تجلی عیسی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
تجلی عیسی کی ایک خیالی تصویر

تجلی عیسی (Transfiguration of Jesus) عہد نامہ جديد میں درج ایک واقعہ ہے جس کے مطابق عیسیٰ علیہ السلام نے اپنی ہیئت میں تبدیلی کی۔ [1] [2]

اناجیل ہمنوا یہ واقعہ (متی [3]، مرقس [4]، لوقا [5] ) میں مذکور ہے جبکہ پطرس کا دوسرا عام خط [6] میں اسکے بارے میں اشارہ ہے۔


متی ۱۷: ۱-۹[ترمیم]

17 چھ دن کے بعد یسوع ، پطرس ، یعقوب اور اسکے بھا ئی یوحنا کو ساتھ لیکر ایک اونچے پہاڑ پر چلے گئے۔ جہاں انکے سوا کو ئی دوسرا نہ تھا۔ 2 ان شاگردوں کی نظروں کے سامنے ہی وہ مختلف شکلیں بدلنے لگا۔ انکا چہرہ سورج کی طرح روشن ہوا۔ اور اسکی پوشاک نور کی مانند سفید ہو گئی۔ 3 اس کے علا وہ انہوں نے دیکھا کہ اسکے ساتھ دو آدمی باتیں کرتے ہو ئے کھڑے تھے۔ وہی موسٰی اور ایلیاہ تھے۔

4 پطرس نے یسوع سے کہا، “اے ہمارے خداوند! یہ اچھا ہے کہ ہم یہاں ہیں تم چاہو تو تمہارے لئے تین خیمے نصب کروں گا۔ ایک تمہارے لئے ایک موسٰی کے لئے اور ایک ایلیاہ کے لئے۔”

5 پطرس ابھی باتیں کر ہی رہا تھا کہ ایک تابناک بادل انکے اوپر سایہ فگن ہو گیا ,اور اس بادل میں سے ایک آواز سنائی دی، “یہی میرا چہیتا بیٹا ہے۔ میں اس سے بہت خوش ہوں اور اسکے فرماں بردار بنو۔”

6 یسوع کے ساتھ موجود شاگرد وں کو یہ آواز سنائی دی۔ وہ بہت زیادہ خوف زدہ ہو کر منھ کے بل زمین پر گر گئے۔ 7 تب یسوع شاگردوں کے پاس آکر انکو چھوا اور کہا، “گھبراؤ مت اٹھو۔” 8 جب وہ اپنی آنکھیں کھول کر دیکھے تو وہاں پر یسوع کے سوا کوئی اور نہیں تھا۔

9 جب وہ پہاڑ سے نیچے اتر رہے تھے تو یسوع نے اپنے شاگردوں کو حکم دیا، “جب تک ابن آدم مرکر دوبارہ جی نہ اٹھے اس وقت تک تم پہاڑ پر جن مناطر کو دیکھا ہے وہ کسی سے نہ کہنا۔”

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ Transfiguration by Dorothy A. Lee 2005 ISBN 978-0-8264-7595-4 pages 21-30
  2. ^ Lockyer, Herbert, 1988 All the Miracles of the Bible ISBN 0-310-28101-6 page 213
  3. ^ متی، 17:1–9
  4. ^ مرقس، 9:2-8
  5. ^ لوقا، 9:28–36
  6. ^ پطرس کا دوسرا عام خط، 1:16–18