دل والے دلہنیا لے جائیں گے
دل والے دلہنیا لے جائینگے | |
---|---|
ہدایت کار | آدتیہ چوپڑہ |
پروڈیوسر | یش چوپڑہ |
تحریر | آدتیہ چوپڑہ جاوید صدیقی |
ستارے | شاہ رخ خان کاجول امریش پوری انوپم کھیر |
موسیقی | جتین للِت |
سنیماگرافی | منموہن سنگھ |
ایڈیٹر | کیشَو نائیڈُو |
تقسیم کار | یش راج فلمز |
تاریخ نمائش | 20 اکتوبر 1995 |
دورانیہ | 189 دقیقہ |
ملک | بھارت |
زبان | اردو |
بجٹ | ![]() |
بالی وڈ کی کامیاب ترین فلموں میں سے ایک۔ یہ رومانوی فلم پچیس اکتوبر سنہ انیس سو پچانوے کو نمائش کے لیے پیش کی گئی۔ ہیرو ہیروئن کا کردار شاہ رخ خان اور کاجول نے نبھایا۔ اس کے علاوہ امریش پوری کی لازوال اداکاری نے بھی اس فلم کو یادگار بنایا۔ کہانی لندن سے شروع ہوتی ہے۔ ہیرو ہیروئن کا رومانس وہیں جواں ہوتا ہے اور پھر کاجول کی شادی کے لیے اس کے والدین اسے پنجاب لے کر آتے ہیں۔ جہاں اس کی شادی اس کے کزن سے کرائے جانے کی تیاری ہوتی ہے۔ ہیرو، ہیروئن کی تلاش میں پنجاب پہنچتا ہے اور کسی نہ کسی طرح ہیروئن کے گھر میں داخل ہونے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔ مگر وہ اپنی کوششوں سے اس شادی کو روک نہیں پاتا۔ آخر میں جب وہ مایوس ہو کر جانے لگتا ہے تو ظالم سماج کو اس پر ترس آجاتا ہے اور ہیروئن کا باپ خود ہیروئن کو ہیرو کے حوالے کر دیتا ہے۔ یوں چلتی ٹرین پر اس فلم کا اختتام ہوتا ہے۔ اس فلم کی کہانی اور سکرین پلے یش چوپڑہ کے بیٹے آدتیہ چوپڑہ نے لکھا ہے۔ فلم کے مکالمے جاوید صدیقی نے لکھے جو کافی مقبول ہوئے تھے۔ فلم کی موسیقی جتن للت نے تیار کی۔ جو کافی مقبول ہوئی۔ اس فلم کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ ممبئی کے مراٹھا مندر تھیٹر میں ریلیز کے پندرہ سال بعد بھی یہ فلم چل رہی ہے۔ اور آج تک نہیں اتری۔
- 1990ء کی دہائی کی ہندی فلمیں
- 1995ء کی فلمیں
- 1995ء کی ڈراما فلمیں
- بھارت میں ہونے والے واقعات پر فلمیں
- بھارتی رومانوی فلمیں
- بھارتی رومانوی مزاحیہ فلمیں
- بھارتی رومانوی موسیقانہ فلمیں
- بھارتی رومانوی ڈراما فلمیں
- بھارتی فلمیں
- دیگر زبانوں میں دوبارہ بننے والی ہندی فلمیں
- سوئٹزرلینڈ میں عکس بند فلمیں
- عشقیہ داستانیں
- لندن میں عکس بند فلمیں
- یش راج فلمز کی فلمیں
- ہندی زبان کی فلمیں
- لندن میں سیٹ فلمیں