انگشت شہادت
Appearance
یہ انسانی پنجے کی دوسری انگلی ہے۔ اسے انگشتِ شہادت اس لیے کہا جاتا ہے کہ نماز پڑھتے وقت التحیات میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی رسالت کی گواہی دیتے وقت شہادت کے لیے دائیں ہاتھ کی یہ انگلی اُٹھائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ کسی سمت توجہ مبذول کرانے کے لیے بھی انگشتِ شہادت کا استعمال کیا جاتا ہے، طمنچہ کا گھوڑا دبانے کے لیے بھی یہ انگلی نہایت اہم ہے۔ دیگر انگلیوں کے مقابلے میں یہ انگلی سب سے زیادہ متحرک اور حساس انگلی ہے گو کہ اس کا قد سب سے لمبا نہیں ہے۔ اکیلی انگشتِ شہادت سے عدد ایک کی بھی نمائندگی ہوتی ہے۔ اسی انگلی سے کسی کو چپ رہنے یا ایک طرف ہونے یا دیگر اُمور کے لیے بھی اشارے کیے جاتے ہیں۔
ویکی ذخائر پر انگشت شہادت سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |