ٹوبہ ٹیک سنگھ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
ٹوبہ ٹیک سنگھ
ٹوبہ ٹیک سنگھ
SaadManzil1.jpg 

انتظامی تقسیم
ملک Flag of Pakistan.svg پاکستان  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں ملک (P17) ویکی ڈیٹا پر[1]
منتظم ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں انتظامی تقسیم میں مقام (P131) ویکی ڈیٹا پر
جغرافیائی خصوصیات
متناسقات 30°35′N 72°17′E / 30.58°N 72.29°E / 30.58; 72.29
بلندی 149 میٹر  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں سطح سمندر سے بلندی (P2044) ویکی ڈیٹا پر
آبادی
کل آبادی 75943   خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں آبادی (P1082) ویکی ڈیٹا پر
مزید معلومات
Number of towns 6
باضابطہ ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں باضابطہ ویب سائٹ (P856) ویکی ڈیٹا پر
جیو رمز 1163272  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں جیونیمز شناخت (P1566) ویکی ڈیٹا پر

ٹوبہ ٹیک سنگھ، صوبہ پنجاب کا شہر اور ضلعی صدرمقام ہے۔ 1982ء میں ضلع فیصل آباد سے علاحدہ کر کے الگ ضلع بنا دیا گیا۔ اس شہر کا نام ایک سکھ مذہب کے پیروکار کے نام پر ہے۔ کہا جاتا ہے کہ آپ اس جگہ سے گزرنے والے مسافروں کو پانی پلایا کرتے تھے۔ اسی وجہ سے اس شہر کا نام ان سے وابسطہ ہے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ کا رقبہ 3252 مربع کلومیٹر ہے۔ 1998ء کی مردم شماری کے مطابق یہاں کی آبادی 1,621,593 ہے۔ اس کی چارتحصیلیں کمالیہ، گوجرہ، پیرمحل اور ٹوبہ ٹیک سنگھ ہیں۔ اس کے قریبی اہم قصبوں میں اروتی اور رجانه شامل ہیں۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ ایک خوبصوت اور دلکش شہرہے،یہاں ایک قدیم اورمعروف دینی ادارہ جامعہ دارالعلوم ربانیہ بھی ہے جو1957ء سے قائم ہے یہ ادارہ دیوبندی مکتبہ فکر کے متعلق ہے۔ اردو کے مشہور افسانہ نگار سعادت حسین منٹو نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے عنوان سے ایک افسانہ بھی تخلیق کیا ہے۔ ایک مشہور پی ٹی وی ڈراما سیریل "بوٹا فرام ٹوبہ ٹیک سنگھ " اسی شہر کے نام پر بنایا گیا ہے.

  1.   خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں جیونیمز شناخت (P1566) ویکی ڈیٹا پرEmpty citation (معاونت)