ونڈوز 8

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
ونڈوز 8
ونڈوز 8
مرافقہ / ترقی دہندہ مائیکروسافٹ
خاندان اشتعالی نظام اشتغالی نظام
حالت کار موجودہ
مثیل مصدری حق ملکیت
بازاریابی ہدف ذاتی شمارندہ
سہارا شدہ منابر IA-32, x86-64, and ARM [1]
عجمہ طرز ہائبرڈ
اجازہ حق ملکیت
سرکاری موقع حبالہ windows.microsoft.com/en-US/windows-8/release-preview

8 ونڈوز مائیکروسافٹ ونڈوز کا ایک منصوبہ ہے جو کہ ونڈوز اشتغالی نظام کے سلسلے میں ذاتی شمارندہ پر استعمال کے لیے بنایا گیا ہے جبکہ اسکو برمیزی گھریلو اور تجارتی شمارندوں (desktop computer) کے علاوہ آغوشیہ (laptop)، لوحی شمارِندوں (tablet pc) اور گھریلو تھیٹر شمارندوں (home theater PC) پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
تصنیع اصدار (rtm - release to manufacturing) یکم اگست 2012 کو واقع ہوئی جبکہ 8 ونڈوز 26 اکتوبر 2012 کو صارفین کے لیے دستیاب ہو جائے گا۔ ونڈوز 8 کا ہم منصب معیل (server), ونڈوز سرور 2012 ابھی ترقی کے مراحل میں ہے۔

فہرست

نئی خصوصیات [ترمیم]

میٹرو انٹرفیس [ترمیم]

ونڈوز 8 میں ایک نیا صارفی سطح البین (user interface) استعمال کیا گیا ہے جسے میٹرو ڈیزائن زبان (metro design language) میں تخلیق کیا گیا ہے۔
میٹرو ایک نیا ٹائل کی طرح پر ایک نیا آغاز تظاہرہ دے گا جیسا کہ ونڈوز فون اشتغالی نظام میں ہے۔



دیگر خصوصیات [ترمیم]

  • انٹرنیٹ ایکسپلورر 10
  • ونڈوز میں مائیکروسافٹ کے اکاؤنٹ استعمال کرتے ہوئے داخل نوشتہ (login) ہوں۔
  • میٹرو اطلاقی مصنع لطیف کی خریداری اور زیراثقال (download) صرف ونڈوز سٹور ہو سکے گی۔
  • دو نئے تصدیقی طریقوں کو شامل کیا گیا ہے
    • تصویری پارلفظ (picture password) جس سے صارفین کو ایک تصویر پر تین مختلف مقامات میں تین نقاشی (drawing) کر کے داخل نوشتہ (login) کی اجازت ملتی ہے۔
    • پن لاگ ان جس میں چار رقمی پارلفظ (password) استعمال ہوتا ہے۔
  • فائل ایکسپلورر میں ربن ٹول بار شامل ہے۔
  • ہائبرڈ بوٹ ٹیکنالوجی کے استعمال سے تیز سٹارٹ ممکن بنایا گیا ہے۔
  • دو نئے ریکوری افعال شامل کیے گئے ہیں۔
  • یو ایس بی 3 اب مقامی طور پر قابل استعمال ہے۔
  • مقفل تظاہرہ (lock screen) ایک گھڑی اور اطلاعات دکھاتا ہے.
  • ٹاسک منیجر کو دوبارہ ڈیزائن کیا گیا ہے
  • ایکس باکس لائیو ادماج (integration).
  • ذخیرہ کاری (storage) صارفین کو مجازی ڈرائیو میں مختلف سائز کی ہارڈ ڈسک کو اکٹھا کرنے اور مررنگ (mirroring) کی اجازت دے گا.
  • خاندانی حفاظت کے لیے والدین کو بچوں کی سرگرمیاں محدود کرنے کی صلاحیت۔
  • ونڈوز ڈفینڈر میں اب اینٹی وائرس صلاحیتیں موجود ہیں۔

حوالہ جات [ترمیم]


بیرونی روابط [ترمیم]

ونڈوز 8