مندرجات کا رخ کریں

عشتروت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
عشتروت ایک رتھ میں سوار

عشتروت یا عستارات (Astarte) ایک یونانی دیوی تھی جس کی پوجا مشرقی بحیرہ روم میں کی جاتی تھی۔

عستارات ایک عشق، جنگ اور بارآوری کی دیوی ماتا تھی۔ اس کے نام کا عبرانی تلفظ عشتروت تھا۔ یہودی بت پرستی سے سخت نفرت کرتے تھے۔ وہ اس دیوی کا نام لینا بھی بُرا سمجھتے تھے۔ اس لیے وہ اس دیوی کے نام کے حروفِ صحیح لفظ بوشت (بمعنی شرم) کے اعراب لگاتے تھے۔ کنعان کے باشندوں کی وجہ سے بنی اسرائیل اس سے واقف تھے۔ اس کے بُت کو یسیرت بھی کہتے تھے موآبی، صیدانی اور عمونی بوجتے تھے۔[1][2] اس کے نَر کا نام بعل تھا۔ ان دونوں کی پوجا فحش طریقے سے کی جاتی تھی۔ قضاۃ 23–2:11 کے مُطابق بنی اسرائیل سچے خدا کو چھوڑ کر بعل اور عستارات کی پرستش کرنے لگے۔ سموئیل اسرائیل میں ایک بڑی بیداری لائے۔ تاہم فلستیوں سے چھٹکارا تب تک نہ پاسکے جب تک انھوں نے عستارات کو چھوڑ کر یہوواہ کی طرف رجوع نہ کیا۔[3]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. 1 سلاطین 11:5،33
  2. 2 سلاطین 23:13
  3. 1 سموئیل 7:3،4