انسائیکلوپیڈیا سندھیانا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
انسائیکلوپیڈیا سندھیانا
سندھی لینگویج اتھارٹی مونوگرام.jpg
ملک پاکستان
زبان سندھی
صنف دائرۃ المعارف
ناشر سندھی زبان کا با اختیار ادارہ
صفحات 8 جلدیں

انسائیکلوپیڈیا سندھیانا (سندھی: انسائيڪلوپيڊيا سنڌيانا)، جسے سندھی زبان کے با اختیار ادارے نے شائع کیا ہے، ایک عام معلوماتی دائرۃ المعارف ہے جو خصوصیت سے سندھ سے متعلق وسیع معلومات فراہم کرتا ہے۔[1] کل ملا کر پندرہ جلدوں کو شائع کرنے کا منصوبہ ہے۔[2] دس جلدیں تاحال شائع ہو چکی ہیں۔[3] متن کا 80 فی صد حصہ سندھ سے تعلق رکھتا ہے،[2] جبکہ باقی حصہ دنیا اور کائنات پر مشتمل اہم موضوعات کا احاطہ کرتا ہے۔[1]

تاریخ[ترمیم]

انسائیکلوپیڈیا سندھیانا سندھی زبان کے با اختیار ادارے کا منصوبہ ہے۔ یہ منصوبہ ڈاکٹر غلام علی الانا کی صدارت میں شروع ہوا تھا مگر نامعلوم وجوہ کی بنا پر مسدود ہو گیا۔ ڈاکٹر فہمیدہ حسین کی صدارت میں اس منصوبے کا احیاء جولائی 2008ء میں ہوا۔ بدر ابڑو اس منصوبے کے پہلے پروجیکٹ ڈائریکٹر بنے تھے۔ بعد ازاں یہ عہدہ محمد عثمان میمن کو دیا گیا۔[1][4]

جلدیں[ترمیم]

اب تک دس جلدیں شائع ہوئی ہیں۔ پہلی جلد 2009ء میں شائع ہوئی، جب کہ تازہ تریں دسویں جلد کا اضافہ 2017ء میں ہوا۔[5] مجموعی طور پر یہ سندھی حروف تہجی کے ابتدائی 28 حروف پر مشتمل ہیں۔ (سندھی: ا-س)

جلد اول[ترمیم]

اس میں 3500 اندراجات ہیں اور یہ 650 صفحات میں پھیلی ہوئی ہے۔ اس جلد کو 2009ء میں شائع کیا گیا اور اس میں سندھی حروف تہجی کے پہلے تین حروف کا احاطہ کیا گیا ہے (سندھی: ا، ب، ٻ[4]

جلد دوم[ترمیم]

دوسری جلد 728 صفحات میں پھیلی ہوئی ہے اور اس میں 2571 اندراجات ہیں۔ اس جلد میں سندھی زبان کے چھ حروف تہجی کا احاطہ کیا گیا ہے (سندھی: ڀ،ت،ٿ،ٽ،ٺ،ث)۔ اس جلد کو 2010ء میں شائع کیا گیا تھا۔[4]

جلد سوم[ترمیم]

تیسری جلد میں 2533 اندراجات ہیں اور یہ 700 صفحات میں پھیلی ہوئی ہے۔ اس جلد کو 2011ء میں شائع کیا گیا تھا۔ اس جلد میں سندھی زبان کے دو حروف تہجی کا احاطہ کیا گیا ہے (سندھی: پ، ج[4]

جلد چہارم[ترمیم]

چوتھی جلد 608 صفحات میں پھیلی ہوئی ہے۔ اس میں 2033 اندراجات شامل ہیں۔ اس جلد کو 2012ء میں شائع کیا گیا تھا۔ اس جلد میں سندھی زبان کے سات حروف تہجی کا احاطہ کیا گیا ہے (سندھی: ڄ، جهه، ڃ، چ، ڇ، ح، خ[4]

جلد پنجم[ترمیم]

پانچویں جلد کی اشاعت 2012ء میں ہوئی۔ اس میں سندھی زبان کے چھ حروف تہجی کا احاطہ کیا گیا ہے (سندھی: د، ڌ، ڏ، ڊ، ڍ، ذ)۔ اس میں 1930 اندراجات شامل ہیں۔[4]

جلد ششم[ترمیم]

اس جلد کی اشاعت 2013ء میں ہوئی۔ اس میں سندھی زبان کے تین حروف تہجی کا احاطہ کیا گیا ہے (سندھی: ر، ڙ، ز[5]

جلد ہفتم و ہشتم[ترمیم]

یہ دونوں مجموعی طور پر سندھی زبان کے ایک ہی حرف (سندھی: س) کا احاطہ کرتے ہیں۔ کل ملا کر 2438 اندراجات کا ان دونوں میں احاطہ کیا گیا تھا۔ ان جلدوں کی اشاعت 2013ء میں ہوئی۔[5]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ www.dawn.com/ http://web.archive.org/web/20181224231716/https://www.dawn.com/news/865703/launching-encyclopedia-sindhiana%20۔ مورخہ 24 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ Unknown parameter |عنوان= ignored (معاونت); Unknown parameter |ناشر= ignored (معاونت); |title= غیر موجود یا خالی ہے (معاونت)
  2. ^ ا ب encyclopediasindhiana.org/ http://web.archive.org/web/20181224231718/http://www.encyclopediasindhiana.org/documentation.php?&Doc=%D8%A7%D8%B3%D8%A7%D9%86%20%D8%A8%D8%A7%D8%A8%D8%AA۔ مورخہ 24 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ جولا‎ئی 30, 2014۔ Unknown parameter |عنوان= ignored (معاونت); Unknown parameter |ناشر= ignored (معاونت); |title= غیر موجود یا خالی ہے (معاونت)
  3. nation.com.pk/ http://web.archive.org/web/20181224231714/https://nation.com.pk/letters/28-Nov-2011/New-volume-of-Encyclopaedia-Sindhiana%20۔ مورخہ 24 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ Unknown parameter |عنوان= ignored (معاونت); Unknown parameter |ناشر= ignored (معاونت); |title= غیر موجود یا خالی ہے (معاونت)
  4. ^ ا ب پ ت ٹ ث encyclopediasindhiana.org/ http://web.archive.org/web/20181224231715/http://www.encyclopediasindhiana.org/blog/%20۔ مورخہ 24 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ جولا‎ئی 30, 2014۔ Unknown parameter |عنوان= ignored (معاونت); Unknown parameter |ناشر= ignored (معاونت); |title= غیر موجود یا خالی ہے (معاونت)
  5. ^ ا ب پ sindhila.org http://web.archive.org/web/20181224231718/http://www.sindhila.org/Index.php?dflt=Encyclopedia%20۔ مورخہ 24 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ جولا‎ئی 30, 2014۔ Unknown parameter |عنوان= ignored (معاونت); Unknown parameter |ناشر= ignored (معاونت); |title= غیر موجود یا خالی ہے (معاونت)

بیرونی روابط[ترمیم]