مندرجات کا رخ کریں

جوش ملیح آبادی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
جوش ملیح آبادی

معلومات شخصیت
پیدائشی نام شبیر حسن خان
پیدائش 5 دسمبر 1898ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملیح آباد ،  اتر پردیش ،  برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 22 فروری 1982ء (84 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اسلام آباد ،  پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت برطانوی ہند
بھارت
پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عرفیت جوش
رشتے دار بشیر احمد خان (والد)

فرخ جمال(نواسہ)

تبسم اخلاق (نواسی)
عملی زندگی
مادر علمی سینٹ پیٹرز کالج، آگرہ
وشو بھارتی یونیورسٹی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ شاعر ،  نغمہ نگار ،  مصنف   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت جامعہ عثمانیہ، حیدرآباد ،  اردو لغت بورڈ   ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کارہائے نمایاں شعلہ و شبنم
جنون و حکمت
فکر و نشاط
سنبل و سلاسل
حرف و حکایت
سرود و خروش
عرفانیات جوش
یادوں کی بارات (آپ بیتی)
تحریک ترقی پسند تحریک   ویکی ڈیٹا پر (P135) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
 ہلال امتیاز   (2013)
 پدم بھوشن   (1954)  ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب

جوش ملیح آبادی (پیدائش: 5 دسمبر 1898ء - وفات: 22 فروری 1982ء) پورا نام شبیر حسن خاں جوش ملیح آبادی اردو ادب کے نامور اور قادر الکلام شاعر تھے۔ آپ آفریدی قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں۔ آپ شاعر انقلاب کے لقب سے بھی جانے جاتے ہیں۔[2][3][4]

ابتدائی حالات

آپ 5 دسمبر 1898ء کو اترپردیش ہندوستان کے مردم خیز علاقے ملیح آباد کے ایک علمی اور متمول گھرانے میں پیدا ہوئے۔ تقسیم ہند کے چند برسوں بعد ہجرت کر کے کراچی میں مستقل سکونت اختیار کر لی۔ جوش نہ صرف اپنی مادری زبان اردو میں ید طولیٰ رکھتے تھے بلکہ آپ عربی، فارسی، ہندی اور انگریزی پر عبور رکھتے تھے۔ اپنی اِسی خداداد لسانی صلاحیتوں کے وصف آپ نے قومی اردو لغت کی ترتیب و تالیف میں بھرپور علمی معاونت کی۔ نیز آپ نے انجمن ترقی اردو ( کراچی) اور دارالترجمہ (حیدرآباد دکن) میں بیش بہا خدمات انجام دیں۔ 22 فروری 1982ء کو آپ کا انتقال ہوا۔

تصانیف

آپ کثیر التصانیف شاعر و مصنف تھے۔ آپ کے شعری مجموعوں اور تصانیف میں مندرجہ ذیل نام اہم ہیں۔

  • روح ادب
  • آوازہ حق
  • شاعر کی راتیں
  • جوش کے سو شعر
  • نقش و نگار
  • شعلہ و شبنم
  • پیغمبر اسلام
  • فکر و نشاط
  • جنوں و حکمت
  • حرف و حکایت
  • حسین اور انقلاب
  • آیات و نغمات
  • عرش و فرش
  • رامش و رنگ
  • سنبل و سلاسل
  • سیف و سبو
  • سرور و خروش
  • سموم و سبا
  • طلوع فکر
  • موجد و مفکر
  • قطرہ قلزم
  • نوادر جوش
  • الہام و افکار
  • نجوم و جواہر
  • جوش کے مرثیے
  • عروس ادب (حصہ اول و دوم)
  • عرفانیات جوش
  • محراب و مضراب
  • دیوان جوش

نثری مجموعے

  • مقالات جوش
  • اوراق زریں
  • جذبات فطرت
  • اشارات
  • مقالات جوش
  • مکالمات جوش
  • یادوں کی برات (خود نوشت سوانح)

جوش کی بے انتہا مروتی

جوش مروت میں ایک ملازمت کے لیے کئی لوگوں کی سفارش کردیتے تھے ایک دفعہ ایک شخص کے ہمراہ سفارش کے لیے گئے افسر نے کہا اس کے لیے تو آپ نے کسی اور کی سفارش کی ہے فرمایا کہ اس مردود کو رکھ لیجئے کیونکہ مجھے ساتھ لایا ہے۔

بیرونی روابط

حوالہ جات

  1. مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہhttps://data.bnf.fr/ark:/12148/cb15038106r — اخذ شدہ بتاریخ: 31 دسمبر 2019 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  2. "Josh in Old Delhi..."۔ The Hindu newspaper۔ Chennai, India۔ 6 مارچ 2016۔ 2013-10-29 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-11-14
  3. http://www.nation.com.pk/pakistan-news-newspaper-daily-english-online/Karachi/07-Nov-2009/Research-work-on-Josh-Malihabadi-underway آرکائیو شدہ (غیرموجود تاریخ) بذریعہ nation.com.pk (نقص:نامعلوم آرکائیو یو آر ایل), published 7 November 2009, Retrieved 6 March 2016
  4. https://www.asian-voice.com/News/India/Josh-Malihabadi’s-defection-to-Pakistan