گراہم گرین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
گراہم گرین
Graham Greene, Bassano.jpg
 

معلومات شخصیت
پیدائشی نام (انگریزی میں: Henry Graham Greene ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش 2 اکتوبر 1904[1][2][3][4][5][6][7]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بیرخامسٹڈ[8]  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 3 اپریل 1991 (87 سال)[1][2][3][4][5][6][7]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات ابیضاض  ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات طبعی موت  ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش بیرخامسٹڈ  ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت Flag of the United Kingdom.svg مملکت متحدہ  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب مسیحیت
فرقہ کاتھولک
رکن رائل سوسائٹی آف لٹریچر  ویکی ڈیٹا پر (P463) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی بالیول کالج، آکسفورڈ[9]  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ڈراما نگار،  صحافی،  ناول نگار[9]،  منظر نویس[10][11]،  آپ بیتی نگار[9]،  مصنف،  ادیب اطفال  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی[12]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت Secret Intelligence Service[9]  ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مؤثر فرانسیوس ماؤریک،  جی کے جیسٹرٹون،  ہنری جیمز،  جوزف کونریڈ،  مارسل پروست،  مائیگل ڈی سروانٹیز  ویکی ڈیٹا پر (P737) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
یروشلم انعام (1981)[13]
فیلو آف دی رائل سوسائٹی آف لٹریچر 
ایڈگر اعزاز  ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDb logo.svg
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ہینری گراہم گرین (2 اکتوبر 1904ء – 3 اپریل 1991ء) انگریز ناول نگار، افسانہ نویس، ڈراما نویس، انشاپرداز اور نقاد تھے۔

سوانح[ترمیم]

وہ ہارٹفورڈشائر میں پیدا ہوئے اور برکھم اسکیڈ اسکول میں جہاں ان کے والد ہیڈ ماسٹر تھے تعلیم پائی پھر وہ بیالیل کالج اوکسفرڈ چلے گئے۔ 1926ء میں وہ روزنامہ "دی ٹائمز" سے منسلک ہو گئے اور 1927ء میں ان کی شادی ہو گئی۔ 1935ء میں وہ لائبیریا گئے اور سفر نامہ "جرنی وِد آؤٹ میپس" لکھا جو بہت پسند کیا گیا۔ واپسی پر وہ "دی اسپیکٹیٹر" کے فلمی نقاد مقرر کیے گئے اور 1940ء میں اس کے ادبی ایڈیٹر بھی بن گئے۔ 1938ء میں وہ میکسیکو میں مذہبی تعصب کی تحقیقات کرنے گئے اور وہاں کا افسانوی رنگ میں سفر نامہ "لالیس اوڈس" کے نام سے لکھا۔ دوسری جنگ عظیم میں وہ وزارت خارجہ سے منسلک رہے اور سیرالیون میں دو تین سال رہے۔ ان کو 1966ء میں کمپیسن آف آنر اور 1969ء میں شوالیر ڈی الیجن ڈی آنر کے اعزازات سے نوازا گیا۔ 1926ء میں انھوں نے رومی کاتھولک مسیحیت اختیار کر لیا۔ ان کا پہلا ناول "دی مَین وِداِن" 1929ء میں شائع ہوا جو ایک سنسنی خیز تاریخی ناول تھا جس میں جرائم، دھوکے بازی اور کامیابی و ناکامی کے واقعات بیان کیے گئے تھے مگر ان کو عوامی شہرت "استنبول ٹرین" نامی ناول سے ملی۔ اس کے بعد انھوں نے "اِٹ از بیٹل فیلڈ"، "انگلینڈ میڈ می"، "اے گن فار سیل"، "دی کانفی ڈینشیل ایجنٹ"، "لوزر ٹیکس آل"، "اوَر مین اِن ہوانا"، "پاور اینڈ گلوری"، "دی ہارٹ آف میٹر"، "دی اینڈ آف میٹر"، "آنریری کونسل"، "دی ہیومن فیکٹر"، "ڈاکٹر فشر آف جنیوا" وغیرہ متعدد ناول لکے جو زیادہ تر طربیہ تھے۔

ان کے افسانوں کے کئی مجموعے شائع ہو چکے ہیں مثلاً "دی بیسمنٹ روم اینڈ ادر اسٹوریز"، ٹونٹی ون اسٹوریز"، "دی کمپلیزنٹ لور"، "کاروِنگ اے اسٹیچو" وغیرہ۔ فلمی دنیا کے لیے ان کا ڈراما "تھرڈ مین" بڑا مشہور ہوا۔ فلموں پر تنقیدات کا ایک مجموعہ بھی چھپا۔ ان کے مقالات اور تبصرے "ریفلیکشن"، "گیٹنگ ٹو نو دی جنرل" کے نام سے شائع ہوئے جن سے عالمی سیاست سے ان کی دلچسپی ظاہر ہوتی ہے۔ "اے سارٹ آف لائف" اور "ویز آف اسکیپ" کے نام سے دو سوانح عمریاں بھی انھوں نے لکھیں۔[14]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب ربط : https://d-nb.info/gnd/11854179X  — اخذ شدہ بتاریخ: 26 اپریل 2014 — اجازت نامہ: CC0
  2. ^ ا ب http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb11905807p — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — مصنف: Bibliothèque nationale de France — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  3. ^ ا ب ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6wm1bjs — بنام: Graham Greene — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  4. ^ ا ب انٹرنیٹ بروڈوے ڈیٹا بیس پرسن آئی ڈی: https://www.ibdb.com/broadway-cast-staff/5949 — بنام: Graham Greene — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  5. ^ ا ب Internet Speculative Fiction Database author ID: http://www.isfdb.org/cgi-bin/ea.cgi?13002 — بنام: Graham Greene — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  6. ^ ا ب فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/cgi-bin/fg.cgi?page=gr&GRid=5204 — بنام: Graham Greene — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  7. ^ ا ب بنام: Graham Greene — فلم پورٹل آئی ڈی: https://www.filmportal.de/1f74cf6efc244ed6b011b35ca9800584 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  8. ربط : https://d-nb.info/gnd/11854179X  — اخذ شدہ بتاریخ: 11 دسمبر 2014 — اجازت نامہ: CC0
  9. ^ ا ب پ اوکسفرڈ بائیوگرافی انڈیکس نمبر: https://doi.org/10.1093/ref:odnb/40460 — مدیر: Colin Matthew — عنوان : Oxford Dictionary of National Biography — ناشر: اوکسفرڈ یونیورسٹی پریس
  10. http://ibdb.com/venue.php?id=1065
  11. http://www.huffingtonpost.com/john-farr/the-best-city-movies-by-f_b_156842.html
  12. http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb11905807p — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — مصنف: Bibliothèque nationale de France — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  13. Who's Who UK ID: http://www.ukwhoswho.com/view/article/oupww/whoswho/U172812 — ناشر: A & C Black
  14. https://www.britannica.com/biography/Graham-Greene