مندرجات کا رخ کریں

خانپور بند

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
خانپور بند
ملکپاکستان
مقامضلع ہری پور، خیبر پختونخوا
درجہمستعمل
تعمیر کا آغاز1968
تاریخ افتتاح1983
تعمیری اخراجاتروپیہ 1960.823 ملین (US$18 ملین)
مالک[[خیبر پختونخوا]]
ڈیم اور سپل وے
قسم ڈیمزمینی اور پتھریلا
بلندی34.75 میٹر (114.0 فٹ)
لمبائی395 میٹر (1,296 فٹ)
ذخیرہ آب
کل گنجائش140,000,000 میٹر3 (110,000 acre·ft)

خانپور بند ایک آبی ذخیرہ ہے جو دریائے ہرو پر پرانے خان پور گاؤں کے مقام پر بنایا گیا تھا اور اب نیو خانپور شہر سے تقریباً 2 کلومیٹر ہری پور روڈ پر تحصیل نیو خانپور ضلع ہری پور، خیبر پختونخوا، پاکستان میں واقع ہے۔ یہ اسلام آباد‎ سے 40 کلومیٹر دور ہے۔ اس بند سے راولپنڈی اور اسلام آباد‎ کو پینے کا پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ یہ پختونخوا اور پنجاب کے وسیع علاقے کو سیراب کرتا ہے اس بند سے نکلنے والی دو نہریں ہیں 1 جبار چوک سے ہو کر حطار کوٹ نجیب اللہ شاہیا میرا تک جاتی ہے اور دوسری نین سکھ ممرہال ترناوہ سے لے کر ٹیکسلا تک سارے ایریا کو سیراب کرتی ہے اور اسی نہر سے اسلام آباد اور راولپنڈی کو پانی جاتا ہے اسی نہر پر راولپنڈی اسلام آباد ایبٹ آباد ہری پور اور لاہور سمیت دیگر علاقوں سے لوگ آتے ہیں گرمیوں کے موسم میں یہاں تل دھرنے کو جگہ نہیں ہوتی اور سردیوں کے موسم میں خانپور ڈیم کی مچھلی بھی بہت کھائی جاتی ہے خانپور بند کی تعمیر 1983ء میں 1,352 ملین روپے کی لاگت سے مکمل ہوئی۔ یہ 167 فٹ بلند ہے اور اس میں 110,000 ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے۔

تصاویر

[ترمیم]
 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔