ماحولیات(نظام)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(بيئيات سے رجوع مکرر)
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
Ecologia.jpg

بیئیات (عربی: علم البيئة انگریزی: Ecology) حیاتیات کی ایک شاخ ہے جس میں جانداروں کا ایک دوسرے اور ماحول کے مابین تفاعل کا مطالعہ کیا جاتا ہے. اصطلاحات ’’ایکولوجی‘‘ (Ecology) اور ’’اینوائرونمنٹ‘‘ (Environment) کا ایک ہی مطلب لیا جاتا ہے۔ان دونوں اصطلاحات کو کم و بیش تمام تر انگریزی اُردو لغات میں ’’ماحول‘‘ اور ’’ماحولیات‘‘ کے نام سے اردو میں ترجمہ کیا گیا ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ دونوں الفاظ (ایکولوجی اور اینوائرونمنٹ) ماحول ہی کی نمائندگی کرتے ہیں، لیکن پھر بھی دونوں میں فرق ہے۔ اینوائرونمنٹ سے مراد کوئی بھی ماحول ہوسکتا ہے: وہ خلاء بھی ہوسکتی ہے، زمینی فضا بھی ہوسکتی ہے اور کسی ستارے کا جھلساتا ہوا بیرونی حصہ بھی۔ یعنی اینوائرونمنٹ کے تحت بیان ہونے والے کسی بھی ماحول میں زندگی کی کوئی شرط نہیں۔ اس کے برعکس، ایکولوجی ایک وسیع البنیاد اصطلاح ہے۔ پینگوئن ڈکشنری آف سائنس (2009ء) کے مطابق، ایکولوجی سے مراد جانداروں کا ایسا مطالعہ ہے جو اِرد گرد کے ماحول (اور اس ماحول میں موجود دیگر جانداروں) سے اُن کے تعلق کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے۔ یہی وجہ ہے کہ ایکولوجی میں کئی ایک موضوعات شامل ہیں جن میں فعلیات (فزیالوجی) سے لے کر جینیات (جینیٹکس) تک، کئی سائنسی شعبے شامل ہیں۔ اسی وجہ سے اینوائرونمنٹ اور ایکولوجی کو ’’ماحول‘‘ کی یکساں اصطلاح سے نہیں بیان کیا جاسکتا۔چند سالوں سے سائنسی جرائد میں Environment (اینوائرونمنٹ) کیلئے ماحول اور ماحولیات، جبکہ Ecology (ایکولوجی) کے لئے ’’حیاتی ماحول‘‘ اور ’’حیاتی ماحولیات‘‘ کے اُردو مترادفات اختیار کیے جا رہے ہیں[1]۔

حوالہ جات[ترمیم]