مندرجات کا رخ کریں

فطرت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(طبیعی سے رجوع مکرر)
فطرت کا لفظ ایک خاصہ وسیع مفہوم رکھتا اور اس کے لیے چند دیگر الفاظ جیسے قدرت یا طبیعت بھی مستعمل ہیں۔ گو بعض اوقات تو انکا مفہوم خاصہ الگ بھی ہو جاتا ہے۔ مزید وضاحت کے لیے مضمون کا ابتدائی حصہ دیکھیے۔

فطرت کا لفظ خاصہ وسیع مفہوم رکھتا ہے اور یہ تقریباً ہر اس شے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے کہ جو انسان کو اس دنیا میں بنی بنائی مل گئی ہو، ظاہر ہے کہ خالقِ کائنات کی جانب سے۔ اس کو انگریزی میں Nature کہا جاتا ہے اور اردو میں اس کے لیے دیگر الفاظ بھی اسی قدر ہم وزنی سے استعمال کیے جاتے ہیں جس قدر یہ لفظ فطرت یا فطری۔ مثال کے طور پر اسی مفہوم میں قدرت کا لفظ بھی استعمال ہوتا ہے، گو یہ الگ بات ہے کہ قدرت کا لفظ اگر غور کیا جائے تو اللہ تعالٰی کی طاقت سے زیادہ قریب ہے مگر عموما اس کو فطرت کے معنوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ بعض اوقات قدرت کا لفظ کسی کام کو کرنے کی صلاحیت کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے جس کے لیے انگریزی میں ability یا power وغیرہ کے الفاظ آتے ہیں۔ اسی طرح ایک اور لفظ طبیعی بھی فطرت کے مفہوم میں آتا ہے اور اسی سے بنا ہوا ایک لفظ مشہور شعبۂ علم کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے یعنی طبیعیات، عام طور پر طبیعی کا لفظ طبیعت سے الگ مفہوم میں آتا ہے مگر اصل میں دونوں ایک ہی ہیں یعنی فطرت، جسے کہا جائے کہ طبیعی موت، تو اس سے مراد وہ موت ہوتی ہے جو کسی حادثے یا بیماری کی وجہ سے نہ ہوئی ہو بلکہ فطری طور پر واقع ہوئی ہو۔ انھی تمام وجوہات کی بنا پر اس اردو دائرہ المعارف پر Nature کے سائنسی مضامین میں استعمال کے لیے فطرت کا لفظ منتخب کیا گیا ہے۔