مفتی ابولبابہ شاہ منصور

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

مفتی ابولبابہ شاہ منصور بینادی طور پر وادی نیلم کے رہنے والے ہیں۔علامہ انور شاہ کشمیریؒ مفتی صاحب کے دادا کے بھائی تھے۔مفتی صاحب کے والد ہجرت کر کے کراچی میں آباد ہو گئے۔مفتی صاحب کی پیدائش کراچی ہی میں ہوئی۔ابتدائی تعلیم جامعۃ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن کراچی سے حاصل کی اور یہیں سے مفتی ولی حسن ٹونکیؒ کے پاس دورہ حدیث کیا۔تخصص جامعہ فاروقیہ میں مفتی نظام الدین شامزئی شہیدؒ سے کیا۔پھر وہیں افتاء کے شعبےمیں خدمات سر انجام دیتے رہے۔اب تقریباً 15 سال سے جامعۃ الرشید میں بڑی محنت ، مجاہدے اور سرگرمی سے دین کے کئی شعبوں میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔حضرت جی[1] دامت برکاتہم کی صحبت میں رہنے کے لیے عموماً رمضان کے آخری عشرے میں معہد الفقیر تشریف لاتے ہیں۔بعض اوقات عید الفطر بھی یہیں گزارتے ہیں۔اپنی اصلاح و تربیت کے لیے شیخ کی خانقاہ کی مختلف خدمات بھی سر انجام دیتے ہیں۔سنا گیا ہے کہ بعض اوقات رات کو اٹھ کر شیخ کی خانقاہ کے باتھ روموں کی صفائی بھی شروع کر دیتے ہیں۔اس طرح اپنے آپ کو مٹانے کی کوشش کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی میں مٹانے کی توفیق عطا فرمائے۔

مٹا  دے اپنی  ہستی  کو  اگر  کچھ  مرتبہ  چاہے

کہ دانہ خاک میں مل کئی گل و گلزار ہوتا ہے۔

افتاء کی خدمات[ترمیم]

ٍ1- اشاریہ فتاویٰ شامی کو "فتح الغفار" کے نام سے لکھا، جو حضرت جی کے بقول ایک بہت بڑا کام ہے۔جس کی وجہ سے"فتاویٰ شامی" میں مسئلہ ڈھونڈنے میں بہت آسانی پیدا ہو گئی ہے۔

2-"آداب فتوی نویسی" جس میں فتویٰ لکھنے کا طریقہ اور سلیقہ بتایا گیا ہے۔متحصصین کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔

تدریسی خدمات[ترمیم]

ٍتدریسی خدمات میں بخاری شریف اور ہدایہ شریف کا درس بہت مشہور ہے۔جس کے لیے طلبہ دور دراز سے کھنچ کھنچ کر آتے ہیں۔"درس جغرافیہ قرآنی" کا بھی درس دیتے ہیں۔

قرآن حکیم کی خدمات[ترمیم]

قرآن حکیم کی خدمات کے سلسلے میں "قرآنی عربی کورس" بہت مقبول کتاب ہے۔معاشرے کے مختلف طبقات میں اس کورس کو بہت پزیرائی حاصل ہوئی۔یہ کورس زیادہ سے زیادہ لوگوں کو کروانا چاہیے، تاکہ قرآن سمجھنا سمجھانا آسان ہو سکے اور پھر اس پر عمل کرنا بھی آسان ہو سکے۔

مغوی تو ملیں گے تمہیں شیطان سے بہتر

ہادی   نہ  ملے  گا  کوئی  قرآن  سے  بہتر

صحافت میں خدمات[ترمیم]

"ہفت روزہ ضرب مومن" میں عرصہ دراز سے مستقل کالم لکھ رہے ہیں جو اب مختلف کتابی شکلوں میں بھی چھپ چکے ہیں۔جن میں دجال سیریز کو کافی پزیرائی حاصل ہوئی۔علما کرام کو صحافت کی تربیت دینے کے لیے ایک سالانہ کورس بھی ترتیب دیا ہے۔[2]

عربی زبان کی خدمات[ترمیم]

حفاظ کرام کو ابتدا ہی سے عربی سکھانے کے لیے عربی بول چال کا ایک کورس ترتیب دیا ہے اور علما کرام کے لیے عربی بول چال  میں مہارت  پیدا کرنے کے لیے مختلف عرب علما کے ساتھ مل کر ایک سالانہ کورس کرواتے ہیں۔حضرت مولانا محمد اسلم شیخوپوریؒ آپ کو مختلف قسم کے تخصصات کروانے کی وجہ سے "بابائے تخصص" کے نام سے یاد فرماتے تھے۔


مختلف شرعی تربیتی پروگرامز[ترمیم]

حج پروگرام، زکوٰ تربیتی پروگرام، رؤیت ہلال کے متعلق مباحث،نقشوں اور پروجیکٹر کی مدد سے بہت دلچسپ اور آسان انداز سے سمجھاتے ہیں۔

تصنیفی خدمات[ترمیم]

مفتی صاحب تقریباً 25 کتابیں مختلف موضوعات پر لکھ چکے ہیں۔

  • دجال کب،کون،کہاں (3 حصے)
  • دجال کب کون کہاں
  • خواتین کا معلم
  • تسہیل السراجی
  • حاشیہ شرح عقود
  • آدابِ فتویٰ نویسی
  • ارض حرمین
  • حج کیا ہے؟
  • عمرے کا طریقہ
  • آثار مقدسہ
  • مردوں کا دینی معلم
  • اقصیٰ کے آنسو
  • بسنت کیا ہے؟
  • عالمی یہودی تنظیمیں
  • تسہیل بہشتی زیور
  • پا جا چراغ زندگی
  • ہسپانیہ سے امریکا تک
  • تحریر کیسے سیکھیں
  • بولتے نقشے
  • عظمتوں کی کھانی
  • ترک ناداں سے ترک دانا تک
  • باسفورس کے کنارے


نسبت کی خدمات[ترمیم]

نسبت کی اشاعت کے لیے وقتاً فوقتاً اصلاحی بیانات فرماتے رہتے ہیں۔آس اکیڈمی لاہور،دار العلوم تعلیم و تربیت حاصل پور میں سلسلہ کی خدمت کے لیے مختلف اوقات میں تشریف لے جاتے ہیں۔


حوالہ جات[ترمیم]

[1] پیر ذو الفقار احمد نقشبندی

بیرونی روابط[ترمیم]

حالات فقیر 654

  • Empty citation (معاونت)