اٹلی کمار

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
Atleeawrd.jpg
اٹلی 2014ء میں
پیدائش ارن کمار
21 ستمبر 1986ء (عمر 33 سال)
مدورئی، تمل ناڈو، بھارت
اقامت چینائی، تمل ناڈو، بھارت
پیشہ ہدایت کار، فلم پروڈیوسر، مصنف
سالہائے فعالیت 2010ء تا حال
شریک حیات کرشنا پریا (ش۔ 2014)
ویب سائٹ فیس بک پر اٹلی کمار

ارن کمار (تمل: அருண் குமார்) جو عام طور پر اٹلی کمار (تمل: அட்லீ குமார்) یا اٹلی (تمل: அட்லீ) کے نام سے جانے جاتے ہیں، ایک بھارتی فلمی ہدایت کار اور منظر نویس ہیں، جو زیادہ تر تمل سنیما میں کام کرتے ہیں۔[1] وہ اپنی پہلی فلم راجا رانی (2013ء) کے لیے جانے جاتے ہیں، اس فلم کو فاکس اسٹار اسٹوڈیو نے پروڈیوس کیا۔ اس فلم کے لیے آپ نے وجے اعزاز برائے نووارد ہدایت کار کا اعزاز جیتا۔ آپ نے فلم اینتھرن اور ننبان میں بطور معاون ہدایت کار، مشہور ہدایت کار ایس شنکر کے ساتھ کام کیا۔ ایک کامیاب شروعات کے بعد آپ نے کامیاب فلم تھیری ہدایت کاری کی۔ 2017ء میں آپ نے سری دانندال اسٹوڈیو کی تیار کردہ کامیاب فلم میرسل ہدایت کاری کی۔ اس فلم کے مرکزی ستارے وجے، نتیا مینن، کاجل اگروال اور سامنتھا اکنینی تھے۔

فنی سفر[ترمیم]

اٹلی نے اپنے فنی سفر کا آغاز ہدایت کار ایس شنکر کے ساتھ بطور معاون ہدایت کار تمل فلم اینتھرن (2010ء) سے کیا، اس فلم کے بعد اٹلی نے ایک بار پھر شنکر کے ساتھ 2009ء کی ہندی رومانوی مزاحیہ فلم تھری ایڈیٹس کے ری میک تمل فلم ننبان (2012ء) میں کام کیا۔ انہوں نے بطور ہدایت کار اپنی پہلی فلم، تمل زبان کی فلم راجا رانی (2013ء) ہدایت کی۔ اس فلم کو فاکس اسٹار اسٹوڈیو اور اے آر مروگداس نے پروڈیوس کیا۔ یہ ایک رومانوی مزاحیہ فلم تھی، جس کے ستارے آریہ، جے، نین تارا، نظریہ ناظم اور ستیہ راج تھے۔ اس فلم نے جنوبی ہند کے باکس آفس پر 4 ہفتوں کے اندر 50 کروڑ (بھارتی روپیہ) سے زیادہ کی کمائی کی اور شائقین کی طرف سے خاصی پزیرائی حاصل کی۔[2] اس فلم کے لیے اٹلی نے وجے اعزاز برائے بہترین نووارد ہدایت کار حاصل کیا۔[3] ان کی اگلی ہدایت کردہ فلم، تمل زبان کی فلم تھیری (2016ء) تھی، جو 2016ء کی سب سے زیادہ کمائی کرنے تمل فلموں میں شامل ہوئی۔ اس فلم کو سری دانندال اسٹوڈیو نے پروڈیوس کیا۔

اٹلی نے اپنی پروڈکشن کمپنی اے فار ایپل پروڈکشن (A for Apple Production) کی شروعات کی اور فاکس اسٹار اسٹوڈیو کے ہمراہ اپنی پہلی فلم سانگلی بونگلی کدھوا تھورئے (2016ء) پروڈیوس کی۔ یہ ایک ڈرانوی مزاحیہ فلم تھی جس کے ہدایت کار اکے رادھا تھے۔ اس فلم کے ستارے جیوا، سری دویا اور سوری تھے۔ یہ فلم باکس آفس پر ناکام رہی۔[4] ان کی اگلی ہدایت کردہ فلم، تمل فلم میرسل تھی۔ جسے سری دانندال اسٹوڈیو نے پروڈیوس کیا۔ اس فلم کے ستارے وجے، کاجل اگروال، سامنتھا اکنینی، نتیا مینن اور ایس جے سوریا تھے۔ اس فلم نے باکس آفس 250 کروڑ (بھارتی روپیہ) سے زیادہ کی کمائی کی۔ اس فلم کا میوزک اے آر رحمان نے کمپوز کیا۔ اٹلی کی اگلی فلم اے جی ایس انٹرٹینمنٹ کی پروڈیوس کردہ فلم ہوگی۔ جس میں وجے مرکزی کردار میں ہوں گے۔ یہ ایک بڑے بجٹ کی فلم ہوگی۔ اس فلم کا عملی عنوان تھلپتھی 63 ہے۔ کیونکہ یہ وجے کہ 63ویں فلم ہے اور وجے اپنے شائقین میں تھلپتھی کے نام جانے جاتے ہیں۔

فلموگرافی[ترمیم]

سال فلم بطور حواشی
ہدایت کار فلم پروڈیوسر مصنف
2013ء راجا رانی ہاں نہیں ہاں نامزد، ایس آئی آئی ایم آ فلم اعزاز برائے بہترین نووارد ہدایت کار

جیتا، ریاست تمل ناڈو فلم اعزاز برائے بہترین ڈائیلاگ مصنف

2016ء تھیری ہاں نہیں ہاں نامزد، فلم فیئر اعزاز برائے بہترین ہدایت کار - تمل

جیتا، ایس آئی آئی ایم آ فلم اعزاز برائے بہترین ہدایت کار

جیتا، آئی آئی ایف آ اوٹسوم اعزاز برائے بہترین ہدایت کار

2017ء سانگلی بونگلی کدھوا تھورئے نہیں ہاں نہیں
میرسل ہاں نہیں ہاں

نامزد، فلم فیئر اعزاز برائے بہترین ہدایت کار

2019ء بیگل ہاں نہیں ہاں کچھ عرصہ میں تیاری شروع ہو جائے گی

ذاتی زندگی[ترمیم]

اٹلی نے 9 نومبر، 2014ء کو اپنی منگیتر[5] اداکارہ کرشنا پریا سے شادی کرلی۔[6]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Atlee Kumar"۔ IMDb۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 جولا‎ئی 2018۔
  2. "Raja Rani crosses 50 crore mark"۔ The Times of India۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 فروری 2015۔
  3. "8th Annual Vijay Awards a grand success"۔ The Times of India۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جنوری 2016۔
  4. Suganth, M. (19 May 2017) Sangili Bungili Kadhava Thorae. Times of India.
  5. "Director Atlee is engaged to his"۔ Behindwoods۔ 20 جنوری 2016۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  6. "Atlee-Krishna Priya Wedding Reception Photos"۔ International Business Times۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جنوری 2016۔

بیرونی روابط[ترمیم]

فیس بک پر اٹلی کمار