مندرجات کا رخ کریں

باب:افریقہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے


صفحہ اولیں   افریقی ممالک   منصوبے وذیلی ابواب  
عالمی نقشہ میں افریقہ کا مقام
عالمی نقشہ میں افریقہ کا مقام
مصنوعی سیارہ سے حاصل شدہ افریقی نقشہ
مصنوعی سیارہ سے حاصل شدہ افریقی نقشہ

رقبے کے لحاظ سے کرہ ارض کا دوسرا بڑا بر اعظم، جس کے شمال میں بحیرہ روم، مشرق میں بحر ہند اور مغرب میں بحر اوقیانوس واقع ہے۔
دلکش نظاروں، گھنے جنگلات، وسیع صحراؤں اور گہری وادیوں کی سرزمین جہاں آج 53 ممالک ہیں جن کے باسی کئی زبانیں بولتے ہیں۔
افریقہ کے شمالی اور جنوبی حصے نہایت خشک اور گرم ہیں جن کا بیشتر حصہ صحراؤں پر پھیلا ہوا ہے۔ خط استوا کے ارد گرد گھنے جنگلات ہیں۔ مشرقی افریقہ میں عظیم وادی الشق کے نتیجے میں گہری وادیاں تشکیل پائیں جن میں کئی بڑی جھیلیں بھی واقع ہیں۔
براعظم کے مغرب میں دریائے نائجر بہتا ہے جو وسیع دلدلی ڈیلٹا بناتا ہوا بحر اوقیانوس میں جا گرتا ہے۔اس کے مشرق میں دریائے کانگو افریقہ کے گھنے استوائی جنگلات سے گزرتا ہے۔ براعظم کے مشرقی حصے میں عظیم وادی الشق اور ایتھوپیا کے بالائی میدان ہیں۔ قرن افریقہ براعظم کا مشرق کی جانب آخری مقام ہے۔
صحرائے اعظم شمالی افریقہ کے بیشتر حصے پر پھیلا ہوا دنیا کا سب سے بڑا صحرا ہے۔ اس عظیم صحرا کا ایک چوتھائی حصہ ریتیلے ٹیلوں پر مشتمل ہے جبکہ بقیہ پتھریلے خشک میدان ہیں۔ براعظم کے دیگر بڑے صحراؤں میں نمیب اور کالاہاری شامل ہیں۔
صحرائے اعظم کے جنوب میں صحرائی اور جنگلی علاقوں کو چھوڑ کر پورے براعظم میں گھاس کے وسیع میدان ہیں جو سوانا کہلاتے ہیں۔ یہی میدان ہاتھی سمیت افریقہ کے دیگر مشہور جانوروں کے مسکن ہیں۔
مشرق میں عظیم وادی الشق ہے، جو دراصل زمین میں ایک عظیم دراڑ کے نتیجے میں وجود میں آئی۔ یہ عظیم دراڑ جھیل نیاسا سے بحیرہ احمر تک پھیلی ہوئی ہے۔ اگر یہ دراڑ مزید پھیلتی گئی تو ایک دن قرن افریقہ براعظم سے الگ ہو جائے گا۔
خط استوا کے ساتھ ساتھ بارشوں کے باعث گھنے جنگلات واقع ہیں یہاں کا موسم گرم اور نمی سے بھرپور ہے۔

تازہ انتخابات دیکھیں

منتخب مضمون

خلاء سے صحرائے اعظم کا منظر

صحرائے اعظم یا صحارا دنیا کا سب سے بڑا صحرا ہے جس کا رقبہ 9،000،000 مربع کلومیٹر (3،500،000 مربع میل) ہے جو تقریبا امریکا کے کل رقبے کے برابر ہے۔ صحرائے اعظم شمالی افریقا میں واقع ہے۔ انگریزی میں اسے Sahara کہا جاتا ہے جو دراصل عربی لفظ "صحرا" سے ماخوذ ہے۔
صحرائے اعظم کے مغرب میں بحر اوقیانوس، شمال میں کوہ اطلس اور بحیرہ روم، مشرق میں بحیرہ احمر اور مصر اور جنوب میں دریائے نائیجر کی وادی اور سوڈان واقع ہیں۔ صحرائے اعظم مختلف حصوں میں تقسیم ہے جن میں وسطی کوہ ہقار، کوہ تبستی، کوہ ایئر، صحرائے تنیر اور صحرائے لیبیا شامل ہیں۔ صحرائے اعظم کی بلند ترین چوٹی ایمی کوسی ہے جس کی بلندی 3415 میٹر ہے اور یہ شمالی چاڈ میں کوہ تبستی کے سلسلے میں واقع ہے۔
صحرائے اعظم میں کل 25 لاکھ افراد رہائش پزیر ہیں جن کی اکثریت مصر، ماریطانیہ، مراکش اور الجزائر سے تعلق رکھتی ہے۔ یہاں رہنے والے باشندوں کی اکثریت بربر نسل سے تعلق رکھتی ہے۔

منتخب تصویر

مراکش عرج شبی میں ریت کے ٹیلے
مراکش عرج شبی میں ریت کے ٹیلے

زمرہ جات

اختیار کریں [+] ذیلی زمرہ جات کے لیے
بھارتی زمرہ جات
بھارتی زمرہ جات
زمرہ افریقہ نہیں ملا

کیا آپ جانتے ہیں۔۔۔

  • ۔۔۔کہ افریقہ سے ہی انسانی وجود کا خمیر اٹھا ہے؟
  • ۔۔۔کہ دنیا بھر میں مسلم آبادی کی شرح (%52) سب سے زیادہ افریقہ میں ہے؟
  • ۔۔۔کہ دنیا کا سب سے طویل دریا دریائے نیل افریقہ میں بہتا ہے؟
  • ۔۔۔کہ افریقہ میں ایک ہزار سے زائد زبانیں بولی جاتی ہیں؟
  • ۔۔۔کہ تاریخی اور تحفظ حدود کے لحاظ سے افریقہ کا سب سے قدیم ملک مصر ہے؟
  • ۔۔۔کہ دنیا کا سب سے بڑا اور گرم ترین صحرا افریقہ میں ہے جو 9 ملین مربع کلومیٹر سے زیادہ وسیع رقبہ پر پھیلا ہوا ہے؟

موضوعات افریقہ

متعلقہ ابواب

ویکیمیڈیا ساتھی منصوبے

افریقہ افریقہ افریقہ افریقہ افریقہ افریقہ افریقہ
ویکی اخبار
آزاد متن خبریں
ویکی اقتباسات
مجموعہ اقتباسات متنوع
ویکی کتب
آزاد نصابی ودستی کتب
ویکی منبع
آزاد دارالکتب
وکشنری
لغت ومخزن
ویکیورسٹی
آزاد تعلیمی مواد ومصروفیات
العام
انبار مشترکہ ذرائع