صارف:Khaatir/تابش مہدی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ڈاکٹر
تابش مہدی
معلومات شخصیت
پیدائش (1951-07-03) 3 جولائی 1951 (عمر 72 برس)
پرتاپ گڑھ، اتر پردیش، بھارت
شہریت  بھارت
قومیت بھارتی
شوہر راضیہ عثمانی (شادی. 1979)
اولاد
  • ثمینہ تابش صالحاتی
  • شاہ دانش فاروق فلاحی
  • شاہ اجمل فاروق ندوی
  • طوبیٰ کوثر صالحاتی
  • یمنیٰ کلثوم
  • نعمیٰ کلثوم
عملی زندگی
تعليم تجوید و قراءت
ایم اے (اردو)
پی ایچ ڈی
مادر علمی آگرہ یونیورسٹی
جامعہ ملیہ اسلامیہ
پیشہ شاعر، نقاد، صحافی، مصنف
پیشہ ورانہ زبان اردو
دور فعالیت 1971ء تا حال
کارہائے نمایاں آبِ خضر (تذکرۂ شعرائے اڑیسہ)، لفظوں کا آکاش، اضافی تنقید، نئے تنقیدی مسائل اور امکانات
تحریک جماعت اسلامی ہند
اعزازات
  • حضرت حسان ایوارڈ، کل ہند حمد و نعت اکادمی، دہلی (2005ء)
  • نشان اردو، اردو اکادمی نیپال (2013ء)
  • راسخ عظیم آبادی ایوارڈ، بہار اردو اکیڈمی (2013ء)
  • ایوارڈ برائے خدمات اردو، اردو اکادمی دہلی (2015ء)
  • علامہ اقبال عالمی ایوارڈ برائے شعر و ادب، اردو ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن آف انڈیا، (2021ء)

ابتدائی و تعلیمی زندگی[ترمیم]

تابش مہدی 3 جولائی 1951ء کو پرتاپ گڑھ، اتر پردیش، بھارت میں پیدا ہوئے۔[1] انھوں نے 1964ء میں ڈسٹرکٹ بورڈ پرتاپ گڑھ سے جونئیر پرائمری اسکول کا امتحان پاس کیا، 1966ء و 1967ء میں بالترتیب تجوید و قراءت سبعہ انھوں نے مدرسہ سبحانیہ الہ آباد و مدرسہ تعلیم القرآن حسن پور، مرادآباد میں حاصل کی۔[1][حوالہ درکار]

سنہ 1970ء میں انھوں نے عربی و فارسی بورڈ الہ آباد سے مولوی (عربی)، 1978ء میں منشی (فارسی) اور 1980ء میں کامل (فارسی) کا امتحان پاس کیا۔ نیز 1971ء میں جامعہ دینیات دیوبند سے عالم دینیات (اردو)، 1977ء و 1985ء میں بالترتیب جامعہ اردو علی گڑھ سے ادیب ماہر و ادیب کامل (اردو) کا امتحان کا پاس کیا۔ اخیر میں 1989ء میں آگرہ یونیورسٹی سے ایم اے (اردو) اور 1997ء میں جامعہ ملیہ اسلامیہ، دہلی سے اردو تنقید میں پی ایچ ڈی کیا۔

ان کے اساتذۂ سخن میں شہباز امروہوی (تلمیذ افق کاظمی)، بلالی علی آبادی (تلمیذ شفیق جونپوری)، سروش مچھلی شہری (شاگرد آرزو لکھنوی)، ابو الوفاء عارف شاہ جہاں پوری (تلمیذ ریاض خیرآبادی) اور عامر عثمانی شامل ہیں۔

ذاتی زندگی[ترمیم]

18 مئی 1979ء میں تابش کا نکاح دیوبند کے مشہور خطاط اشتیاق احمد عثمانی کی پوتی اور ممتاز احمد عثمانی کی بیٹی راضیہ عثمانی سے ہوا، جن سے ان کی سات اولاد ہیں، جن میں دو فرزند شاہ دانش فاروق فلاحی اور شاہ اجمل فاروق ندوی کے علاوہ چار دختران ثمینہ تابش صالحاتی، طوبیٰ کوثر صالحاتی، یمنیٰ کلثوم اور نعمیٰ کلثوم ہیں۔

تدریسی و عملی زندگی[ترمیم]

تدریس[ترمیم]

جولائی 1971ء میں تابش نے ابوالکلام آزاد کالج پرتاپ گڑھ سے تدریسی زندگی کا آغاز کیا جولائی 1973ء تک وہاں تدریسی فرائض انجام دیے، پھر جنوری 1974ء سے جون 1978ء تک دار العلوم امروہہ میں تدریسی خدمات انجام دیں اور جون 1986ء تا اپریل 1990ء جامعۃ الفلاح عربک کالج بلریا گنج، اعظم گڑھ میں بہ حیثیت مدرس کام کیا۔ فی الحال اپریل 2018ء سے اسلامی اکادمی جماعت اسلامی ہند، دہلی میں فن تجوید و قراءت کی خدمت انجام دے رہے ہیں۔

صحافتی زندگی[ترمیم]

تابش مختلف اوقات میں پندرہ روزہ پیغام حق پرتاپ گڑھ، پندرہ روزہ اجتماع دیوبند اور ماہنامہ الایمان دیوبند کے مدیر؛ ماہنامہ گل کدہ سہسوان (بدایوں)، ماہنامہ ذکریٰ رامپور، ماہنامہ تجلی (دیوبند)، ماہنامہ زندگی نو (نئی دہلی) اور ماہنامہ ایوان اردو (دہلی اردو اکادمی) کے معاون مدیر اور ماہنامہ کتاب نما (دہلی) کے مہمان مدیر رہ چکے ہیں۔ نیز فی الحال اپریل 2002ء اور جنوری 2005ء سے بالترتیب ماہنامہ پیش رفت (دہلی) کے رکن مجلسِ ادارت اور سہ ماہی کاروان ادب (لکھنؤ) کے مشیر اعزازی و رکن مجلسِ ادارت ہیں۔

علمی و ادبی اداروں وابستگی[ترمیم]

تابش نے جون 1991ء سے 3 جولائی 2009ء تک مرکزی مکتبۂ اسلامی پبلشرز، نئی دہلی میں بطور ایڈیٹر کام کیا۔ نیز وہ ابوالکلام آزاد انٹر کالج پرتاپ گڑھ و ادارہ ادب اسلامی ہند کے رکن اساسی؛ عالمی رابطہ ادب اسلامی (ہند) اور دار الدعوۃ ایجوکیشنل فاؤنڈیشن دہلی کے رکن؛ ادبیات عالیہ اکادمی لکھنؤ کے چیئرمین، ادارۂ ادب اسلامی ہند کے سابق نائب صدر، سہ ماہی کاروان ادب لکھنؤ کے مشیر اعزازی و رکن ادارت ہیں۔

قلمی و ادبی زندگی[ترمیم]

تصانیف[ترمیم]

تابش مہدی کی 55 مطبوعہ تصانیف ہیں، جن میں سے بعض کتابوں کے نام درج ذیل ہیں:[2]

شعری مجموعے
  • نقش اول (1971ء)
  • لمعات حرم (1975ء)
  • سرود حجاز (1977ء)
  • تعبیر (1989ء)
  • سلسبیل (2000ء)
  • کنکر بولتے ہیں (2005ء)
  • صبح صادق (2008ء)
  • طوبیٰ (2012ء)
  • غزل نامہ (2011ء)
  • مشکِ غزالاں (2014ء)
  • رحمت تمام (2018ء)
  • غزل خوانی نہیں جاتی (2020ء)
  • دانائے سبل (2023ء)
تنقید
  • مولانا منظور نعمانی کی تصویر (1980ء)
  • جماعت اسلامی حقیقت کے آئینے میں (1981ء)
  • تبلیغی نصاب – ایک مطالعہ (1983ء)
  • تبلیغی جماعت اپنے بانی کے ملفوظات کے آئینے میں (1985ء)
  • اردو تنقید کا سفر (1999ء)
  • نقد غزل (2005ء)
  • تنقید و ترسیل (2011ء)
تجزیے
  • صل علی صل علی (1992ء)
  • میرا مطالعہ (1995ء)
  • شفیق جونپوری – ایک مطالعہ (2002ء)
  • رباب رشیدی – ایک سخن ور پیارا سا (2006ء)
  • عرفانِ شہباز (2014ء)
  • حالی شبلی اور اقبال (2017ء)
سفرنامہ
  • وہ گلیاں یاد آتی ہیں (2007ء)

حوالہ جات[ترمیم]

مآخذ[ترمیم]

  1. ^ ا ب فاروقی 2012, p. 18.
  2. فاروقی 2012, pp. 40–44.

کتابیات[ترمیم]

  • شجاع الدین فاروقی (2012ء)۔ تابش مہدی ایک سفر مسلسل (پہلا ایڈیشن)۔ حمزہ اکادمی، نیو سر سید نگر، علی گڑھ: مولانا مبین الدین فاروقی اکادمی