مندرجات کا رخ کریں

جگدیپ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
جگدیپ
(ہندی میں: जगदीप ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائشی نام (اردو میں: سید اشتیاق احمد جعفری‎ ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش 29 مارچ 1939ء [1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
داتیا [2]  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 8 جولا‎ئی 2020ء (81 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ممبئی [1]  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت (26 جنوری 1950–)
برطانوی ہند (–14 اگست 1947)
ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد جاوید جعفری ،  مسکان جعفری   ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعداد اولاد 6   ویکی ڈیٹا پر (P1971) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ اداکار ،  فلم ہدایت کار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ہندی ،  اردو [3]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
ایفا حاصل زیست اعزاز   ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نامزدگیاں
فلم فیئر اعزاز برائے بہترین مزاحیہ اداکاری   ویکی ڈیٹا پر (P1411) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سید اشتیاق احمد جعفری جو اپنے فلمی نام جگدیپ (انگریزی: Jagdeep) سے جانے جاتے ہیں ایک بھارتی مزاحیہ فلمی اداکار تھے جنھوں نے 400 سے زیادہ فلموں میں کام کیا، ان کا شعلے فلم میں سورما بھوپالی کا کردار کافی مشہور ہوا۔ [4]

حالات زندگی

[ترمیم]

بالی ووڈ اداکار سید اشتیاق احمد جعفری المعروف جگدیپ  29 مارچ 1939 کو مدھیہ پردیش کے شہر داتیا میں پیدا ہوئے۔

جگدیپ نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ فلم میکر بی آر چوپڑہ کی فلم افسانہ سے کیا تھا۔ اور پھر کئی فلموں میں انھوں نے لیڈ رول بھی نبھایا۔

اس کے بعد انھوں نے کئی یادگار فلموں میں کام کیا 1957ء میں بمل رائے کی فلم دو بیگھہ زمین ان کے کیریئر کی بہترین ثابت ہوئی اور یہاں ہی سے ان کے کامیڈی دور کا آغاز ہوا۔ ان کی یادگار فلموں میں شعلے، انداز اپنا اپنا، افسانہ، آر پار اور دیگر شامل ہیں۔ رمیش سپی کی شہرہ آفاق فلم شعلے میں سورما بھوپالی کا کردار آج بھی لوگ اتنا ہی پسند کرتے ہیں جتنا اس وقت جب یہ فلم ریلیز ہوئی تھی۔

فلم شعلے کے علاوہ وہ امیتابھ بچن کی فلم شہنشاہ، فیروز خان کی مشہور فلم قربانی، بلاک بلاسٹر فلم لیلیٰ مجنوں جیسی کئی ہٹ فلموں میں نظر آئے۔ اور انھوں نے تقریباً 400 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

وہ آخری بار 2017ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’مستی نہیں سستی‘ میں دکھائی دیے تھے۔ اس فلم میں مرحوم قادر خان، شکتی کپور، جونی لیور اور پریم چوپڑا بھی تھے۔

ان کے تین بیٹے جاوید جعفری، نوید جعفری اور حسین جعفری بالی وڈ سے ہی وابستہ ہیں۔جگدیپ کے بیٹے جاوید جعفری بالی ووڈ کے معروف کامیڈین، میزبان، اداکار اور ڈانسر ہیں جبکہ جاوید اور جگدیپ کے چھوٹے بیٹے ناوید جعفری کو معروف ڈانس رئیلٹی شو “بولی ووگی” سے بھی بے پناہ شہرت حاصل ہوئی۔

بالی ووڈ اداکار جگدیپ 81 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔  بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ متعدد امراض کا شکار تھے، اُن کا انتقال ممبئی کے علاقے باندرہ میں اپنی رہائش گاہ میں ہوا۔ [5]

فلموں کی فہرست

[ترمیم]
سال فلم کردار نوٹ
2017 مستی نہیں سستی
2012 گلی گلی چور ہے پولیس کانسٹیبل
2009 لائف پارٹنر روہن کا کلائنٹ
ایک سے بُرے دو
2007 بمبئی ٹو گوا لطیف کیکڑا
2004 کس کس کی قسمت میں دیپانکر چٹو پادیا
پتی ہو تو ایسا
2003 پروانہ سیٹھ مال پانی
2002 رشتے ماما
رنگ محل
2001 لجا بنسی دھر چکی والا
2000 اپرادھی کون برساتی لال
2000 کہیں پیار نہ ہوجائے شرابی
1998 وجود باغ سنگھ
چائنا گیٹ صوبیدار ناگیشور رمیا
1997 ڈائن
1996 حسینہ اور نگینہ
تلاشی انسپکٹر جانی
نمک پولیس انسپکٹر
1995 کلیگ کے اوتار سکھی رام
کرتویا پی کے دھُت
رام شستر پی کے
ویر
پولیس والا غنڈہ
پیار دو پیار لو
1994 ہم ہیں بے مثال حوالدار کڑک سنگھ
انداز اپنا اپنا بانکے لال بھوپالی
میڈم ایکس زنکر
سنگم ہوکے رہے گا
1993 شروعات ملہار
دوئی یودھا
بے چین
خون رو ٹیکو
1992 مسکراہٹ
1991 پھول وتی
جگر والا شیامو
جھوٹی شان
صنم بے وفا
پھول اور کانٹے
جمائی راجا
نمبری آدمی پولیس انسپکٹر
1990 پتی پتنی اور طوائف استاد
شاندار
کرودھ
1989 راکھ استاد
میں تیرا دشمن
نگاہیں
توہین
ابھیمنیو
مجرم
سچے کا بول بالا
علاقہ
1988 سورما بھوپالی
شیرنی
شہنشاہ
قبرستان
بیس سال بعد
سازش
دو وقت کی روٹی
1987 پیار کی جیت
دیوانہ تیرے نام کا
سپر مین
1986 پیار کے دو پل
نگینہ
جانباز
آگ اور شعلے
کانچ کی دیوار
بات بن جائے
انصاف کی آواز
ایسا پیار کہاں
کرم داتا
جال
سلطنت
لاکٹ
1985 نیا بکرا
ہم دونوں
تھری ڈی سامری
رام کلی رستم
پھانسی کے بعد جگی
اک چٹھی پیار کی
1984 پاکھنڈی
بد اور بدنام
رکشا بندھن بھولا
آج کا ایم ایل اے رام اوتار
گرہستی
لو میرج
تحفہ
ڈیوورس چکرم
1983 لال چنریہ سنیل
حادثہ اینتھونی گونزالیز
بڑے دل والا
وہ سات دن
1982 صنم تیری قسم
انوکھا بندھن
ودھاتا
بھیگی پلکیں
سن سجنا
1981 شاردا جگدیپ
خون کا رشتہ
واردات
ساہس
سنسنی
جے یاترا
خون اور پانی
1980 ایک بار کہو ہنومان سنگھ
جل محل
مورچہ
پھر وہی رات کرپاچند ریشوانی
قربانی
کالی گھٹا باورچی
دو اور دو پانچ
1979 یووراج
جانِ بہار
ترانہ
سُرکشا خبری
سُنینا جگو
سرکاری مہمان
رادھا اور سیتا بھگوان داس
1978 ساون کے گیت
دو مسافر
سورگ نرگ ونود کا دوست
گنگا کی سوگندھ
دل اور دیوار
بھولا بھالا
1977 علی بابا مرجینا
ایک ہی راستہ
اگر اسکول ٹیچر
چلا مراری ہیرو بننے
دلدار
جے وجے منگل سنگھ
دلہن وہی جو پیا من بھائے جگدیش
وشواس گھات
1976 شرافت چھوڑ دی میں نے
بُلیٹ
1975 شعلے سورما بھوپالی
پرتگیا
راجا
دھوتی لوٹا اور چوپاٹی
رانی اور لال پری
1974 ہم شکل بہاری لال
شاندار تولا رام
ودائی شنکر لال
روٹی
انٹرنیشنل کلاک
1973 سورج اور چندا
آ گلے لگ جا جگی
1972 آنکھ مچولی
وفا
اپنا دیش
انوکھی پہچان
بھائی ہو تو ایسا جگی
گورا اور کالا
آن بان بانکے
جانور اور انسان
دل دولت دنیا
1971 رکھوالا گوپی
ایک ناری ایک برہماچاری جگل کشور
1970 آنسو اور مسکان دادا
شرافت بھولا
کھلونا مہیش
میرے ہم سفر
گھر گھر کی کہانی
درپن
ہمت ٹائیگر
عشق پر زور نہیں للیت
1969 جیوتی
دو بھائی
انمول موتی
جگری دوست
جینے کی راہ سندر
1968 برہماچاری مرلی منوہر
1966 دو دلوں کی داستان
1962 ہریالی اور راستہ
1960 بندیا رامُو
1958 سولہواں سال
1957 بھابھی
1956 ڈٖھاکے کی ململ
1955 ریلوے پلیٹ فارم پرس چور
1954 نوکری بوٹ پالش والا
آر پار
1953 چالیس بابا ایک چور
ود بیگھا زمین لالو استاد، بوٹ پالش والا
فٹ پاتھ پاکٹ مار
لیلی مجون چائلڈ آرٹسٹ
پاپی
1952 آسمان چائلڈ آرٹسٹ
دھوبی ڈاکٹر کشور کمار کا بچپن
1951 افسانہ چائلڈ آرٹسٹ
سزا چائلڈ آرٹسٹ
1950 مدھوبالا چائلڈ آرٹسٹ

بطور ہدایت کار

[ترمیم]
سال فلم نوٹ
1988 سورما بھوپالی

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب پ اشاعت: انڈیا ٹوڈے — تاریخ اشاعت: 8 جولا‎ئی 2020 — Veteran actor Jagdeep dies at 81 in Mumbai — اخذ شدہ بتاریخ: 28 جنوری 2021
  2. اشاعت: دی فری پریس جرنل — تاریخ اشاعت: 10 جولا‎ئی 2020 — Remembering Soorma Bhopali's Bhopal connect
  3. تاریخ اشاعت: 9 جولا‎ئی 2020 — Jagdeep (1939–2020): Effortless comedian behind some of Hindi cinema’s most iconic characters
  4. https://www.imdb.com/name/nm0415556/
  5. "معروف بھارتی اداکار جگدیپ انتقال کرگئے"۔ روزنامہ جنگ