کرس گیل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کرس گیل
 

شخصی معلومات
پیدائش 21 ستمبر 1979ء (45 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کنگسٹن   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت آسٹریلیا   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
ٹیم
کولکتہ نائٹ رائیڈرز
ویسٹ انڈیز قومی کرکٹ ٹیم (2000–2014)
جمیکا قومی کرکٹ ٹیم (1998–)
وورسٹر شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب (2005–2005)
ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ ٹیم (2009–2011)
رائل چیلنجیرس بنگلور (2011–2017)
سڈنی تھنڈر (2011–2013)
میٹابیلینڈ ٹسکرز (2011–2011)
میلبورن رینیگیڈز (2015–2016)  ویکی ڈیٹا پر (P54) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ کرکٹ کھلاڑی   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کھیل کرکٹ   ویکی ڈیٹا پر (P641) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

کرسٹوفر ہنری "کرس" گیل (Christopher Henry "Chris" Gayle) جمیکا کا ایک کرکٹ کھلاڑی ہے جو ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلتا ہے۔ وہ 21 ستمبر 1979ءکو پیدا ہوا-کرکٹ کی دنیا میں وہ ایک ہارڈ ہٹر کے طور پر جانا جاتا ہے- اس نے 2007-2010 تک ویسٹ انڈیز کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی کپتانی بھی کی-

ریکارڈز

اس کی کامیابیوں کی داستان خاصی طویل ہے-وہ ان چھ ون ڈے پلیئرز میں سے ایک ہے جو ون ڈے میں تین یا تین سے زیادہ دفعہ ایک سو پچاس رنز بنا چکے ہیں-گیل کو ٹی -20 فارمیٹ کی پہلی سنچری بنا نے کا اعزاز بھی حاصل ہے جو اس نے 2007 کے ٹی-20 ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کے خلاف بنائی تھی-گیل اپنی ٹیم کے لیے ایک اوپنر کے طور پر کھیلتا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ ٹی-20 فارمیٹ میں بیٹ کیری کرنے والا پہلا کھلاڑی ہے-یہ اعزاز اس نے 2009 کے ٹی -20 ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف کھیلتے ہوئے بنایا-17 دسمبر 2009 کو اس نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلتے ہو ئے ٹیسٹ کرکٹ کی تا ریخ کی پا نچویں تیز ترین سنچری بھی بنائی-یہ سنچری اس نے محض ستر( 70) گیندوں پر بنائی-ڈونلڈ بریڈ مین ‘برین لارا اور وریندر سہواگ کے بعد وہ چوتھا کھلاڑی ہے جو ٹیسٹ کرکٹ میں دو ٹرپل سنچریاں بنا چکا ہے-نومبر 2012 کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں اس نے پہلی ہی گیند پر چھکا لگا کر ایک منفرد ریکارڈ بنایا -گیل یہ ریکارڈ بنانے والا پہلا پلیئر ہے-24 فروری 2015 کو اس نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2015 کے ایک گروپ میچ میں زمبابوے کے خلاف 215 رنز بنا کر ورلڈ کپ کی سب سے بڑی انفرادی اننگز کا ریکارڈ بنایا -اس کے ساتھ ہی وہ ورلڈ کپ میں ڈبل سنچری بنا نے والا پہلا کھلاڑی بھی بن گیا-گو یہ ریکارڈ اسی ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں ویسٹ انڈیز ہی کے خلاف نیو زی لینڈ کے کھلاڑ ی مارٹن گپٹل نے 237 رنز بنا کر توڑ دیا -گیل نے اس میچ میں اپنی ٹیم کو جتانے کی پوری کوشش کی اور 33 گیندوں پر 8چھکوں کی مدد سے 63 رنز بنائے مگر قسمت نے اس کا ساتھ نہ دیا اور وہ جلد ہی آؤٹ ہو گیا- یوں ان تما م کامیابیوں کے ساتھ گیل اس وقت وہ واحد کھلاڑی ہے جو ٹی-20میں سنچری‘ ون ڈے میں ڈبل سنچری اورٹیسٹ کرکٹ میں ٹرپل سنچری بنا چکا ہے-

کیرئیر

کرک انفو کے اعدا وشمار کے مطابق: گیل نے اب تک 103 ٹیسٹ میچز کی 182 اننگز میں بیالیس اعشاریہ ایک آٹھ کی اوسط سے سات ہزار دو سو چودہ رنز بنا رکھے ہیں جن میں پندرہ سنچریاں اور سینتیس ففٹیز شامل ہیں -ٹیسٹ کرکٹ میں گیل کا سب سے بڑا اسکور 333ہے جبکہ ون ڈے میں گیل نے دو سو انسٹھ میچز کی دوسو چونسٹھ اننگز میں سینتیس اعشاریہ تین تین کی اوسط سے نو ہزار دو سو اکیس رنز بنا رکھے ہیں جن میں بائیس سنچریا ں اور سینتالیس ففٹیز شامل ہیں-ٹی -20 مقابلوں میں گیل نے 45 میچز کی 43 اننگز میں پینتیس اعشاریہ ایک پانچ کی او سط سے ایک ہزار چار سو چھ رنز بنائے ہیں جن میں ایک سنچری اور تیرہ ففٹیز شامل ہیں-

حوالہ جات