |
| لمبائی | 975 میٹر (3,201 فٹ) |
| چوڑائی | 17 میٹر (56 فٹ) |
| گراوٹ | 6 میٹر (20 فٹ) |
| سطح سمندر سے بلند | 250 میٹر (820 فٹ) |
| جغرافیائی اعداد و شمار | |
| متناسقات | 32°40′49″N 73°31′15″E / 32.68028°N 73.52083°E |
رسول بیراج (Rasul Barrage) پاکستان کے صوبے پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین میں دریائے جہلم پر واقع ایک بیراج ہے۔ رسول بیراج 1968ء میں تعمیر کیا گیا اور فی سیکنڈ 24070 کیوبک میٹر پانی کے اخراج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔[1]
اس سے پہلے یہاں رسول ہیڈورکس ہوتا تھا، جس سے لوئر جہلم کینال نکلتی تھی۔ سندھ طاس معاہدے کے تحت رسول بیراج اور رسول قادر آباد لنک کینال کی تعمیر ہوئی۔
رسول بیراج سے نکلنے والی نہریں
[ترمیم]رسول قادر آباد لنک کینال
[ترمیم]یہ نہر دریائے جہلم کے پانی کو قادر آباد ہیڈورکس سے پہلے دریائے چناب میں منتقل کرنے کیے بنائی گئی ہے۔ اس کی لمبائی 47 کلومیٹر ہے۔
لوئر جہلم کینال
[ترمیم]لوئر جہلم کینال 1901 سے سرگودھا ڈویژن میں آبپاشی کے لیے استعمال ہوتی آ رہی ہے۔ ریماؤنٹ ڈپو مونا کے نزدیک فقیریاں ہیڈورکس پر یہ دو شاخوں میں تقسیم ہو جاتی ہے۔ رسول بیراج سے طویل شاخ کے اختتام تک اس کی لمبائی 212 کلومیٹر ہے۔