کنیست

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
ضد ابہام صفحات کے لیے معاونت یہودی عبادت گاہ بیت کنیست کے لیے کنیسہ دیکھیے۔
کنیست
הכנסת
ھا کنیست
الکنیست
بیسویں کنیست
Coat of arms or logo
قسم
قسم
قیادت
تسیپی لیونی، ہتنوعا
از 1 اگست 2018ء
ساخت
نشستیں 120
Israeli Knesset Composition 2015.svg
سیاسی گروہ

حکومت (66)[1]

حزبِ اختلاف (54)

انتخابات
پارٹی لسٹ پروپوشنل ریپریزنٹیشن
ڈھونٹ طریقہ
پچھلے انتخابات
17 مارچ 2015ء
اگلے انتخابات
2019ء یا اس سے پہلے
مقام ملاقات
Knesset Building (South Side).JPG
کنیست، جفعات رام، مغربی یروشلم، اسرائیل
ویب سائٹ
www.knesset.gov.il

کنیست (عبرانی: הַכְּנֶסֶת‎‎‏ [ھا کنیست]؛ یعنی "مجلس"[2] یا "اسمبلی"؛ عربی: الكنيست) اسرائیل کی ایک یک ایوانی قانون ساز اسمبلی ہے۔ اسرائیلی نظام حکومت میں کنیست قوانین پاس کر سکتی، صدر و وزیر اعظم (اگرچہ رسمی طریقے سے وزیر اعظم کو صدر سے مقرر کرتا ہے) کا انتخاب کر سکتی، کابینہ کو منظور کر سکتی اور حکومت کے کاموں کی نگرانی کر سکتی ہے۔ اس کے علاوہ کنیست کے پاس ریاست کے کمپٹرولر کا انتخاب کرتی ہے۔ اس کے پاس اراکین کو دستبردار کرنے، صدر اور ریاست کمپٹرولر کو ان کے عہدوں سے معزول کرنے، عدم اعتماد کا ووٹ ملنے کے بعد حکومت کو منسوخ کرنے کی طاقت ہوتی ہے، اس سے کنیست خود بھی منسوخ ہو جاتی ہے اور نئی الیکشن (انتخابات) ہوتے ہیں۔ وزیر اعظم اگر چاہے تو وہ خود بھی کنیست کو منسوخ کر سکتا ہے۔ تاہم انتخابات کی تکمیل تک کنیست برقرار رہتی ہے۔[3] کنیست جفعات رام، یروشلم میں واقع ہے۔

نام[ترمیم]

اصطلاح ”کنیست“ قدیم کنیست ھا جدولا (عبرانی: כְּנֶסֶת הַגְּדוֹלָה‎) سے مشتق ہے، جو یہودی عقیدہ کے مطابق تورات کے انبیاء کے اختتامی و ربیائی یہودیت کی تشکیل کے عہد (200 ق م) کے 120 نقل نویسوں، دانش مندوں اور انبیا کی مجلس تھی۔[4]

حکومت میں کردار[ترمیم]

اسرائیلی نظام حکومت میں کنیست قوانین پاس کر سکتی، صدر کا انتخاب کر سکتی، کابینہ کو منظور کر سکتی اور اپنی کمیٹیوں کے ذریعے حکومت کے کاموں کی نگرانی کر سکتی ہے۔ اس کے پاس اراکین کو دستبردار کرنے، صدر اور ریاست کے کمپٹرولر کو ان کے عہدوں سے معزول کرنے، عدم اعتماد کا ووٹ ملنے کی صورت میں حکومت کو منسوخ کرنے کی طاقت ہوتی ہے، اس سے کنیست خود بھی منسوخ ہو جاتی ہے اور نئی الیکشن (انتخابات) ہوتے ہیں۔

کنیست کی اسمبلیاں[ترمیم]

ہر کنیست اپنے الیکشن کے نمبر سے جانی جاتی ہے۔ سنہ 1949ء میں اسرائیل کے پہلے انتخابات بعد کنیست منتخب ہوئی، جس کو پہلی کنیست کہتے ہیں۔ 2015ء کے انتخابات میں جو کنیست بنی وہ موجودہ اور بیسویں کنیست ہے۔

  • پہلی کنیست (1949–1951)
  • دوسری کنیست (1951–1955)
  • تیسری کنیست (1955–1959)
  • چوتھی کنیست (1959–1961)
  • پانچویں کنیست (1961–1965)
  • چھٹی کنیست (1965–1969)
  • ساتویں کنیست (1969–1974)
  • آٹھویں کنیست (1974–1977)
  • نویں کنیست (1977–1981)
  • دسویں کنیست (1981–1984)
  • گیارہویں کنیست (1984–1988)
  • بارہویں کنیست (1988–1992)
  • تیرہویں کنیست (1992–1996)
  • چودہویں کنیست (1996–1999)
  • پندرہویں کنیست (1999–2003)
  • سولہویں کنیست (2003–2006)
  • سترہویں کنیست (2006–2009)
  • اٹھارہویں کنیست (2009–2013)
  • انیسویں کنیست (2013–2015)
  • بیسویں کنیست (2015–تا حال)

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. News announcing coalition
  2. The Oxford Dictionary of English, Oxford University Press, 2005
  3. The Knesset. Jewishvirtuallibrary.org. Retrieved September 8, 2011.
  4. Synagogue, The Great (Heb. כְּנֶסֶת הַגְּדוֹלָה, Keneset ha-Gedolah) Jewish Virtual Library

بیرونی روابط[ترمیم]

متناسقات: 31°46′36″N 35°12′19″E / 31.77667°N 35.20528°E / 31.77667; 35.20528