مندرجات کا رخ کریں

ریٹا شاہانی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ریٹا شاہانی
معلومات شخصیت
پیدائش 24 اگست 1934ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
حیدرآباد ،  بمبئی پریزیڈنسی   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 15 ستمبر 2013ء (79 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پونے ،  بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت برطانوی ہند
بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ شاعر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان سندھی   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان سندھی ،  ہندی ،  انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل شاعری ،  ناول ،  افسانہ ،  خود نوشت ،  سفرنامہ   ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب

ریٹا شاہانی (انگریزی: Rita Shahani) بھارت سے تعلق رکھنے والی سندھی زبان کی ممتاز شاعرہ اور مصنفہ ہیں۔ 24 اگست 1934ء کو حیدرآباد، سندھ، بمبئی پریزیڈنسی میں عامل خاندان میں عالمچند ادھارام کے گھر پیدا ہوئیں۔ وہ سندھی زبان کے مشہور ادیب پروفیسر منگھا رام ملکانی کی بھتیجی ہیں۔ تقسیم ہند کے بعد وہ اپنے خاندان کے ہمراہ بھارت کے شہر لکھنؤ منتقل ہو گئیں۔ ریٹا کی کی شادی جیوت رام ٹھاکر داس شاہانی کے بیٹے وشنو شاہانی کے ساتھ 20 اکتوبر 1957ء کو بمبئی میں ہوئی۔ شادی کے بعد وہ پونے منتقل ہو گئیں۔ انہوں نے مختلف اصنافِ ادب میں طبع آزمائی کی جن میں شاعری، ناول، سفرنامہ، سوانح، آپ بیتی، مضمون شامل ہیں لیکن کی وہ بنیادی طور پر ایک افسانہ نگار ہیں۔ وہ افسانہ نگاری کے فن میں مہارت رکھتی ہیں۔ ان کا کہانی لکھنے کا انداز بہت پختہ ہے۔ ان کہانیوں میں انھوں نے بھارت میں سندھی سماج سے جڑے کرداروں کو اجاگر کیا ہے۔ ان کا ماحول اور کردار بھارت میں شہری زندگی کے اعلیٰ طبقے کی عکاسی کرتے ہیں۔ وہ دو بار سندھ کا سفر کر چکی ہیں۔ ان کے ناول بھنبھرکن جی بھوں بھوں پر 1987ء میں سینٹرل ہندی ڈائریکٹوریٹ نئی دہلی کی جانب سے ایوارڈ، مہاراشٹر اسٹیٹ سندھی ساہتیہ اکیڈمی ناگپور کی جانب سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایواڈ برائے 1998ء(1999ء) اور اکھل بھارت سندھی بولی ائیں ساہت سبھا ایوارڈ (1997ء)، آر جے ٹرسٹ بمبئی ایوارڈ (1998ء)، نیشنل کونسل فار پروموشن آف سندھی لینگویج ایوارڈ (2000ء)، نیشنل کونسل فار پروموشن آف سندھی لینگویج ایوارڈ (2008ء) سمیت دیگر اعزازات مل چکے ہیں۔ ریٹا شاہانی 15 ستمبر 2013ء کو فلورینا اسٹیٹ بوٹ کلب، پونے، بھارت میں وفات پا گئیں۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "ریٹا شاہانی"۔ انسائیکلوپیڈیا سندھیانا (بزبان سندھی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 مئی 2024