مفتی ابولبابہ شاہ منصور

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مفتی ابولبابہ شاہ منصور
معلومات شخصیت
مقام پیدائش کراچی   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن
جامعہ فاروقیہ   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
استاذ ولی حسن ٹونکی ،  نظام الدین شامزئی   ویکی ڈیٹا پر (P1066) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تلمیذ خاص سید عدنان کاکاخيل ،  مُفتی طارق مسعود   ویکی ڈیٹا پر (P802) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ عالم ،  کالم نگار ،  مصنف   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت جامعہ فاروقیہ ،  جامعہ الرشید کراچی   ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کارہائے نمایاں دجال   ویکی ڈیٹا پر (P800) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

مفتی ابولبابہ شاہ منصور بنیادی طور پر وادی نیلم کے رہنے والے ہیں۔انور شاہ کشمیری ان کے دادا کے بھائی تھے۔ان کے والد ہجرت کر کے کراچی میں آباد ہو گئے۔موصوف کی پیدائش کراچی میں ہی ہوئی۔ابتدائی تعلیم جامعہ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن کراچی سے حاصل کی اور یہیں سے ولی حسن ٹونکی کے پاس دورہ حدیث کیا۔تخصص جامعہ فاروقیہ میں مفتی نظام الدین شامزئی سے کیا۔پھر وہیں افتاء کے شعبے میں خدمات سر انجام دیتے رہے۔اب تقریباً 15 سال سے جامعہ الرشید کراچی میں بڑی محنت ، مجاہدے اور سرگرمی سے دین کے کئی شعبوں میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔حضرت جی دامت برکاتہم کی صحبت میں رہنے کے لیے عموماً رمضان کے آخری عشرے میں معہد الفقیر تشریف لاتے ہیں۔بعض اوقات عید الفطر بھی یہیں گزارتے ہیں۔اپنی اصلاح و تربیت کے لیے شیخ کی خانقاہ کی مختلف خدمات بھی سر انجام دیتے ہیں۔سنا گیا ہے کہ بعض اوقات رات کو اٹھ کر شیخ کی خانقاہ کے باتھ روموں کی صفائی بھی شروع کر دیتے ہیں۔اس طرح اپنے آپ کو مٹانے کی کوشش کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی میں مٹانے کی توفیق عطا فرمائے۔

افتاء کی خدمات[ترمیم]

ٍ1- اشاریہ فتاویٰ شامی کو "فتح الغفار" کے نام سے لکھا، جو حضرت جی کے بقول ایک بہت بڑا کام ہے۔جس کی وجہ سے"فتاویٰ شامی" میں مسئلہ ڈھونڈنے میں بہت آسانی پیدا ہو گئی ہے۔

2-"آداب فتوی نویسی" جس میں فتویٰ لکھنے کا طریقہ اور سلیقہ بتایا گیا ہے۔متخصصین کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔

تدریسی خدمات[ترمیم]

ٍتدریسی خدمات میں بخاری شریف اور ہدایہ شریف کا درس بہت مشہور ہے۔جس کے لیے طلبہ دور دراز سے کھنچ کھنچ کر آتے ہیں۔"درس جغرافیہ قرآنی" کا بھی درس دیتے ہیں۔

قرآن حکیم کی خدمات[ترمیم]

قرآن حکیم کی خدمات کے سلسلے میں "قرآنی عربی کورس" بہت مقبول کتاب ہے۔معاشرے کے مختلف طبقات میں اس کورس کو بہت پزیرائی حاصل ہوئی۔یہ کورس زیادہ سے زیادہ لوگوں کو کروانا چاہیے، تاکہ قرآن سمجھنا سمجھانا آسان ہو سکے اور پھر اس پر عمل کرنا بھی آسان ہو سکے۔

صحافت میں خدمات[ترمیم]

"ہفت روزہ ضرب مومن" میں عرصہ دراز سے مستقل کالم لکھ رہے ہیں جو اب مختلف کتابی شکلوں میں بھی چھپ چکے ہیں۔جن میں دجال سیریز کو کافی پزیرائی حاصل ہوئی۔علما کرام کو صحافت کی تربیت دینے کے لیے ایک سالانہ کورس بھی ترتیب دیا ہے۔

عربی زبان کی خدمات[ترمیم]

حفاظ کرام کو ابتدا ہی سے عربی سکھانے کے لیے عربی بول چال کا ایک کورس ترتیب دیا ہے اور علما کرام کے لیے عربی بول چال  میں مہارت  پیدا کرنے کے لیے مختلف عرب علما کے ساتھ مل کر ایک سالانہ کورس کرواتے ہیں۔حضرت مولانا محمد اسلم شیخوپوریؒ آپ کو مختلف قسم کے تخصصات کروانے کی وجہ سے "بابائے تخصص" کے نام سے یاد فرماتے تھے۔

مختلف شرعی تربیتی پروگرامز[ترمیم]

حج پروگرام،زکوۃ تربیتی پروگرام، رؤیت ہلال کے متعلق مباحث،نقشوں اور پروجیکٹر کی مدد سے بہت دلچسپ اور آسان انداز سے سمجھاتے ہیں۔

تصنیفی خدمات[ترمیم]

مفتی صاحب تقریباً 25 کتابیں مختلف موضوعات پر لکھ چکے ہیں۔

فہرست کتب
شمار نام کتاب شمار نام کتاب
1 دجال کب،کون،کہاں 16 تسہیل بہشتی زیور
2 دجال 2 17 پا جا چراغ زندگی
3 دجال 3 18 ہسپانیہ سے امریکا تک
4 خواتین کا معلم 19 تحریر کیسے سیکھیں
5 تسہیل السراجی 20 بولتے نقشے
6 حاشیہ شرح عقود 21 عظمتوں کی کہانی
7 آداب فتوی نویسی 22 ترک ناداں سے ترک دانا تک
8 ارض حرمین 23 باسفورس کے کنارے
9 حج کیا ہے؟
10 عمرے کا طریقہ
11 آثار مقدسہ
12 مردوں کا دینی معلم
13 اقصیٰ کے آنسو
14 بسنت کیا ہے؟
15 عالمی یہودی تنظیمیں

نسبت کی خدمات[ترمیم]

نسبت کی اشاعت کے لیے وقتاً فوقتاً اصلاحی بیانات فرماتے رہتے ہیں۔آس اکیڈمی لاہور،دار العلوم تعلیم و تربیت حاصل پور میں سلسلہ کی خدمت کے لیے مختلف اوقات میں تشریف لے جاتے ہیں۔


حوالہ جات[ترمیم]