فاروق شیخ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
فاروق شیخ
Farooq Sheikh at Mirchi Music Awards 2011.jpg 

معلومات شخصیت
پیدائش 25 مارچ 1948  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ پیدائش (P569) ویکی ڈیٹا پر
وفات 27 دسمبر 2013 (65 سال)  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ وفات (P570) ویکی ڈیٹا پر
امارت دبئی  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام وفات (P20) ویکی ڈیٹا پر
وجۂ وفات دورۂ قلب  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں وجۂ وفات (P509) ویکی ڈیٹا پر
طرز وفات طبعی موت  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں طرزِ موت (P1196) ویکی ڈیٹا پر
شہریت Flag of India.svg بھارت  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شہریت (P27) ویکی ڈیٹا پر
عملی زندگی
مادر علمی سینٹ زیوئرس کالج، ممبئی  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تعلیم از (P69) ویکی ڈیٹا پر
پیشہ اداکار،  وٹیلی ویژن اداکار  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیشہ (P106) ویکی ڈیٹا پر
پیشہ ورانہ زبان ہندی  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں زبانیں (P1412) ویکی ڈیٹا پر
اعزازات
قومی فلم اعزاز برائے بہترین معاون اداکار  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں وصول کردہ اعزازات (P166) ویکی ڈیٹا پر
IMDb logo.svg
IMDB پر صفحہ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں آئی ایم ڈی بی - آئی ڈی (P345) ویکی ڈیٹا پر

فاروق شیخ (25 مارچ، 1948 – 27 دسمبر، 2013ء) ایک ہندوستانی اداکار، انسان دوست شخصیت اور ٹیلی ویژن کے مہمان دار تھے۔ وہ 1977 سے 1989 اور 1988 اور 2002 کے درمیان میں ٹیلی ویژن کی اسکریں پر فنکارانہ جوہر دکھاتے رھے۔ اردو/ ہندی فلموں شناخت اور شھرت پائی۔ فاروق شیخ 2008 نے تقریباً آٹھ سال کے وقفے کے بعد فلموں میں دوبارہ اداکاری شروع کی۔ وہ اپنی موت تک یعنی 27 دسمبر 2013 تک فلموں سے جڑے رھے۔ فلموں میں ان کے اصل پہنچاں متوازی سنیما یا تجرباتی سنیما سے تھی انہوں نے ستیہ جیت رے، مظفر علی، ہری شیک مکھرجی اور کیتن مہتا جیسے ہدایتکاروں کے ساتھ کام کیا تھا۔ شروع کے دنوں میں وہ ریڈیو کے معلومات عامہ/ کوئیز کے پراگراموں کی میزبانی بھی کرتے۔ ان کا ٹیلی وژن شو، "جینا اسی کا نام ہے" بہت مقبول ھوا۔ 90 کی دہائی میں ان کی دو ٹی۔ وی سیریل " چمتکار" اور "جی منتری جی " نے شہرت پائی۔

انہوں نے ٹیلی ویژن پر بہت سے سیریل اور شوز میں کام کیا اور اس طرح کے فیروز عباس خان کی ہدایت کاری میں شبانہ اعظمی کے ساتھ ساتھ تمہاری امرتا (1992)،، میں کام کیا۔ وہ جلوہ گاہ (تھیٹر) اور پروڈکشن کے رموز جانتے تھے۔ اور اسٹیج پر اداکاری کرکے بہت خوش ھوتے تھے۔ (موسم 1) ٹی وی شو، پر بھی کام کیا۔ انھیں فلم "لاہور" پر2010 میں بہترین معاون اداکاری پر قومی انعام سے نوازہ گیا۔ ان کی پہلی فلم " گرم ھوا" ::1973::۔۔۔ تھی اس کے علاوہ ان کی مشہور فلمموں میں، شطرنج کے کھلاڑی، نوری اور امرو جان تھی۔ انکی آخری فلم کا نام " کلب 60" ہے۔ فاررق شیخ نے 32 فلموں میں کام کیا۔ ان کو ان کی پہلی فلم " گرم ھوا" میں کام کرنے کا معاوضہ 750 روپے ملا تھا۔ فاروق شیخ گجرات کے شہر بدولی کے قریب ایک گاؤں نشوالی، امراہلی ضلع بڑودا میں پیدا ھوئے۔ ان کا تعلق مالدارزمیندار خاندان سے تھا۔ ان کے والد مصطفٰی شیخ ممبئی میں وکالت کے پیشے سے منسلک تھے۔ فاررق شیخ اپنے پانچ بہنں بھائیوں میں سب سے بڑے تھے۔

انہوں نے سینٹ میری اسکول، ممبئی سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد سینٹ جیویر کالج، ممبئی۔ اور بھر قانون کی سند سدھارتھ کالج سے حاصل کی۔ وہ کچھ دن اپنے والد کے ساتھ وکالت کرتے رھے۔ مگر وہ وکالت کے میدان میں کامیاب نہیں ھوسکے۔ فاروق شیخ قانون کے پیشے میں ناکام رہنے کے بعد اداکاری اور تھیٹر کی جانب رجوع ھوئے۔ وہ ان کے کالج کے دنوں میں اداکاری اور اسٹیج ڈراموں میں بہت سرگرم تھے اور یہی پر ان کی ملاقات ان کی مستقبل کی شریک حیات، "روپا" سے ھوئی۔ وہ بہت شستہ اردو میں گفتگو کرتے تھے اور ان کا طرز تحریربھی بہت خوب صورت تھا۔ کئی فلمی مکالمہ نگار اپنے مسودوں کی زبان و بیان کی سند فاروق شیخ سے لیا کرتے تھے۔ ان کا کلاسیکی اردو شاعری کا زوق بہت اعلیٰ تھا۔ اکثر ولی دکنی، غالب، میر، مومن، فیض، مخدوم محی الدین اور مجاز کے شعر گنگناتے تھے۔

فاروق شیخ اپنے اہل خانہ کے ساتھ نئے سال کی چھٹیاں منانے کے لیے "دبئی" گئے تھے جہاں ان کا انتقال حرکت قلب بند ھوجانے کے سبب ھوا۔‎

حوالہ جات[ترمیم]