مندرجات کا رخ کریں

زین العابدین سجاد میرٹھی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
زین العابدین سجاد میرٹھی
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1910ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
میرٹھ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات سنہ 1991ء (80–81 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
میرٹھ   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت برطانوی ہند (–14 اگست 1947)
بھارت (26 جنوری 1950–)
ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی الہ آباد یونیورسٹی
دار العلوم دیوبند   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ اکیڈمک   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

زین العابدین سجاد میرٹھی (1910–1991) ایک ہندوستانی عالم دین اور مؤرخ تھے۔ وہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ اسلامیات کے صدر بھی رہے۔ ان کی مشہور کتاب "تاریخ ملت" دار العلوم دیوبند اور اس سے منسلک مدارس میں داخل نصاب ہے۔

سوانح

[ترمیم]

زین العابدین سجاد میرٹھی 1910 میں میرٹھ میں پیدا ہوئے۔[1] ان کی ابتدائی تعلیم دار العلوم میرٹھ اور جامعہ امداد الاسلام میرٹھ میں ہوئی۔انھوں نے جامعہ الٰہ آباد سے عربی ادب میں بی۔اے کیا اور دار العلوم دیوبند میں انور شاہ کشمیری اور حسین احمد مدنی سے حدیث پڑھی اور 1346 ہجری میں فارغ التحصیل ہوئے۔[2][3] زین العابدین سجاد میرٹھی تصوف میں محمود حسن دیوبندی کے برادر نسبتی عبد المومن دیوبندی کے خلیفہ تھے۔[3]

تاجور نجیب آبادی کی درخواست پر میرٹھی، ان کے مجلہ ادبی دنیا کے جوائنٹ ایڈیٹر بنے اور دو سال تک اس سے منسلک رہے۔[1] بعد میں وہ ندوتہ المصنفین میں شامل ہوئے۔[1]میرٹھی جامعہ ملیہ اسلامیہ میں محمد مجیب کے حسب ایما، تفسیر و تاریخ کے پروفیسر مقرر ہوئے۔[2] وہ جمعیت علمائے ہند کی مجلسِ عاملہ ،ندوتہ العلماء کی مجلس شوریٰ اور جامعہ علی گڑھ کے شعبہ الہیات کے رکن تھے۔[3] انھوں نے 1957 سے 1964 تک میرٹھ سے ماہنامہ الحرم شائع کیا۔[4] میرٹھی 1962 سے اپنی وفات تک دار العلوم دیوبند کی شوری ٰکے رکن رہے۔[2] زین العابدین سجاد میرٹھی کا 1991 میں میرٹھ، اترپردیش میں انتقال ہوا۔[1][2]

تصانیف

[ترمیم]

زین العابدین کی تصانیف:[3]

  • تاریخ ملت۔ یہ کتاب دار العلوم دیوبند اور اس سے منسلک کئی مدارس میں داخل نصاب ہے۔[1]
  • بیان اللسان
  • قاموس القرآن[5]
  • انتخاب صحاح ستہ
  • سیرت طیبہ
  • شہید کربلا
  • عربی بول چال

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب پ ت ٹ نایاب حسن قاسمی۔ "مولانا قاضی زین العابدین سجاد میرٹھی"۔ دار العلوم کا صحافتی منظر نامہ۔ دیوبند: ادارہ تحقیق اسلامی۔ صفحہ: 195–197 
  2. ^ ا ب پ ت اسیر ادروی۔ "قاضی زین العابدین میرٹھی"۔ کاروان رفتہ (اول، 1994 ایڈیشن)۔ دیوبند: دار المولفین۔ صفحہ: 105 
  3. ^ ا ب پ ت سید محبوب رضوی۔ History of the Dar al-Ulum, Deoband [تاریخ دار العلوم دیوبند] (بزبان انگریزی)۔ 2 (اول، 1981 ایڈیشن)۔ دار العلوم دیوبند۔ صفحہ: 36, 114–116 
  4. جاوید اشرف قاسمی۔ "اسلامی صحافت میں حصہ"۔ فیضان دار العلوم دیوبند۔ میوات: مدرسہ ابی ابن کعب۔ صفحہ: 189۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اپریل2021 
  5. اسیر ادروی۔ "قاموس القرآن"۔ دبستان دیوبند کی علمی خدمات (اکتوبر 2013 ایڈیشن)۔ دیوبند: دار المولفین۔ صفحہ: 51–53