ثقب کرم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

ثقبِ کُرم کا wormhole دارصل علم طبیعیات میں ایک نظریاتی و مکانیاتی (topological) خصوصیت ہے جو فضاء اور وقت کے درمیان ایک راہ مختصر (shortcut) کی حیثیت رکھتا ہے۔ کہا یہ جاتا ہے کہ ایک ثقب کرم کے کم از کم دو عدد منہ تو لازمی ہوتے ہیں جو کہ آپس میں ایک مشترکہ حلق سے جڑے ہوتے ہیں اور اگر یہ ثقب یا hole قابل گذر ہو تو مادہ اس کے کسی ایک منہ سے داخل ہوکر اس کے حلق میں سے سفر کرتا ہوا دوسرے منہ تک پہنچ سکتا ہے۔ گو کہ ابھی تک کوئی ایسا مشاہداتی ثبوت نہیں کہ جو کسی ثقب کرم کی موجودگی کو دکھا سکا ہو مگر زمان و مکاں میں انکی موجودگی کا تصور عمومی اضافیت یا general relativity میں بعید از امکان نہیں اور اس کے مختلف مسائل کے حل میں مددگار بھی ہوتا ہے۔

وجۂ تسمیہ[ترمیم]

ثقب کرم کے نام میں ثقب تو سوراخ کو کہا جاتا ہے اور کُرم ، کیڑے کو کہتے ہیں یعنی اس نام کا مطلب ہوا کیڑے کا سوراخ ۔ اور اس نام کی وجۂ تسمیہ یہ ہے کہ کہ ایک سیب کو اگر ایک سیارہ یا کوئی اور قابل گذر فضائی کرہ تصور کیا جاۓ اور یہ فرض کیا جاۓ کہ ایک کیڑا اسکی سطح پر رینگ رہا ہے تو اس کیڑے یا کرم کو سیب کے اوپر والے قطب سے نیچے کے قطب تک جانے کہ لیۓ سیب کی سطح پر رینگ کر جانے سے زیادہ فاصلہ طے کرنا پڑے گا بہ نسبت اسکے کہ وہ کیڑا یا کرم سیب کے اوپر والے قطب سے سیب میں سوراخ کرتا ہوا سیب کے اندر سے ہوکر نیچے والے قطب تک چلا جاۓ، یہ راستہ (یعنی کیڑے کا بنایا ہوا سوراخ ) ، کیڑے کے لیۓ راہ مختصر (short cut) ہوگا۔ اور چونکہ طبیعیاتی تصور کے مطابق ، فضاء میں موجود یہ مقامات یا مکانات بھی ایک راہ مختصر خیال کیے جاتے ہیں اسی لیۓ انکو کیڑے کا سوراخ یا ثقب کرم سے تشبہ دی جاتی ہے۔

تفکر[ترمیم]

Wormhole کی اصطلاح کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اسے امریکی نظریاتی طبیعیاتدان John Wheeler نے 1957 میں بنایا مگر Coleman اور Korte کے مطابق ثقب کرم کا تصور Hermann Weyl نے 1921 میں اپنے کمیت اور برقناطیسی میدان کے تجزیات کے سلسلے میں پیش کیا تھا۔

یہ تجزیہ ایسی کیفیات کی تفکیر پر مجبور کرتا ہے ۔۔ جہاں قوت کے خطوط کا مجموعی طور پر ایک سیلان ہو ، جسے ماہرین مکانیات ، کثیر الاتصال فضاؤں کا ایک دستہ کہنا چاہیں گے اور غالباً طبیعیات دانوں کے لیۓ ' ثقب کرم ' جیسی تابان اصطلاح قابل عذر ہو۔
This analysis forces one to consider situations..where there is a net flux of lines of force through what topologists would call a handle of the multiply-connected space and what physicists might perhaps be excused for more vividly terming a 'wormhole' - John Wheeler in Annals of Physics

امکانیات[ترمیم]

گو یہ درست ہے کہ نظریہ عمومی اضافیت کی حدود میں بھی ثقب کرم کا وجود ممکن ہے مگر طبیعیاتی طور پر انکی قبولیت و معقولیت ابھی تک غیریقینی ہی ہے۔ اسکے علاوہ یہ بھی معلوم نہیں کہ مقداری ثقل یا quantum gravity جو کہ عمومی اضافیت اور مقداری آلاتیات یا quantum mechanics کا اشتراک ہے، میں ثقب اسود کے وجود کی گنجائش ہے کہ نہیں۔