مندرجات کا رخ کریں

ارباب سکندر خان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ارباب سکندر خان خلیل صوبہ خیبر پختونخوا کے سابق گورنر رہے ہیں۔
ارباب سکندر خان خلیل اکتوبر 1911ء میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ اسلامیہ کالج پشاور اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے فارغ التحصیل تھے۔ ابتدا میں کانگریس اور پھر مسلم لیگ سے وابستہ تھے۔ 1956ء میں عوامی لیگ اور پھر نیشنل عوامی پارٹی کے رکن رہے۔ ایوب خان کے دور حکومت میں چار برس تک جیل میں رہے۔ دسمبر 1970ء میں سرحد اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور 29 اپریل 1972ء سے 14 فروری 1973ء تک سرحد کے گورنر کے عہدے پر فائز رہے۔ 7 مارچ 1982ء کو انھیں گولی مار کر ہلاک کر دیا جس وہ اپنے آبائی گاؤں تہکال بالا میں کھیتوں میں چہل قدمی کر رہے تھے۔[1]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "آرکائیو کاپی"۔ 2021-06-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-09-23