فریحہ رزاق ہارون
فریحہ رزاق ہارون | |
|---|---|
| ذاتی تفصیلات | |
| وفات | 1 فروری 2018 کراچی، پاکستان |
| جماعت | پاکستان پیپلز پارٹی |
| زوجیت | میرہزار خان بجارانی |
| والدین | نشاط افزاء (ماں) |
فریحہ رزاق ہارون ایک پاکستانی سیاست دان، صحافی اور رکن سندھ صوبائی اسمبلی از 2002ء تا 2007ء رہیں۔ وہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیاست دان میر ہزار خان بجارانی کی بیوی تھیں۔
ابتدائی زندگی اور تعلیم
[ترمیم]سابقہ رکن سندھ اسمبلی نشاط افزا ان کی والدہ ہیں۔[1] انھوں نے ایم اے آرٹس کی ڈگری حاصل کی تھی اور کچھ عرصہ جنگ اخبار میں کا م کیا[2] وہ سندھ صوبائی اسمبلی کے رکن، کابینہ وزیر میرہزار خان بجارانی کی چوتھی بیوی تھیں۔ دونوں میاں بیوی کی وفات یکم فروری 2018ء کو کراچی میں اپنے گھر میں ہوئی، ان کو مبینہ طور پر قتل کیا گیا۔ کراچی پولیس نے سندھ کے صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی کی موت کو خودکشی قرار دے دیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں کہا گیا ہے کہ میر ہزار خان نے پہلے اپنی اہلیہ کو قتل کیا اور اس کے بعد خودکشی کر لیref>کراچی: صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی اور اہلیہ کی لاشیں رہائش گاہ سے برآمد | پاکستان - Geo.tv</ref>
سیاسی دور
[ترمیم]فریحہ سندھ صوبائی اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے خواتین کی مخصوص نشست پر 2002ء کے انتخابات میں رکن منتخب ہوئیں۔[1][2][3]
حوالہ جات
[ترمیم]- 1 2 "PPP minister Mir Hazar Khan Bijarani, wife found 'shot dead' in Karachi home"۔ DAWN.COM۔ 1 فروری 2018۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-02-01
- 1 2 "Welcome to the Website of Provincial Assembly of Sindh"۔ www.pas.gov.pk۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-02-01
- ↑ "Sindh minister Mir Hazar Khan Bijarani, wife found dead at Karachi home"۔ www.geo.tv۔ 1 فروری 2018۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-02-01
- نامعلوم پیرامیٹرز استعمال کرنے والے صفحات
- 2018ء کی وفیات
- اکیسویں صدی کی خواتین سیاست دان
- پاکستان پیپلز پارٹی کے سیاست دان
- پاکستان میں آتشیں اسلحہ سے اموات
- پاکستان میں مقتول افراد
- پاکستانی خواتین صحافی
- پاکستانی سیاسی خواتین
- پاکستانی مقتولین
- سندھ ارکان صوبائی اسمبلی 2002ء تا 2007ء
- ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی شخصیات
- 1956ء کی پیدائشیں
- اکیسویں صدی کی پاکستانی خواتین سیاست دان