محمد رضا شاہ پہلوی
وکیپیڈیا سے
محمد رضا شاہ پہلوی ایران میں اسلامی انقلاب سے پہلے ایران کے بادشاہ تھے۔
شاہ محمد رضا پہلوی (1980-1919) کو اپنے اقتدار پر اتنا اعتماد تھا کہ کہ انھوں نے اپنے لیے شہنشاہ کا لقب اختیار کیا۔ انھوں نے اپنی ابتدائی دو بیویوں کو صرف اس لیے طلاق دے دی کہ وہ ان کے لیے وارث سلطنت پیدا نہ کرسکیں۔ آخر میں انھوں نے تیسری بیوی فرح دیبا سے اکتوبر 1960 میں شادی کی۔ ان کے بطن سے ولی عہد رضا پیدا ہوئے ۔مگر اس کے بعد خود شاہ کو سلطنت چھوڑ کر جلاوطن ہو جانا پڑا۔
مختلف اسباب کے تحت ایران میں خمینی انقلاب آیا۔ 16 جنوری 1979 کو شاہ محمد رضا پہلوی ایران سے باہر جانے کے لیے اپنے خصوصی ہوائی جہاز میں داخل ہوئے تو وہ زاروقطار رو رہے تھے۔اس کے بعد وہ مختلف ملکوں میں پھرتے رہے۔ یہاں تک کہ 27 جولائی1980 کو قاہرہ کے ایک اسپتال میں ان کا انتقال ہوگیا۔ موت کے وقت شاہ کی جو دولت بیرونی بینکوں میں جمع تھی وہ دس ہزار ملین پونڈ سے بھی زیادہ تھی[1]
[ترمیم] حوالہ جات
- ^ ہندوستان ٹائمز 31 جولائی 1980