المنہاج السوی
Appearance
مصنف | طاہر القادری |
---|---|
ملک | پاکستان |
زبان | اردو |
صنف | الحدیث |
ناشر | منہاج القرآن پبلیکیشنز |
طرز طباعت | لطیف اور کثیف جلد |
صفحات | 942 |
المنہاج السوی من الحدیث النبوی (مختصراً المنہاج السوی) ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا مرتب کردہ مجموعہ احادیث ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اس کتاب میں عقائد و اعمال، احکامِ دین، عبادات و مناسک، آداب و مناقبِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، اخلاص و خشیت سے متعلق اور متفرق موضوعات پر احادیث کو جمع و مرتب کیا ہے۔ اس کتاب میں مؤلف نے مجتہدانہ طور پر اور محدثانہ طریق پر تمام کتب احادیث کے ترجمة الابواب نئے قائم کیے ہیں۔ علم الحدیث کے سلسلے میں یہ کام کئی صدیوں کے بعد سر انجام دیا گیا۔ یہ مجموعہ احادیث فرید ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ (FMRi) کے زیر اہتمام شائع ہوا۔ مؤلف نے احادیث کا اردو ترجمہ اور تخریج بھی کر دی گئی ہے۔
ابواب
[ترمیم]المنہاج السوی کو سولہ ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے۔ جو درج ذیل ہیں :
- الإِيْمَانُ وَالإِسْلَامُ وَالإِحْسَانُ (ایمان، اسلام اور احسان)
- حُکْمُ الْخَوَارِجِ وَالْمُرْتَدِّيْنَ وَالْمُتَنَقِّصِيْنَ النَّبِيَّ صلي الله عليه وآله وسلم (خوارج و مرتدین اورگستاخانِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کا بیان)
- اَلْعِبَادَاتُ وَالْمَنَاسِکُ (عبادات اور مناسک)
- کَيْفِيَةُ صَلَاةِ النَّبِيِّ صلي الله عليه وآله وسلم (حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا طریقۂ نماز)
- صَلَاةُ التَّرَاوِيْحِ وَعَدَدُ رَکْعَاتِهَا (نمازِ تراویح اور اس کی تعدادِ رکعات)
- الدُّعَاءُ بَعْدَ الصَّلَوَاتِ الْمَکْتُوْبَةِ (فرض نمازوں کے بعد دعا کرنا)
- الإِخْلَاصُ وَالرَّقَائِقُ (اخلاص اور رِقّتِ قلب)
- فَضْلُ الْعِلْمِ وَالْأَعْمَالِ الصَّالِحَةِ (علم اور اعمالِ صالحہ کی فضیلت)
- عَظْمَةُ الرِّسَالَةِ وَشَرَفُ الْمُصْطَفَي صلي الله عليه وآله وسلم (عظمتِ رِسالت اور شرفِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
- جَامِعُ الْمَنَاقِبِ (جامع مناقب)
- اَلْمُعْجِزَاتُ وَالْکَرَامَاتُ (معجزات اور کرامات)
- شَرَفُ هَذِهِ الْأُمَّةِ (امتِ محمدیہ کا عزّ و شرف)
- الاِعْتِصَامُ بِالسُّنَّةِ (سنت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مضبوطی سے تھامے رکھنا)
- اَلْبِرُّ وَالصِّلَةُ وَالْحُقُوْقُ (نیکی، صلہ رحمی اور حقوق)
- الآدَابُ وَالْمُعَامَلَةُ (آداب اور معاملات)
- اَلأُحَادِيَاتُ وَالثُّنَائِيَاتُ وَالثُلَاثِيَاتُ (اُحادیات و ثنائیاتِ امام اعظم اور ثلاثیاتِ امام بخاری)