"ویکیپیڈیا:معتدل نقطہ نظر" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
م محمد شعیب نے صفحہ ویکیپیڈیا:متعادل نقطۂ نظر کو ویکیپیڈیا:معتدل نقطہ نظر کی جانب منتقل کیا: زیادہ مناسب عنوان
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 15:25، 3 ستمبر 2016ء

مُتعادِل نقطۂ نظر، ویکیپیڈیا:ہدایات و حکمت عملیاں اور ویکیپیڈیا:پانچ ستون میں سے ایک ہے۔
مقالات سے متعلق سوالات یا متعادل نقطۂ نظر پر بحث کیلیے دیوان عام میں آیۓ یا اس انگریزی ربط پر جایۓ۔
ویکیپیڈیا کے تمام مقالات اور دیگر دائرۃ المعارفی اندراجات لازماًً متعادل نقطۂ نظر کے تحت لکھے جانے چاہیں، جو ممکنہ حد تک، بلا کسی تعصب کے، مصدقہ و اشاعت شدہ ذرائع میں آنے والے تمام نقطۂ ہاۓ نظر کی بیطرفانہ ترجمانی کرتے ہوں۔ یہ متعادل نقطۂ نظر، ناقابلِ گفت و شنید ہے اور کل مقالات و تمام محررین و مدیران کے لیے تسلیم شدہ ہے۔

ویکیپیڈیا:متعادل نقطۂ نظر ویکیپیڈیا کی تین لُبی یا مغزی حکمت عملیوں میں سے ایک ہے۔ باقی دو حکمت عملیوں میں تثبیت اور اصل تحقیق نہیں، شامل ہیں۔ مشترکہ طور پر یہ تین حکمت عملیاں ویکیپیڈیا مقالات کےلیے قابلِ قبول کسی مادۂ متن کی قسم اور معیار و کیفیت کا تعین کرتی ہیں۔