تھری ایڈیٹس (فلم)
| تھری ایڈیٹس | |
|---|---|
| فائل:Threeidiots2.jpg فلم کا اشتہار | |
| ہدایت کار | راجکمار ہیرانی |
| پروڈیوسر | وندھو ونود چوپڑا |
| تحریر | ابھیجیت جوشی اور راجکمار ہیرانی |
| منظر نویس | ابھیجیت جوشی] راجکمار ہیرانی وندھو ونود چوپڑا |
| کہانی | ابھیجیت جوشی] راجکمار ہیرانی |
| ستارے | عامر خان شرمن جوشی کرینہ کپور آر مادھون |
| راوی | آر مادھون |
| موسیقی | شانتنو موئترا |
| سنیماگرافی | سی کے مرلی دھرن |
| ایڈیٹر | رنجیت بہادر |
پروڈکشن کمپنی | |
| تقسیم کار | ریلائنس انٹرٹینمنٹ |
تاریخ نمائش | 25 دسمبر، 2009ء |
دورانیہ | 164 منٹ |
| ملک | بھارت |
| زبان | اُردو/ہندی |
| بجٹ | 45 کڑور روپے (تقریباًً) |
| باکس آفس | 395 کڑور روپے (تقریباًً) |
تھری اڈييٹس (انگریزی: 3 Idiots ہندی معنی: تین بے وقوف) 2009ء کی ایک ہندی ایک مضحکہ خیز فلم ہے۔ جس کے ہدایت کار راجکمار ہیرانی ہیں اور اس کے مکالمے ابھیجیت جوشی نے لکھے ہیں۔ یہ ونود چوپڑا پروڈکشن کی پیشکش ہے۔ اس فلم کی کہانی انگریزی ناول نگار چیتن بھگت کے مشہور انگریزی ناول فائیو پوائنٹس سم ون (انگریزی: Five Points Someone) کی بنیاد پر ہے۔[1] فلم کے اہم اداکار عامر خان، کرینہ کپور، بومن ایرانی، آر مادھون، اومی ویدیا، شرمن جوشی اور جاوید جعفری شامل ہیں۔
فلم تھری ایڈیٹس نے صرف 4 دنوں میں 100 کروڑ روپے کی کمائی کرکے باکس آفس پر ایک نیا ریکارڈ بنایا تھا۔ اس فلم کو عالمی سطح پر 2126 اسکرینوں پر ریلیز کیا گیا تھا جن میں 326 سكرينے غیر ملکی مارکیٹ کی تھیں۔ اس فلم نے اس سال ساری بالی وڈ فلموں میں سب سے زیادہ کمائی کی۔ 200 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی یہ پہلی ہے۔ فلم نے 202 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔ فلم کا ٹوٹل بزنس 395 کروڑ بتایا جاتا ہے۔ فی الحال عالمی باکس آفس پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلموں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہے۔[2][3] یہ فلم بعد میں وجے اور الیانا ڈی کروز کے ساتھ تمل میں ننبان (دوست) کے عنوان سے ریمیک کی گئی۔
کہانی
[ترمیم]تھری ایڈیٹس فلم کی کہانی تین بے وقوفوں کے گرد گھومتی ہے جن میں رانچو (عامر خان)، فرحان قریشی (آر مادھون) اور راجو رستوگی (شرمن جوشی) شامل ہیں۔ کہانی میں ہیرو کا کردار رانچو یعنی عامر خان نے نبھایا ہے جو دنیا کی نظر میں بے وقوف جبکہ درحقیقت انتہائی ذہین انسان ہیں۔ رانچو، فرحان قریشی اور راجو رستوگی کے انجینئری کالج میں داخلہ لیتا ہے جہاں سینئر طلبہ نئے طلبہ سے مذاق کرتے ہوئے بدتمیزی سے پیش آتے ہیں لیکن رانچو ان کے مذاق سے لطف اندوز ہوتا ہے بلکہ ایک موقع پر انھیں ان کی بد تمیزی کا مزہ بھی چکھا دیتا ہے۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "NL interviews (Part 2): Chetan Bhagat"۔ News Laundry / You tube channel۔ 15 اکتوبر 2016۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-11-10
- ↑ "You are here:Global Home> Explore Records> Highest box office film gross for a Bollywood film"۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز۔ 4 اکتوبر 2012۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-10-04
- ↑ "You are here:Home>News>2012>8>Happy Independence Day: Our Top 10 records from India"۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز۔ 4 اکتوبر 2012۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-10-04
بیرونی روابط
[ترمیم]- باضابطہ ٹریلر – Vinod Chopra Films
- تھری ایڈیٹس آئی ایم ڈی بی پر (بزبان انگریزی)
- تھری ایڈیٹس بالی وڈ ہنگامہ پر
- 3 Idiots آل مووی پر
- 3 Idiots باکس آفس موجو (Box Office Mojo) پر
- 3 Idiots روٹن ٹماٹوز (Rotten Tomatoes) پر
- 3 Idiots میٹاکریٹک (Metacritic) پر
- 3 Idiots ٹی سی ایم موویز ڈیٹا بیس (TCM Movie Database) پر
- صفحات مع خاصیت 3-IDIOTS-V505767
- شخصیات کے بیرونی روابط کے سانچے
- استاد اور طالب علم کے تعلقات کے بارے میں فلمیں
- انگریزی زبان کی فلمیں
- بھارت میں غربت پر فلمیں
- بھارت میں فلم نزاعات
- بھارت میں نظام تعلیم کے بارے میں فلمیں
- بھارتی فلمیں
- بھارتی مزاحیہ فلمیں
- بھارتی مزاحیہ-ڈراما فلمیں
- بھارتی ناولوں پر مبنی فلمیں
- بنگلور میں عکس بند فلمیں
- جموں و کشمیر میں عکس بند فلمیں
- جموں و کشمیر میں سیٹ فلمیں
- حمل کی بھارتی فلمیں
- خود کشی کے بارے میں فلمیں
- دوستوں کی فلمیں
- دہلی میں ہونے والے واقعات پر فلمیں
- دیگر زبانوں میں دوبارہ بننے والی ہندی فلمیں
- راجکمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلمیں
- شانتنو موئترا کی مرتب کردہ موسیقی پر مشتمل فلمیں
- عامر خان
- فلم فیئر اعزازات
- کتابوں پر مبنی فلمیں
- لداخ میں عکس بند فلمیں
- لداخ میں سیٹ فلمیں
- مزاحیہ فلمیں
- موت کے بارے میں فلمیں
- ہماچل پردیش میں ہونے والے واقعات پر فلمیں
- ہندی زبان کی فلمیں
- یونیورسٹیوں اور کالجوں میں سیٹ فلمیں
- 2000ء کی دہائی کی انگریزی زبان کی فلمیں
- 2000ء کی دہائی کی بھارتی فلمیں
- 2000ء کی دہائی کی مزاحیہ-ڈراما فلمیں
- 2000ء کی دہائی کی ہندی زبان کی فلمیں
- 2009ء کی ڈراما فلمیں
- 2009ء کی فلمیں
- 2009ء کی مزاحیہ فلمیں
- 2009ء کے نزاعات
- بھارتی غیر خطی بیانیہ فلمیں
- دیگر میڈیا کے لیے ڈھالی جانے والی فلمیں
- 2009ء کی ہندی زبان کی فلمیں