مندرجات کا رخ کریں

ہنگول نیشنل پارک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ہنگول نیشنل پارک

ہنگول نیشنل پارک بلوچستان اور پاکستان کا سب سے بڑا نیشنل پارک ہے جو چھ لاکھ انیس ہزار ترتالیس ہیکڑ رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ کراچی سے 190 کلومیٹر دور یہ پارک بلوچستان کے تین اضلاع گوادر،لسبیلہ اورآواران کے علاقوں پر مشتمل ہے۔ اس علاقہ میں بہنے والے دریائے ہنگول کی وجہ سے اس کا نام ہنگول نیشنل پارک رکھا گیا ہے۔ اس علاقہ کو 1988 میں نیشنل پارک کا درجہ دیا گیا۔ ہنگول نیشنل پارک اس وجہ سے ممتاز حیثیت رکھتا ہے کہ اس میں چار مختلف قسم کے ماحولیاتی نظام یا Eco Systemsکا پایا جانا ہے۔ ہندوؤں کا ہنگلاج مندر بھی اس پارک میں واقع ہے ۔

20 افراد کا عملہ جو گیم واچر،رینجرز اور مینیجر پر مشتم ہے اس پارک کی نگرانی کرتا ہے۔ اس پارک کو چلانے کے لیے تین حصوں میں i) Marine Range ii) Aghor Range iii) Inland Range تقسیم کیا گیا ہے۔

یہ پارک طبعی طور پر پہاڑ، ریت کے ٹیلوں اور دریا کے ساتھ سیلابی میدان وغیرہ میں بٹا ہوا ہے۔ ہنگول ندی نیشنل پاک سے ہوکر گزرتی ہے اور سمندر میں گرنے سے پہلے ایک مدو جزر والا دھانہ بناتی ہے جو کئی ہجرت کرنے والے آبی پرندوں اور دلدلی مگر مچھوں کا مسکن ہے ۔

اس پارک کے جنگلی حیانات کے حیوانات لبونہ میں ایبیکس، یورال، چنکارہ، لومڑی، گیڈر، بھیڑیا وغیرہ شامل ہیں۔ پرندوں میں تیتر، گراؤس، ہوبارہ، بوسٹرڈ، باز، چیل، مرغابی، ترن، چہا، فالکن وغیرہ شامل ہیں۔

رینگے والے جانوروں میں دلدلی مگر مچھ، لمبی چھپکلی، موٹی زبان والی چھپکلی، وائپر اور کوبرا ناگ وغیرہ کے علاوہ کئی اور سمندری حیوانات بھی شامل ہیں۔۔

نباتات میں تمریکس، پروسوپیز، زیز یپس اور کیکر موجود ہیں۔ یہاں چند نایاب جڑی بوٹیاں بھی پائی جاتی ہیں۔ جن کی طبی حوالے سے بڑی اہمیت ہے۔ مقامی لوگ ان کے ذریعے کئی بیماریوں کا علاج دیسی طریقوں سے کرتے ہیں ۔

حوالہ جات

[ترمیم]

http://www.hingol.comآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ hingol.com (Error: unknown archive URL) http://www.wildlifeofpakistan.com/ProtectedAreasofPakistan/Hingol_NP.htmآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ wildlifeofpakistan.com (Error: unknown archive URL)

مزید

[ترمیم]