زہا حدید

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
Bergisel Ski Jump, Innsbruck، Austria
BMW Central Building, Leipzig، Germany
Vitra fire station, Weil am Rhein، Germany
Contemporary Arts Center، Hadid's first United States work in Cincinnati، Ohio, USA
Phæno Science Center، Wolfsburg, Germany
The Eli and Edythe Broad Art Museum at 547 East Circle Drive, Michigan State University, East Lansing, Michigan USA
Library and Learning Center (left, architect: Zaha Hadid)، Departement 1 and Teaching Center (right, architect: Laura Spinadel) at Vienna University of Economics and Business، Vienna، Austria

زہا حدید عراق میں پیدا ہونی والی ماہر تعمیرات زہا حدید 70ء کی دہائی میں برطانیہ آئیں تھیں اور رواں سال 65 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں ہیں۔

اس عراقی نژاد ماہر تعمیرات نے چینی شہر گونگ ژاؤ سے برطانیہ کے گلاسگو شہر تک کئی اہم عمارتیں ڈیزائن کی ہیں۔

ایوارڈ ز[ترمیم]

ڈیم زہا نے 2004ء میں پریٹزکر آرکیٹیکچر پرائز جیتا تھا اور ان کا چین کے شہر گوانگ ژاؤ کا اوپیرا ہاؤس کا ڈیزائن بہت سراہا گیا۔

2012ء میں انھیں ملکہ کی جانب سے خصوصی شاہی خطاب ’ڈیم‘ سے نوازا گیا تھا اور حدید اپنی گراں قدر خدمات کے سبب دنیا کے کئی دیگر ایوارڈ بھی جیت چکی ہیں۔

رائل انسٹیٹیوٹ آف برٹش آرکیٹیکٹس (آر آئی بی اے) نے عراقی نژاد برطانوی خاتون زہا حدید کو تعمیرات کے شعبے میں نمایاں خدمات کے لیے طلائی تمغے سے نوازا تھا۔ وہ پہلی خاتون ہیں جنھیں اس شعبے میں خدمات کے لیے اس اعزاز سے نوازا گیا۔

طلائی تمغا وصول کرتے ہوئے زہا نے کہا تھا کہ پہلی خاتون کے طور پر انھیں یہ ایوارڈ لیتے ہوئے بہت فخر ہو رہا ہے۔

ایوارڈ ز یافتہ زہا حدید کے جدید ڈیزائن[ترمیم]

ڈیم زہا نے 2004ءمیں چین کے شہر گوانگ ژاؤ کا اوپیرا ہاؤس کا ڈیزائن کیا۔ جسےدریائے پرل سے متاثر ہو کر بنایا گیا۔

زہا حدید نے 2012ء کے لندن اولمپکس کے لیے ایکویٹکس سینٹر کا ڈیزائن تیار کیا تھا۔

ڈیم زہا کہتی ہیں کہ ’مجھے لندن اولمپکس کا ایکویٹک سینٹر سے محبت ہے کیونکہ یہ اُس جگہ پر ہے جہاں میں رہتی ہوں۔ اس اولمپکس سینٹر میں 17500 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

میکسی میوزیم کا ڈیزائن تیار کرتے ہوئے زہا کا کہنا تھا کہ وہ دریاؤں اور جھیلوں سے بہت متاثر ہیں۔اس میوزیم میں مختلف شکل کی کنکریٹ کی دیواروں کو جوڑا گیا ہے تاکہ ایسے علاقے میں جہاں زلزلے زیادہ آتے ہوں بلڈنگ کو تباہ ہونے سے بچایا جائے۔

آزربائیجان کے شہر باکو میں ایک بڑا سینٹر سنہ 2012 ء میں بنایا۔

ایک خوبصورت ڈیزائن میں تین عمارتوں لائبریری، کنسرٹ ہال اور کھلی جگہ کو ساتھ ملا کر جوڑا گیا ہے۔ ایک غیر معمولی ڈایزائن ہے جو کسی پہاڑی سلسلے کی طرح ہے۔

ماہرین کی رائے[ترمیم]

بی بی سی آرٹ کے مدیر کا کہنا ہے کہ ’ڈیم زہا بہت اچھی انسان تھیں۔ وہ برطانیہ ہی کی نہیں بلکہ دنیا کی بہترین ماہر تعمیرات تھیں۔

آر آئی بی اے کی صدر جین ڈنکن نے کہا کہ وہ آرکیٹیکٹچر میں عالمی سطح پر بہت مضبوط اور اثر انگیز شخصیت کی مالک تھیں۔