کلیان آڈوانی
| کلیان آڈوانی | |
|---|---|
| (سندھی میں: ڪلياڻ آڏواڻي) | |
| معلومات شخصیت | |
| پیدائش | 10 دسمبر 1911ء [1] حیدرآباد ، بمبئی پریزیڈنسی |
| وفات | 17 مارچ 1994ء (83 سال) ممبئی ، مہاراشٹر ، بھارت |
| شہریت | |
| عملی زندگی | |
| مادر علمی | ڈی جے سندھ گورنمنٹ سائنس کالج |
| پیشہ | مصنف ، پروفیسر ، شاعر |
| مادری زبان | سندھی |
| پیشہ ورانہ زبان | سندھی ، انگریزی |
| ملازمت | ڈی جے سندھ گورنمنٹ سائنس کالج ، جے ہند کالج |
| اعزازات | |
ساہتیہ اکیڈمی اعزاز برائے سندھی ادب (برائے:شاہ جو رسالو ) (1968) |
|
| درستی - ترمیم | |
کلیان بولچند آڈوانی، کلیان آڈوانی (انگریزی: Kalyan Bulchand Advani) بھارت سے تعلق رکھنے والے سندھی زبان کے نامور ادیب، شاعر، نقاد اور معلم تھے۔ ڈی جے کالج کراچی میں انگریزی کے لیکچرار اور پھرجے ہند کالج بمبئی میں پروفیسر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ شاہ عبد اللطیف بھٹائی کے کلام شاہ جو رسالو کو مرتب کرنا ان کا شاہکار کام مانا جاتا ہے۔ بھارتی ساہتیہ اکیڈمی کی جانب سے 1968ء میں ساہتیہ اکیڈمی اعزاز برائے سندھی ادب دیا گیا۔
حالات زندگی
[ترمیم]کلیان آڈوانی 10 دسمبر 1911ء کو حیدرآباد، سندھ، بمبئی پریزیڈنسی میں پیدا ہوئے۔ [2] حصول تعلیم کے بعد ڈی جے کالج میں انگریزی کے لیکچرار مقرر ہوئے۔ تقسیم ہند کے بعد 1948ء میں بھارت کے شہر بمبئی منتقل ہو گئے اور وہاں جے ہند کالج بمبئی میں استاد مقرر ہو گئے جہاں سے 1976ء میں انگریزی اور فارسی کے پروفیسر کی حیثیت سے سبکدوش ہوئے۔[3][4] انھوں نے کالی داس کی ڈرامے شکنتلا کو سندھی زبان میں منتقل کیا۔سندھی زبان میں ان شعری مجموعہ راز ونیاز 1960ء میں شائع ہوا۔ شاہ عبد اللطیف بھٹائی کے کلام شاہ جو رسالو کو مرتب کیا جس کی بنا پر 1958ء میں ساہتیہ اکیڈمی کی جانب سے گولڈ میڈل اور بعد ازاں 1968ء میں ساہتیہ اکیڈمی اعزاز برائے سندھی ادب سے نوازا گیا۔[5] شاہ عبد اللطیف بھٹائی اور سچل سرمست پر ان کے تحریر کردہ مونوگراف بالترتیب 1970ء اور 1971ء میں شائع ہوئے۔[6] 1970ء میں حکومت ہند کی جانب سے فرانس بھیجے گئے ادبی وفد میں شامل تھے۔ بمبئی اور پونہ کی جامعات میں سندھی کے بورڈ آف اسٹڈیز میں بھی شامل رہے۔
وفات
[ترمیم]کلیان آڈوانی 17 مارچ 1994ء کو بمبئی، بھارت میں وفات پا گئے۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ ناشر: کتب خانہ کانگریس — کتب خانہ کانگریس اتھارٹی آئی ڈی: https://id.loc.gov/authorities/no2007127490 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 اگست 2025
- ↑ "Kalyan Advani"۔ The Sindhu World۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-05-19
- ↑ Amaresh Datta (1988)۔ Encyclopedia of Indian Literature۔ نئی دہلی: South Asia Books۔ ص 87–88۔ ISBN:978-8172016494
- ↑ ساہتیہ اکادمی. Whos Who Of Indian Writers (بزبان انگریزی). Dalcassian Publishing Company.
- ↑ "شاهه عبداللطيف ڀٽائيءَ جا پارکو شارح ۽ مترجم1"۔ انسائیکلوپیڈیا سندھیانا (بزبان سندھی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-04-18
- ↑ Kalyan B Advani (1971). Sachal (بزبان انگریزی). نئی دہلی: ساہتیہ اکادمی. OCLC:481143.
- 1911ء کی پیدائشیں
- 10 دسمبر کی پیدائشیں
- 1994ء کی وفیات
- 17 مارچ کی وفیات
- ممبئی میں وفات پانے والی شخصیات
- بھارت میں اموات
- ساہتیہ اکیڈمی اعزاز یافتگان برائے سندھی ادب
- سندھی شخصیات
- ممبئی کے مصنفین
- ممبئی کے اسکالر
- حیدرآباد، سندھ کی شخصیات
- بھارتی ادبی نقاد
- ڈی جے سندھ گورنمنٹ سائنس کالج کے فضلا
- بیسویں صدی کے بھارتی مرد مصنفین
- بیسویں صدی کے بھارتی مترجمین
- سندھی مصنفین
- بیسویں صدی کے ہندوستانی اسکالر
- بھارتی محققین
- سندھی محققین
- سندھ کے مصنفین
- بھارتی سندھی شخصیات
- سندھی ہندو