سدھارتھہرمن ہیسے کا ناول ہے، جو اس نے 1922ء میں لکھا۔ ناول کا مرکزی موضوع گوتم بدھ کے دور کے ایک نوجوان کی کہانی ہے، جو روحانی انکشافِ ذات کا متلاشی ہے۔ سدھارتھ، ہرمن ہیسے کا نواں ناول ہے، جو اس نے جرمن زبان میں لکھا، ناول کا نداز غنائی ہے۔ امریکا میں ناول پہلی بار 1951ء میں شائع ہوا اور 1960ء کی دہائی میں اس کے اثرات ظاہر ہوئے۔ ہیسے نے ناول کے پہلے حصے کا انتساب روماں رولاں کے اور دوسرے حصے کا اپنے قریبی رشتہ دار ولیلم گرڈٹ کے نام کیا۔[1]
لفظ سدھارتھ سنسکرت کے دو الفاظ سے مل کر بنا ہے، ایک سدھ جس کے معنی ہیں حاصل کرنا (جس کی تلاش تھی) اوردوسرا لفظ ارتھ (طبعی یا مادی حصول)، اس مرکب کا مطلب ہے وہ جس نے جان لیا ہے (وجود کو) یا وہ جس نے اپنے مقصد کو پا لیا۔[2] درحقیقت، یہ بدھ کا تیاگ سے قبل کا، جب وہ ریاستکپل وستو کا شہزادہ تھا اصل نام ہے، تب وہ سدھارتھ گوتم تھا۔ اس ناول میں سدھارتھ کو گوتم کے نام سے پیش کیا گیا ہے۔[3]