"کوٹلی رائے ابو بکر" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 56: سطر 56:




== ضلع قصور کی دیگر تحصیلیں ==
* [[تحصیل قصور]]
* [[تحصیل پتوکی]]
* [[تحصیل چونیاں]]
* [[تحصیل کوٹ رادھا کشن ]]

==مزید دیکھئے==
*[[قصور]]
*[[ضلع قصور]]
* [[پاکستان]]
* [[فہرست پاکستان کے شہر]]
* [[پاکستان کے اضلاع]]
==حوالہ جات==
==حوالہ جات==
{{حوالہ جات}}
{{حوالہ جات}}

نسخہ بمطابق 11:57، 23 مارچ 2016ء

قصبہ
ملک پاکستان
پاکستان کی انتظامی تقسیمپنجاب، پاکستان
پاکستان کے اضلاعضلع قصور
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)


کوٹلی رائے ابو بکر پاکستان کاایک قصبہ ہے جو صوبہ پنجاب کے ضلع قصور میں واقع ہےاس کا شمارآبادی اور رقبے کے اعتبار سے ضلع قصور کے بڑے اور مشہور و معروف قصبات میں ہوتا ہے۔ کوٹلی رائے ابو بکر محل وقوع کے اعتبار سے قصور شہر سے 22 کلو میٹر کے فاصلہ پر مغرب میں اور کوٹ رادھا کشن کے مشرق میں واقع ہے۔اس کے شمال میں رائے ونڈ اورجنوب میں کھڈیاں خاص ہے۔ پنجاب کا ایک قدیم دریائے بیاس اب موجود نہیں ہے لیکن اس کی پرانی گزر گاہ کے آثار مشرق سے مغرب کی طرف ضلع قصور کے وسط میں اب بھی موجود ہیں جس نے قدرتی طور پر اس علاقے کو دو حصوں میں تقسیم کر رکھا ہے ، اس گزر گاہ کا شمالی علاقہ جنوبی علاقے کی نسبت اونچا ہے جس کی اوسط اونچائی تقریباً ساڑھے پانچ میٹر ہے ، شمالی علاقہ اونچا ہونے کی وجہ سے ماجھا اور جنوبی علاقہ ہٹھاڑ کہلاتا ہے ،کوٹلی رائے ابو بکرقصور قدیم شہرکی طرح ماجھا کے جنوب مغربی سرے پر آباد ہے ۔

اس میں اہل سنت کےتینوں مسالک اہل حدیث ، دیوبندی اور بریلوی کے لوگ رہتے ہیں ،جب کہ آبادی اور مساجد کے اعتبار سے اہل حدیث مسلک کی اکثریت ہے، جب کہ باقی مسالک کی ایک ایک مسجدہے ۔مادری زبان پنجابی ہے، یہاں کے تمام لوگوں کا تعلق راجپوت برادری سے ہے، اس کے ساتھ ایک کوٹ ہے جہاں ملک کھوکھر برادری رہتی ہے۔ دال پورہ کے نام سے دوسرا کوٹ ہے جو مہاجر برادری پر مشتمل ہے،اس کے علاوہ لوہار ، ترکھان ، کمہار ، موچی اور جولاہے وغیر ہ بھی آباد ہیں۔ اس قصبہ میں لڑکوں کے لئے گورئمنٹ ہائی اسکول ، لڑکیوں کے لئے گورنمنٹ مڈل اسکول کا م کر رہے، اس کے علاوہ ہسپتال ،یونین کونسل بھی موجود ہے۔یہاں کے اکثر لوگوںکاپیشہ زراعت ہے اور ایک کثیر تعداد سرکاری و غیر سرکاری ملازمت سے بھی منسلک ہے۔


ضلع قصور کی دیگر تحصیلیں

مزید دیکھئے

حوالہ جات