ہزار گنجی چلتن نیشنل پارک
ہزار گنجی نیشنل پارک کوئٹہ سے 20کلو میٹر دور جنوب مغرب میں واقع ایک انتہائی خوبصورت پارک ہے۔ اس کا رقبہ 32,500ایکڑ ہے اور سطح سمندر سے 2021 سے 3264 میٹر بلندی پر واقع ہے۔[1] اسے 1980ء میں جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے قائم کیا گیا۔ یہ پارک قدرتی پہاڑی ماحول کی عکاسی کرتا ہے۔ یہاں مغرب میں چلتن اور مشرق میں ہزار گنجی پہاڑی سلسلہ ہے۔ اس پارک میں ایک بہترین عجائب گھر دیکھنے کے لائق ہے۔ یہاں آرام گاہ (ریسٹ ہاؤس) بھی ہے اور تفریح کے لیے خوبصورت مقامات بھی، جس کے باعث باہر سے سیر کے لیے آنے والے یہاں رہتے ہوئے اس خوبصورتی سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
ہزار گنجی کا مطلب ہزار خزانوں والی جگہ ہے۔ یہ اس بات کی نشان دہی کرتا ہے کہ یہاں پہاڑوں کی تہوں میں ہزاروں خزانے دفن ہیں، اس تاثر کی وجہ اس کا مخلتلف تاریخی افواج اور بلوچ قبائل کی گزرگاہ ہونا ہے۔ ابتدا میں اس پارک کے قیام کا مقصد چلتن جنگلی بکری اورمارخور کی نسل کو بچانا تھا جو 1950ء کی تعداد 1200 سے کم ہو کر 1970ء میں صرف 200 رہ گئے تھے۔ اب ان کی تعداد دوبارہ 800 سے تجاوز کر چکی ہے۔ اب یہاں سلیمان مارخور بھی محفوظ ہیں اور دھاری دار چیتا اور لومڑیاں بھی ہیں۔ پارک کے قیام سے یہ جانور غیر قانونی شکاری کارروائیوں سے بچے ہوئے ہیں۔ ان کے علاوہ کئی اور نایاب جانور ور پرندے بھی یہاں موجود ہیں۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ ہزار گنج چلتن نیشنل پارک آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ balochistan.gov.pk (Error: unknown archive URL) - حکومت بلوچستان